مسکراہٹ کے ایسے فوائد جو کردیں سب کو حیران

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

مسکراہٹ کے ایسے فوائد جو کردیں سب کو حیران

Post by مسلم »

نیویارک : کیا آپ کو یاد ہے کہ آخری بار کب مسکراہٹ آپ کے چہرے پر جگمگائی تھی؟ ایسا مشکل سوال تو نہیں مگر پاکستان جیسے ممالک میں، جہاں ہر روز نت نئے بحران سامنے آتے رہتے ہیں خوشی کے لمحات بہت کم ہی رہ گئے ہیں ۔

حالانکہ مسکراہٹ یا ہنسی وہ چیز ہے جو مفت، آسان اور ہر وقت دستیاب رہتی ہے بس ہونٹوں کو ہی تو ہلانے کی زحمت کرنا پڑتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چہرے کا یہ عام تاثر صرف مزاج ہی خوشگوار نہیں بناتا بلکہ اس کے دیگر حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔

جسمانی اور ذہنی طور پر بہتر محسوس کرنا

مسکراہٹ ، چاہے آپ خوشی محسوس نہ بھی کررہے ہوں، تب بھی مزاج یا موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ ڈارون نے تو 1872ءمیں ہی کہہ دیا تھا کہ چہرے کے تاثرات میں تبدیلی جذباتی تناﺅ کو تبدیل کردیتی ہے اور اب سوئیڈن کی اپسلا یونیورسٹی کی تازہ تحقیق میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مسکراہٹ نہ صرف مزاج پر اثرانداز ہوتی ہے بلکہ اسے خوشگوار بھی بنادیتی ہے۔

اب چاہے کتنا بھی غصہ یا مشکل حالات ہو اور ہم واقعی خوشی محسوس نہ کررہا ہو تو بھی مسکراہٹ کے ذریعے اپنے مزاج کو بہتر بنانا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

طویل زندگی میں مددگار

زیادہ مسکرانا درحقیقت آپ کی عمر بڑھا دیتا ہے۔ امریکا کی وینی اسٹیٹ یونیورسٹی کی بیس بال کھلاڑیوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو کھلاڑی زیادہ مسکراتے ہیں ان کی اوسط عمر لگ بھگ 80 سال ہے جو امریکا کے عام شہریوں کی اوسط عمر سے دو سال زائد ہے۔

اسی طرح مسکراہٹ سے دور رہنے والوں کی اوسط عمر 73 سال ہے ۔ ایک اور تحقیق کے مطابق مسکراہٹ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے، جس کی وجہ پرتناﺅ واقعات کے دوران مسکرانے سے دل کی دھڑکن معمول پر آجاتی ہے۔ تو اچھی خوراک اور بہترین نیند کیساتھ مسکراہٹ کو بھی اپنی بہتر صحت کے چارٹر کا حصہ بنالینا زندگی میں ممکنہ طور پر کچھ برس تو بڑھا ہی سکتا ہے۔

کسی اور شخص کا دن خوشگوار بنا دینا

مدر ٹریسیا کا کہنا تھا کہ ہر بار جب آپ کسی کو دیکھ کر مسکراتے ہیں تو یہ درحقیقت اس شخص کیلئے ایک تحفہ اور خوبصورت چیز ہوتی ہے۔ اور اب سائنس نے اس بات صحیح ثابت کردیا ہے۔

ہیولیٹ پیکارڈ کی ایک تحقیق کے مطابق کسی دوست، رشتے دار بلکہ کسی اجنبی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے سے بھی ہمارے دل اور دماغ میں ایسی خوشی کی لہر پیدا ہوتی ہے جو چاکلیٹ کھانے یا پیسوں کے حصول وغیرہ سے بھی زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ خاص طور پر کسی بچے کی مسکراہٹ کو دیکھنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ایک جرمن تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مسکراہٹ درحقیقت ایک سے دوسرے فرد تک منتقل ہوجاتی ہے، یعنی جب کوئی مسکراتا ہے تو اسے دیکھ کر دوسرے فرد کیلئے اپنی مسکراہٹ کو روکنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

رشتے مضبوط بناتی ہے

جو لوگ زیادہ ہنستے مسکراتے ہیں ان کی شادیاں بھی زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔ ایک امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن خواتین کی مسکراہٹ نمایاں ہوتی ہے وہ اپنی شادیوں سے زیادہ مطمئن بھی ہوتی ہیں، جبکہ جتنا زیادہ کوئی خاتون مسکراتی ہے اس کی شادی بھی طویل عرصے تک برقرار بھی رہتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ ہنسنے مسکراتے کے عادی ہوتے ہیں وہ زیادہ پرامید، خوش باش اور جذباتی طور پر مستحکم بھی ہوتے ہیں اور یہ خوبیاں صحت مند رشتے کا سبب بنتی ہیں۔

لوگوں کی اچھی رائے

زیادہ ہنسا مسکرانا درحقیقت آپ کو دیگر افراد کی نظر میں اپنے چہرے کو اس عادت سے دور رکھنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد، مخلص، ملنسار اور اہل بناتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 70 فیصد افراد کو خواتین میک اپ کے مقابلے میں مسکراہٹ کے ساتھ زیادہ پرکشش لگتی ہیں۔

تو اگر آپ تناﺅ کم کرنا چاہتے ہیں، رشتے مضبوط یا کسی کا دن روشن کرنا چاہتے ہیں تو مسکراہٹ موثر ترین حکمت عملی ہے متعدد مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنتی ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مسکراہٹ کے ایسے فوائد جو کردیں سب کو حیران

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
ہمیشہ مسکراتے رہئے اور خوش رہئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مسکراہٹ کے ایسے فوائد جو کردیں سب کو حیران

Post by اضواء »

اچھی بات ہے تو پھر ہم آنسوؤں کی بجائے مسکراہٹ کو ہمشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں ..

اللہ اپ کو ہمشہ خوش رکھے ... شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “طب”