Page 1 of 1

تکنیکی مدد کیجیے !

Posted: Fri Aug 15, 2014 11:34 pm
by عبیداللہ عبید
بھائیو!

میں نے اپنے علاقے میں بچیوں اور خواتین کے لیے ایک مخصوص عرصے پر مبنی کورس کی داغ بیل ڈالنے کا ارادہ کیا ہے .

مجھے اس سلسلے میں تکنیکی مدد کی ضرورت ہے .

مجھے ایسے سافٹ ویر کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہے جو اسکائپ کی طرح ہو اور اس میں کا نفرنس کال اور کال ریکارڈنگ دونوں کی سہولت موجود ہو.

فری ہو اور اس میں کانفرنس کال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد شریک ہوسکتے ہوں .

اسکائپ ، گوگل ہینگ آؤٹ اور یا ہو میسنجر ، نیٹ میٹنگ وغیرہ کون سا اس مقصد کے لیے بہتر ہے .

آپ کے تعاون کا طلب گار ..... عبید

Re: تکنیکی مدد کیجیے !

Posted: Sat Aug 16, 2014 12:27 am
by محمد شعیب
ہم خود اس بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہے ہیں. میرے خیال سے گوگل ہنگ آؤٹ چیک کرلیں. یہ فری بھی ہے اور اس کی تعریف بھی سنی ہے (خود تجربہ نہیں کیا)
سکائپ پر تین افراد کی کانفرنس فری ہے. اس سے زیادہ کے لئے پیسے دینے پڑیں گے.

Re: تکنیکی مدد کیجیے !

Posted: Sat Aug 16, 2014 5:17 am
by علی خان
شعیب بھائی کا مشورہ بہت ہی اچھا ہے.

Re: تکنیکی مدد کیجیے !

Posted: Sat Aug 16, 2014 11:45 am
by میاں محمد اشفاق
سکائپ کی گروپ کال جو کہ ویڈیو نہ ہو ان لیمیٹڈ ہوتی میرے خیال میں کیونکہ 25 سےز ائد افراد کا میں خود چیک کر چکا ہوں

Re: تکنیکی مدد کیجیے !

Posted: Sat Aug 16, 2014 9:52 pm
by عبیداللہ عبید
میاں محمد اشفاق wrote:سکائپ کی گروپ کال جو کہ ویڈیو نہ ہو ان لیمیٹڈ ہوتی میرے خیال میں کیونکہ 25 سےز ائد افراد کا میں خود چیک کر چکا ہوں
ھمیں ویڈیو کال کی ضرورت نہیں پڑتی صرف وائس کال ہی کافی ہے کیونکہ کتابیں طالبات کے پاس ہوں گی . ان کو آواز پہنچانا ہی مطلوب ہے .

اشفاق بھائی ! کیا اس سلسلے میں آپ اپنا تجربہ کچھ تفصیل کے ساتھ شیر کرسکتے ہیں ؟؟