علم سے منہ موڑ لیا۔۔۔۔۔دنیا کا پہلا انسائیکلوپیڈیا

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

علم سے منہ موڑ لیا۔۔۔۔۔دنیا کا پہلا انسائیکلوپیڈیا

Post by سید انور محمود »

تاریخ: 15 جون 2014
[center]علم سے منہ موڑ لیا۔۔۔۔۔دنیا کا پہلا انسائیکلوپیڈیا[/center]
تحریر: سید انور محمود
سن آٹھ سو عیسوی سے گیارہ سو عیسوی صدی کا بغداد دنیا بھر میں علم ودانش کا مرکز کیسے بنا اس کی وجوہا ت جاننے کے لئے جب ہم اس دور کا جائزہ لیتے ہیں تو پتا چلتاہے کہ اس دور میں بغداد بلاتفریقِ رنگ و نسل ہر موضوع پر علم رکھنے والوں کے لئے کھلاتھا۔یہ وہ دور تھا جس میں بنی نوع انسان نے انجینئرنگ، حیاتیات، طب اور ریاضی میں ذبردست ترقی کی، آج ہم جو ہندسے 1, 2, 3 کااستعمال کرتے ہیں، انہیں عربی ہندسےکہا جاتاہے، آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ ہندسے جنہیں روز ہم استعمال کرتے ہیں عربی ہندسے کہلاتے ہیں؟ وجہ یہ ہے کہ اس دور کے مسلم ریاضی دانوں نے صفر کی ایجاد سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاضی کی ایک نئی شاخ الجبراء تخلیق کی، خود الجبراء ایک عربی نام ہے، الگورتھم ایک عربی نام ہے۔ لیکن اس سنہری دور کے بعدکچھ ایسا ہوا جس نے اسلامی دنیا کی ترقی کو تنزلی کے راستے پر ڈال دیا، ویسے تو اس تنزلی کی وجہ سقوطِ بغداد کو بھی کہا جاتا ہےلیکن سقوط بغداد کے بعد اسلامی تہذیب پھر کھڑی ہوئی لیکن اس بار علمی ترقی بغداد کےان تین سوسال کے مقابلے میں کچھ نہیں تھی۔ ایسا کیوں ہوا؟ جبکہ علمی ترقی مسلمانوں کا تہذیبی ورثہ تھا تو کیوں وہ دوبارہ ایسا کرنے میں ناکام رہے؟ اسلیے کہ انہوں نے علم سے منہ موڑ لیا تھا.
[center]Image[/center]
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: علم سے منہ موڑ لیا۔۔۔۔۔دنیا کا پہلا انسائیکلوپیڈیا

Post by اضواء »

بہت ہی بہترین تحریر پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”