Page 1 of 1

بھارت ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور بنا کربھی کامیاب

Posted: Tue Jun 17, 2014 10:50 pm
by مسلم
بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور بنا کربھی کامیابی حاصل کرلی
Image
بھارت کی جانب سے اسٹراٹ بینی نے 6 اور موہت شرما نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی
ڈھاکا: بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ایک روزہ میچ میں کم ترین 105 رنز بنا کر بھی بنگال ٹائیگر کو 47 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کے شہر میرپورکے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر مہمان بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری انڈین ٹیم 25.3 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے کپتان سریش رائنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ اومیش یادیو 17، روبن اوتھاپا 14 اور چتیشور پجارا 11 رنز بنا سکے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 5 اور مشرفی مرتضی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
106 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز مایوس کن رہا، بھارتی بولرز بنگال ٹائیگرز پر حاوی رہے اور کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکا، اوپننگ بلے باز تمیم اقبال پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد 13 کے مجموعی اسکور پر انعام الحق بھی بغیر کوئی رنز بنائے اپنی وکٹ کھو بیٹھے جبکہ کپتان مشفق الرحیم 11 رنز بنا سکے۔ بنگلادیشن کی جانب سے مٹھو علی 26 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے اسٹراٹ بینی نے 6 اور موہت شرما نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹراٹ بینی کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیشن کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے بعد ڈک اینڈ ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ کو41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جبکہ پہلے میچ میں بھی بھارت نے اسی قانون کے تحت بنگلادیشن کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت نے 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

Re: بھارت ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور بنا کربھی کامیاب

Posted: Wed Jun 18, 2014 11:23 am
by محمد شعیب
اس کا مطلب ہے وکٹ بہت تیز تھی.
ویسی انڈیا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ایسا ہی ہے جیسا ہاتھی اور چیونٹی کا.

Re: بھارت ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور بنا کربھی کامیاب

Posted: Wed Jun 18, 2014 6:04 pm
by چاند بابو
شئیرنگ کا شکریہ.

Re: بھارت ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور بنا کربھی کامیاب

Posted: Wed Jun 18, 2014 6:53 pm
by مسلم
آج کل تو بس ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر میچ ہی کسی نہ کسی حد تک فکس ہوتا ہے-
پتا نہیں اس میں کچھ حقیقیت بھی ہے یا نہیں-مگر ایسا لگتا ہے

Re: بھارت ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور بنا کربھی کامیاب

Posted: Thu Jun 19, 2014 12:41 pm
by افتخار
خبر شئیرکرنے کا بہت شکریہ