اٹلی اور یوروگئے کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
اٹلی اور یوروگئے کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
آئیوری کوسٹ کی سائیڈ یونان سے ڈرا میچ کھیل کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی،کولمبیا کا سامنا جاپان سے ہوگا۔ فوٹو: فائل
نٹال / بیلو ہوریزونٹ: فٹبال ورلڈ کپ میں منگل کو اٹلی اور یوروگوئے کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، گروپ ’ ڈی‘ سے پری کوارٹر فائنل میں ایک پوزیشن کیلیے دونوں ممالک میں گھمسان کا رن پڑنے کی توقع ہے۔
انگلش ٹیم بحالی ساکھ کی جنگ میں کوسٹاریکا کے مقابل آئے گی، گروپ ’ سی‘ میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم یونان سے میچ ڈرا کرنے پر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ سکتی ہے،کولمبیا کا سامنا جاپان سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری20 ویں فٹبال ورلڈ کپ میں منگل کوگروپ ڈی کے اختتامی میچز میں اٹلی کا سامنا یوروگوئے سے ہوگا، کامیاب ٹیم پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرپائے گی، ناکام سائیڈ کے پاس گھر واپسی کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوگا، چار مرتبہ کی چیمپئن اٹلی کو لگاتار دوسری مرتبہ پہلے رائونڈ میں ناکامی کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
چار برس قبل جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم پہلے رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئی تھی،کپتان گینلوگی بفون نے کہاکہ گرم اور حبس زدہ موسم ہمارے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، اٹلی اور یوروگوئے کے 3،3 پوائنٹس برابر لیکن گول اوسط پر اطالوی سائیڈکو فوقیت حاصل ہے، اٹلی کیلیے ڈرا بھی کافی ہے لیکن آگے بڑھنے کیلیے جنوبی امریکی سائیڈ کو کامیابی درکار ہوگی،1950 کی چیمپئن یوروگوئے نے2010 میں سیمی فائنلز تک رسائی پائی جو40 برسوں میں اس کیلیے ایسا پہلا موقع تھا۔
دوسری جانب بحالی ساکھ کیلیے کوشاں انگلش ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کوسٹاریکا سے کھیلے گی، روئے ہڈجسن کی زیرکوچنگ اسکواڈ بڑے اعتماد سے برازیل آیا لیکن اٹلی اور یوروگوئے کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ میں اگلے مرحلے کی جانب سفر پہلے ہی تمام ہوچکا تھا۔گروپ ’ سی ‘ سے دوسری پری کوارٹر فائنل نشست کیلیے آئیوری کوسٹ اور یونان میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،آئیوری کوسٹ یہ میچ ڈرا کرنے پر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا،کوالیفائی کرنے والی کولمبیا کی ٹیم جاپان کا سامنا کرے گی، جاپانی سائیڈ نے چار برس قبل جنوبی افریقہ میں پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: اٹلی اور یوروگئے کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ محترم.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: اٹلی اور یوروگئے کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]