Page 1 of 1

ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Fri Sep 12, 2014 7:30 pm
by محمد شعیب
السلام علیکم
میں نے ایک شاپنگ کی دکان کیلئے ورڈ پریس پر ویب سائٹ بنانے کا سوچا ہے. لیکن ویب سائٹ کو زیادہ ٹائم نہیں دے سکتا. شاپنگ کی دکان کا فیس بک پیج موجود ہے.جسے اپڈیٹ بھی کیا جاتا ہے.میں چاہتا ہوں فیس بک پیج کی پوسٹنگ ورڈ پریس ویب سائٹ پر آٹو میٹک نظر آئیں. اور یہ پوسٹنگز ورڈ پریس کی پوسٹ کی طرح نظر آئیں.
یعنی فیس بک پیج کو اپڈیٹ کریں تو ویب سائٹ بھی اپڈیٹ ہوتی رہے. اس کام کے لئے کوئی پلگ ان وغیرہ ہے ؟

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Fri Sep 12, 2014 7:55 pm
by محمد شعیب
میں نے یہ پلگ ان انسٹال کیا ہے.
[link]http://wordpress.org/plugins/custom-facebook-feed/[/link]
کسی حد تک کام بھی کر رہا ہے. لیکن تصاویر نظر نہیں آرہی.

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Fri Sep 12, 2014 8:42 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

شعیب بھیا سوچ تو آپ کی بھی ٹھیک ہے مگر اس میں سب سے بڑا مسئلہ گوگل ہے. گوگل اس قسم کی کاپی پیسٹ کو بالکل ماننے سے انکاری ہے اور آپ کی سائیٹ کو سرچ سے نکال دیتا ہے.
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایک خاصہ مشکل کام ہے جس کے بارے میں میں نے پڑھا تو ضرور ہے مگر کبھی تجربہ نہیں کیا.
البتہ ایک بہت آسان حل ہے اور گوگل کو بھی وہ طریقہ بہت پسند ہے.
وہ طریقہ یہ ہے کہ پوسٹنگ آپ اپنی سائیٹ پر کریں اور آپ کی سائیٹ سے پوسٹس آپ کے فیس بک صفحہ پر خودبخود شئیر ہو جائیں.
اگر یہ طریقہ چاہئے تو پھر بندہ آپ کی مدد کر سکتا ہے وگرنہ جواب ہے. :P

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Fri Sep 12, 2014 11:23 pm
by محمد شعیب
چلیں اس دوسرے طریقہ میں مدد فرما دیں.
جو بندہ فیس بک پیج کو اپڈیٹ کرتا ہے، اسے ورڈ پریس کا لمیٹڈ ایکسس دیکر یہ ذمہ داری لگائی جائے گی کہ یہاں پوسٹ کیا کرو. یہاں سے آٹومیٹک فیس بک پر چلا جائیگا.

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Sat Sep 13, 2014 6:23 pm
by چاند بابو
جی بالکل یہ میں کر سکتا ہوں.
آپ اپنی ورڈپریس سائیٹ بنائیں جب پوسٹنگ شروع کرنا ہو تب مجھے بتایئے گا میں نہایت آسان طریقہ سے اس تمام عمل کا بتا دوں گا.

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Sat Sep 13, 2014 11:26 pm
by محمد شعیب
چلیں میں شروع کرتا ہوں..

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Sat Sep 13, 2014 11:44 pm
by چاند بابو
جی بہت بہتر.

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Sun Sep 14, 2014 3:54 pm
by محمد شعیب
ماجد بھائی
آپ نے میری ہوسٹنگ پر جو ورڈ پریس انسٹال کیا ہے، اس کے بارے میں کچھ سوالات پوچھنے ہیں.
پہلا سوال یہ ہے کہ اس میں WooCommerce کے نام سے جو آپشن ہے، کیا یہ تھرڈ پارٹی پلگ ان ہے یا ورڈ پریس کا کوئی ڈیفالٹ آپشن ؟
دوسرا یہ کہ Products کے نام سے جو آپشن ہے، یہ ورڈ پریس کا ڈیفالٹ ٹول ہے یا تھرڈ پارٹی پلگ ان ؟
تیسری بات یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ ہوم پیج پر پوسٹس کی بجائے ڈائیریکٹ پروڈکٹس نظر آئیں
مثلا ایسے [link]http://adanboutique.com/?product_cat=mens-jackets[/link]
کیا یہ ممکن ہے ؟ اگر ہاں تو کیسے ؟
اس کے علاوہ بھی بہت کچھ پوچھنا ہے. پہلے یہ تین باتیں بتلا دیں.
جزاک اللہ

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Fri Sep 19, 2014 5:28 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا معذرت کہ میں کافی دنوں بعد حاضر ہوا ہوں.
پہلے سوال کا جواب تو یہ ہے کہ یہ ایک تھرڈ پارٹی پلگ ان ہے جو آپ کے تھیم کے ساتھ ملا ہے اور اس تھیم کے لئے ضروری ہے.
پروڈکٹس والا پلگ ان Woocommerce پلگ ان کا ہی ایک حصہ ہے جہاں سے آپ اپنی تمام پروڈکٹس سائیٹ میں شامل کریں گے.
ہوم پیج پر پوسٹ کی بجائے پروڈکٹس ظاہر ہو سکتی ہیں مگر کیسے یہ میں دیکھ کر بتا سکتا ہوں.
میرے خیال میں اس کا آپشن آپ کے تھیم میں ہو گا.

اب پوچھئے مزید باتیں.

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Fri Sep 19, 2014 8:58 pm
by محمد شعیب
جزاک اللہ
اب میں خود انگلیاں مارنی شروع کرتا ہوں. اگر کہیں پھنس گیا تو بتلاؤں گا.

Re: ورڈ پریس کے بارے میں سوال

Posted: Sat Sep 20, 2014 4:54 pm
by چاند بابو
جی بہت اچھا.