پی ٹی سی ایل کے صارفین سے فراڈ

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

پی ٹی سی ایل کے صارفین سے فراڈ

Post by محمد اسفند »

ایک مضمون جو سچ ہے
EVOپروموشن فراڈ
PTCLکی EVO ڈیوائس کسی پرکشش پروموشن کے دوران خریدتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیے کہ اس کی ڈاون لوڈ ۔ لمٹ کسی بھی وقت کم کی جا سکتی ہے جس کا اطلاق پرانے اور نئے سبھی صارفین پر کر دیا جاتا ہے راقم نے کچھ ماہ قبل آزادی پیکج کی پروموشن کے دوران EVO wingleڈیوائس خریدی اس وقت ڈاونلوڈلمٹ 75GB ماہانہ بتائی گئی اور پمفلٹ بھی اسی لمٹ کے ساتھ چھاپے گئے ۔ لیکن اسی ماہ جون 2014کے آغاز میں یہ لمٹ گھٹا کر 30GB کر دی گئی ہے میرے ایک دوست نے مئی2014 کے آخری ہفتہ میں یوم تکبیر کے موقع پر EVO کی پروموشن کے دوران ڈیوائس خریدی اس کی قیمت اور ماہانہ انتہائی پرکشش تھے 2550 پہلی مرتبہ اور پھر 750 روپے ایک سال تک۔ اس وقت ڈاونلوڈ لمٹ 30GBایڈروٹائز کی گئی تھی لیکن پروموشن ختم ہوتے ہی یہ لمٹ گھٹا کر صرف 20GB کر دی گئی اور اب کوئی یہ بتا نے کو تیار نہیں کہ جن سادہ لوح افراد نے ڈاونلوڈ لمٹ کومدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوائس خریدی تھیں وہ اب کہاں جائیں

