Page 1 of 1

بھارت کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

Posted: Wed Sep 24, 2014 3:25 pm
by محمد شعیب
بھارت کا پہلا خلائی مشن زندگی کے آثار کی تلاش میں مریخ کے مدار میں داخل
Image
نئی دلی: بھارت کا پہلا خلائی مشن ’’منگل ین‘‘ زندگی کے آثار کی تلاش پر تحقیق کے لئے مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلائی کے خلائی تحقیق کے ادارے ’’اسرو‘‘ کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لئے بھیجا جانے والا خلائی مشن منگل ین تقریبا 10 ماہ بعد سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ بھارت کا خلائی مشن 6 ماہ تک مریخ پر پانی اور میتھین گیس کی تلاش کے ساتھ ساتھ زندگی کے آثار کے حوالے سے تحقیق کرے گا۔ بھارت کے خلائی مشن پر ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت آئی ہے جو کہ دوسرے ممالک کی جانب سے بھیجے گئے خلائی مشنز کے اعتبار سے انتہائی کم ہے۔
بھارتی وزیراعظم منگل ین کی کامیابی کے مناظر کو دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر بنگلور میں واقع اسرو کے کنڑول روم پہنچے اور سائنسدانوں کو کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جتنے کم وسائل اور لاگت میں ہم نے مریخ پر اپنا مشن بھیجا ہے اس سے کہیں زیادہ پیسہ کو ہالی ووڈ کی فلم پر خرچ ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بھی بھارت کو مریخ پر کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں داخل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مشن سے سرخ سیارے پر پانی کے آثار ختم ہونے کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی۔
[link]http://www.express.pk/story/290499/[/link]

Re: بھارت کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

Posted: Thu Sep 25, 2014 6:40 am
by رضی الدین قاضی
اس مشن سے مریخ کے اسرار سے پردہ اٹھ سکتا ہے.

Re: بھارت کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

Posted: Thu Sep 25, 2014 12:48 pm
by اضواء
شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ

Re: بھارت کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

Posted: Fri Sep 26, 2014 12:17 am
by محمد شعیب
رضی الدین قاضی wrote:اس مشن سے مریخ کے اسرار سے پردہ اٹھ سکتا ہے.
جی بالکل
یہ ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے. اتنے کم خرچے میں اتنا بڑا کام یقینا لائق داد ہے.
سائنس دان چاند سے ناامید ہونے کے بعد اب مریخ کی خاک چھان رہے ہیں. انسان اس کھوج میں ہے کہ زمین کے علاوہ اپنی کوئی دوسری پناہ گاہ تلاش کرے. زمین تو اب گلوبل وارمننگ، ایٹمی ہتھیار اور دیگر کئی خطروں کی زد میں ہے...

Re: بھارت کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

Posted: Fri Sep 26, 2014 7:06 am
by رضی الدین قاضی
محمد شعیب wrote:
رضی الدین قاضی wrote:اس مشن سے مریخ کے اسرار سے پردہ اٹھ سکتا ہے.
جی بالکل
یہ ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے. اتنے کم خرچے میں اتنا بڑا کام یقینا لائق داد ہے.
سائنس دان چاند سے ناامید ہونے کے بعد اب مریخ کی خاک چھان رہے ہیں. انسان اس کھوج میں ہے کہ زمین کے علاوہ اپنی کوئی دوسری پناہ گاہ تلاش کرے. زمین تو اب گلوبل وارمننگ، ایٹمی ہتھیار اور دیگر کئی خطروں کی زد میں ہے...
ایٹمی ہتھیار اور کئی خطرے انسان نے ہی پیدا کئے ہوئے ہیں.

ڈر ہے نئی دنیا بسانے کی بجائے اسٹار وار کی جانب تو نہیں بڑھ رہے ہیں.

Re: بھارت کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل

Posted: Sat Sep 27, 2014 12:25 am
by محمد شعیب
جی بالکل
یہ بھی بعید نہیں ہے.
سنا ہے اپالو18 ایک خفیہ مشن تھا. جس میں امریکہ اور روس کی چاند پر کوئی گڑ بڑ ہوئی تھی.