Page 1 of 1

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری

Posted: Sun Jun 15, 2014 2:37 am
by مسلم
Image
طیاروں نے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں ازبک دہشت گرد موجود تھے، سرکاری ذرائع
میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے دے گان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 150 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے رات گئے تحصیل دتہ خیل کے علاقے دے گان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہوئے ن میں درجنوں دہشت گرد اور خواتین و بچے شامل ہیں، جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں نے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں ازبک دہشت گرد موجود تھے جبکہ بمباری میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Re: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری

Posted: Sun Jun 15, 2014 3:16 am
by اضواء
إنا لله وإنا إليه راجعون

Re: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری

Posted: Sun Jun 15, 2014 11:07 am
by محمد شعیب
عربی کا ایک شعر ہے

سوف تریٰ اذانکشف الغبار
افرس تحتک، ام الحمار

یعنی جب دھول چھٹے گی تو پتہ چلے گا کہ گھوڑے پر سوار تھے یا گدھے پر...
جب جنگیں شروع ہوتی ہیں اس وقت پروپیگنڈہ بھی زوروں پر ہوتا ہے. اس لئے حقیقت سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے. جنگ ختم ہونے کے بعد حقائق سامنے آتے ہیں.
اس جنگ میں بھی حقیقت سمجھنا مشکل ہو رہا ہے.