Page 1 of 1

رمضان المبارک کے اعمال

Posted: Tue Jul 01, 2014 11:11 am
by محمد شعیب
روزہ صرف کھانے،پینے اور جماع سے رکنے کا نام نہیں. بلکہ روزہ ان پابندیوں میں رہتے ہوئے اعمال کرنے کا نام ہے. اس لئے رمضان المبارک میں اعمال کا خوب اہتمام کریں.

تلاوت قرآن:
اللہ رب العزت کا فرمان ہے
شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن
رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا.
اس ماہ میں تلاوت کلام پاک کا کثرت سے اہتمام ہونا چاہئیے. جتنے زیادہ ختم قرآن ممکن ہوں کوشش کرنی چاہئیے.

تراویح اور قیام لیل:
ترویح کا خاص طور پر اہتمام کرنا چاہئیے. اور اگر تراویح میں ختم قرآن ہو سکے تو یہ سونے پر سہاگہ ہو گا. اور سحری میں تہجد کم از کم 2 یا 4 رکعت ضرور پڑھیں.

معاصی سے اجتناب:
پورا سال اور بالخصوص رمضان میں گناہوں سے اجتناب بہت ضروری ہے. غیبت، بہتان، بد نظری اور دیگر معاصی سے پرہیز ضروری ہے.

سحرو افطار میں بندہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں.

Re: رمضان المبارک کے اعمال

Posted: Tue Jul 01, 2014 11:15 am
by اضواء
احسنت بارك الله فيك

Re: رمضان المبارک کے اعمال

Posted: Tue Jul 01, 2014 4:55 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ.

Re: رمضان المبارک کے اعمال

Posted: Tue Jul 01, 2014 6:37 pm
by مسلم
v;g
اللہ ہمیں عمل کرنے والا بنادے-آمین

Re: رمضان المبارک کے اعمال

Posted: Tue Jul 01, 2014 11:07 pm
by محمد شعیب
وایاکم