Page 1 of 1

پاکستان ایک بار پھر ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کا فاتح

Posted: Sun Jun 15, 2014 9:08 pm
by محمد شعیب
پاکستان نے ایک بار پھر ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Image
ہانگ کانگ: پاکستان نے ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں ملائشیا کو شکست دے کر 14 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ہانگ کانگ میں جاری 17 ویں ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے ملائشین جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے ایونٹ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے 14 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
واضح رہے کہ ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کے 17 مقابلوں میں پاکستان نے 14 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ ہانگ کانگ میں حالیہ مقابلوں میں بھی گرین شرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

Re: پاکستان ایک بار پھر ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کا فاتح

Posted: Mon Jun 16, 2014 12:23 pm
by افتخار
پاکستان کے لیے یہ اچھی خبر ھے

Re: پاکستان ایک بار پھر ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کا فاتح

Posted: Mon Jun 16, 2014 5:58 pm
by چاند بابو
zub;ar