Page 1 of 2
فرق تلاش کریں
Posted: Sat Jun 28, 2014 1:19 pm
by محمد شعیب
اس تصویر میں 6 فرق ہیں کیا آپ بتا سکتے ہیں کون سے ؟
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sat Jun 28, 2014 1:24 pm
by علی خان
3 فرق واضح ہیں. ایک سورج کے اُوپر والی بیک لائٹ شیڈ (بادل ) دونوں میں جدا جدا ہے.دوسرا فرق کشتی ایک دوسرے کے اُلٹ ہے. اور آخر میں پرندے ایک میں 7 اور دوسرے میں 8 ہیں.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sat Jun 28, 2014 11:48 pm
by محمد شعیب
مزید 3 فرق اور ہیں....
کچھ اور کوشش کریں ..
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sun Jun 29, 2014 12:53 pm
by چاند بابو
سورج کے سامنے بائیں جانب والے بادل کی شکل بھی دونوں میں الگ ہے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sun Jun 29, 2014 12:56 pm
by چاند بابو
کشتی کے نا صرف بادبان میں فرق ہے بلکہ کشتی کی اپنی شکل میں بھی فرق ہے
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sun Jun 29, 2014 3:46 pm
by محمد شعیب
چاند بابو
بادل والا فرق ٹھیک ہے. لیکن کشتی میں صرف ایک فرق ہے. 2 نہیں.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sun Jun 29, 2014 4:44 pm
by علی خان
نہیں جناب کشتی میں بھی 2 فرق ہیں. کیونکہ بادبان کے نیچے والے حصہ میں کٹَس 2 طرح کے ہیں.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Thu Jul 03, 2014 3:10 pm
by محمد شعیب
اچھا بھائی کل 6 فرق ہو گئے یا نہیں ؟
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sun Jul 06, 2014 12:29 am
by چاند بابو
ابھی پانچ ہوئے ہیں چھٹا میرے خیال میں آپ کو ہی بتانا پڑے گا.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Sun Jul 06, 2014 12:48 am
by چاند بابو
چھٹا فرق بتانے کے بعد اب ذرا ان تصاویر میں سے پندرہ فرق تلاش کر دیں.
[center]
[/center]
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 12:21 pm
by محمد شعیب
محمد شعیب wrote:اس تصویر میں 6 فرق ہیں کیا آپ بتا سکتے ہیں کون سے ؟
اس تصویر کا چھٹا فرق یہ ہے کہ سب سے اوپر والے پرندے کا رخ دونوں میں الگ الگ ہے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 12:24 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:چھٹا فرق بتانے کے بعد اب ذرا ان تصاویر میں سے پندرہ فرق تلاش کر دیں.
[center]
[/center]
پہلا فرق درمیان والے ہیلی کاپٹر میں ہے. اور وہ یہ کہ درمیان والے ہیلی کاپٹر کی دم پر اوپر والی تصویر میں ایک مونوگرام ہے جو نیچے والی تصویر میں نہیں ہے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 12:29 pm
by محمد شعیب
دائیں طرف والے ہیلی کاپٹر میں 2 فرق ہیں.
پہلا یہ کہ اوپر والی تصویر میں اس ہیلی کاپٹر کی دم پرGHلکھا ہے اور نیچے والی تصویر میں Ha لکھا ہے.
دوسرا یہ کہ ہیلی کاپٹر کے پائیلٹ کی آستین کا رنگ دونوں تصویروں میں الگ الگ ہے.
یہ کل تین فرق ہو گئے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 12:33 pm
by محمد شعیب
بائیں جانب والے ہیلی کاپٹر میں ایک فرق ہے.
وہ یہ کہ ہیلی کاپٹر پر چڑھنے والے کی رسی نچلی تصویر میں آدھی ہے.
یہ کل 4 فرق ہو گئے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 12:36 pm
by محمد شعیب
دائیں جانب جو کشتی ہے اس میں 2 فرق ہیں.
پہلا یہ کہ کشتی کے پیچھے لگے ہوئے جھنڈے کا رنگ دونوں میں مختلف ہے.
دوسرا یہ کہ کشتی کے پیچھے صلیب نما ڈنڈے کے اوپر گول چیز کا رنگ دونوں میں مختلف ہے.
اب کل فرق 6 ہو گئے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 12:39 pm
by محمد شعیب
کشتی کے ساتھ جو پولیس کی گاڑی ہے اس میں ایک فرق ہے.
دونوں تصاویر میں گاڑی کے ہوٹر کا رنگ الگ الگ ہے.
یہ کل 7 فرق ہو گئے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 1:16 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:چھٹا فرق بتانے کے بعد اب ذرا ان تصاویر میں سے پندرہ فرق تلاش کر دیں.
[center]
[/center]
پولیس وین کے نیچے بطخ کی چونچ کا رنگ دونوں میں الگ ہے.
کل 8 فرق ہو گئے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 1:18 pm
by محمد شعیب
پولیس وین کے ساتھ جھاڑیوں میں چلاتے ہوئے شخص کے کپڑوں کا رنگ مختلف ہے.
کل 9 فرق ہو ئے.
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 1:23 pm
by محمد شعیب
اوپر والی تصویر میں درمیان والے ہیلی کاپٹر کے نیچے پانی کے قطروں کی طرح نقطے ہیں. جبکہ نچلی تصویر میں غائب ہیں.
10 فرق ہو گئے
Re: فرق تلاش کریں
Posted: Tue Jul 08, 2014 1:25 pm
by محمد شعیب
درمیان والے ہیلی کاپٹر کی دم کے نیچے جو شخص کھڑا ہے، اوپر والی تصویر میں اس کے ہاتھ میں ٹارچ ہے. جبکہ نچلی میں غائب ہے.
11 فرق ہو گئے