PTCL فائبر آپٹک براڈبینڈ فراڈ
فائبر آپٹک فون لائن اور براڈبینڈ انٹرنیت کا آرڈر دیتے ہوئے دو باتیں ذہن میں رکھیے ایک تو یہ کی اگر آرڈر دینے کے ۔ بعد آپ کو آرڈر کینسل کرنے کا خیال آجاٰے تو آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے یہ آرڈر اب صرف فون پر1236 کےذریعےکینسل نہیں ہو سکتا اس کے لیے آپ کو قریبی ایکسچینج کے چکر کاٹنے پڑیں گے اس لیے سوچ سمجھ کر آرڈر دیں ہم نے آرڈر دینے کےتقریبا سات دن بعد جبکہ ابھی تک ہمیں فون کا کنکشن بھی فراہم نہیں کیا گیا تھا آرڈر کینسل کرنے کے لیے 1236 پر کال کی انہوں نے قریبی اکسچینج سے رابطہ کرنے کو کہا ایکسینج میں کئی کمروں سے پوچھ گچھ کے بعد جب اصل کمرے میں پہنچے تو کچھ انسان نما حیوانوں نے کہا صاحب آب آپ کا آرڈر کینسل نہیں ہو سکتا لیکن خیر ان کی بدتمیزی اور طنزیا فقرے سہنے اور کافی تو تو میں میں کے بعد بلآخرہمیں کہا گیا چلیے آپ جائیے ہم آپ کا آرڈر کینسل کر دیتے ہیں لیکن ایک ماہ بعد ہمیں مبلغ تین ہزار کا بل موصول ہو گیا جسے ہم نے ادا نہیں کیا اور انتظار کر رہے ہیں کہ کب PTCLوالے ہمارے گھر پر اس کا تقاضا کرنے آتے ہیں
دوسری اور سب سے اہم بات کہ فائبر آپٹک کی پرفارمینس سب کے لیے یکساں نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ فائبر آپٹک آپ کے گھر تک کس طرح پہنچائی گئی ہے کیا یہ فائبر آپٹک کیبنٹ سے براہ راست آپ تک پہنچی ہے یا پرانی کاپر ڈی پی سے ہوتے ہوٰے مذید وضاحت کے لیے مندرجہ بالا تصویر ملاحضہ کریں
Image
لہذا آرڈر دینے سے پہلے اپنے مطعلقہ لائن مین سے مل کر اس بات کی مکمل تسلی کر لیں کے آپ کو فائبر کنکشن براہ راست ہی دیا جا رہا ہے بصورت دیگر پرانےکاپر کیبنٹ کے ذریعے ملنے والا کنکشن کہنے کو تو PTCL والوں کی زبان میں فائبر ہی کہلائے گا لیکن اپنے اندر بہت سے نقائص سموئے ہوئےہو گا۔اس سرکٹ کے ذریعے ملنے والے انٹرنیٹ کنکشن کی بہتر پرفارمینس کا انحصار بہت سی باتوں ہے مثال کے طور پر فائبر کیبنٹ کا فاصلہ کاپرکیبنٹ سے کتنا ہے اور پھر فائبر کیبنٹ اور کاپر کیبنٹ سے ہوتے ہوئے آپ کے گھر تک مجموعی فاصلہ کتنا بنتا ہے اس کے علاوہ پرانے کاپر سرکٹ کی صحت کیسی ہے یہ کتنا پرانا سرکٹ ہے لائن مین نے کنکشن کتنی مضبوطی سے کئے یہ تمام باتیں آپ کو PTCL والے نہیں بتائیں گے اس کا پتہ آپ کو خود لگانا ہے ورنہ ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود آپ آئے دن انٹرنیٹ کی کم سپیڈ اور ڈسکنکشن کی تکالیف سے مبرا ہوتے رہیں گے جبکہ ہیلپ لائن پر آپ کو مسلسل مبارک باد دی جائے گی صاحب مبارک ہو آپ جدید صدی سے ہم آہنگ فائبر آپٹک کنکشن پرشفٹ ہو چکے ہیں آب بجلی کی تیزی سے چلنے والے انٹرنیٹ کے مزے لیں :atwitsend:
مذید براں کاپر سرکٹ کی صحت اگر بہترین بھی ہو تو بھی اس کی پرفارمینس کا موازنہ کسی بھی طرح فائبر کے براہ راست کنکشن سے نہیں کیا جاسکتا دراصل PTCL کے چند خبیث النسل مشیروں نے پیسے بچانے کے لیے یہ مشورہ دیا ہے کہ زیادہ تر اور خاص طور پر پرانے گنجان آباد علاقوں میں بجائے فائبرکیبنٹ سےلاتعداد نئی تاریں بچھانے کے پرانے زیرزمین کاپر سرکٹ کو ہی استعمال کیا جائے اس صورت میں صرف ایک زیرزمین تار فائبر کیبنٹ سے کاپر کیبنٹ تک پہنچانی ہو گی اور عوام کو مذید بے وقوف بنانے کے لیے ان علاقوں میں چند کنکشن فائبر کیبنٹ سے براہ راست بھی دے دئیے گئے ہیں اب بظاہر تو لوگ اپنے علاقے میں لگنے والی فائبر کیبنٹ کو دیکھ کر اور جن چند خوش نصیب لوگوں کو براہ راست فائبر کا کنکشن ملاان سے اس کی تعریفیں سن سن کر خوش ہو رہے ہیں کہ ان کے علاقے میں بھی جدید ٹیکنالوجی آگئی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ان کے علاقے کے زیادہ تر لوگوں کو اسی سو سالہ پرانی کاپرٹیکنالوجی کے ذریعے ہی فراہم کی جائے گی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پی ٹی سی ایل کے صارفین سے فراڈ

Post by محمد شعیب »

جناب یہ تو ہمارے ہر ڈپارٹمنٹ کا دکھڑا ہے.
کس کس کو روئیں ..
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: پی ٹی سی ایل کے صارفین سے فراڈ

Post by محمد اسفند »

محمد شعیب wrote:جناب یہ تو ہمارے ہر ڈپارٹمنٹ کا دکھڑا ہے.
کس کس کو روئیں ..
جس جس کو رو سکتے ہیں
آپ خود آپنا WISP کیوں نہی بنا لیتے؟
Post Reply

Return to “تبصرے”