Page 1 of 1

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

Posted: Wed Jun 11, 2014 11:34 pm
by مسلم
Image
ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے جب کہ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے فوٹو: فائل
میران شاہ: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میران شاہ کے مقام پر در گاہ منڈی میں واقع گاؤں تبی میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے گھر اور گاڑی پر دو میزائل داغے جس سے دونوں مکمل طور پر ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے،دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بھی نچلی سطح پر ڈرون طیاروں کی پراوزیں جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے پر امریکی ڈرون حملے روک دیئے گئے تھے اور آخری حملہ 26 دسمبر 2013 کو کیا گیا تھا۔

Re: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

Posted: Thu Jun 12, 2014 11:30 am
by محمد شعیب
کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہو رہا ہے ..
اللہ ہی حفاظت فرمائے

Re: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

Posted: Sat Jun 14, 2014 1:22 pm
by محمد اسفند
ہونا کیا ہے بس تباہی