Page 1 of 1

ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Mon Jun 09, 2014 8:16 pm
by فہیم
ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھی جائے یا کسی فورم سے کوئی پیرا گراف کاپی کیا جائے تو الفاظ آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔ ان کو کیسے ٹحیک کیا جائے ؟

Image

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 12:48 am
by محمد شعیب
آپ ورڈ میں rtl کے آپشن پر کلک کریں. انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائیگا.

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 8:35 am
by فہیم
محمد شعیب wrote:آپ ورڈ میں rtl کے آپشن پر کلک کریں. انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائیگا.
رائٹ ٹو لیفٹ کیا ہے بھر بھی ویسے ہے

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 1:36 pm
by یاسر عمران مرزا
رائٹ ٹو لیفٹ الائنمنٹ ہی اس مسئلے کا حل ہے، علاوہ ازیں اس تحریر سے ہر قسم کا فارمیٹ ختم کرکے دیکھیں

اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو فائل مجھے بھیجیں ، ٹرائی کرتا ہوں

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 1:59 pm
by فہیم
https://www.dropbox.com/s/reob6b1w9xnxiwq/Bios.docx" onclick="window.open(this.href);return false;

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 3:41 pm
by محمد شعیب
COMOS کا محفف Compentry Metal Oxide Semiconductoy ہے۔دوستو COMS کے بارے میں آپ کو بتاتا چلو کہ یہ 6 4 بائٹ کی ایک ریم ہے جو BIOS سیٹینگ کو سٹور کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ COMS ہی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کمپیوٹر BIOS سیٹ اپ محفوظ رکھتا ہے۔اوراسی طرح ہر دفعہ آپ کا کمپیوٹر بوٹ اپ ہونے پر BIOS کنفگریشن کو محفوظ رکھتا ہے ،اور اسے سامنے لاتا ہے۔ COMS آپ کے کمپیوٹر پر ایک آئی سی کی صورت میں مدر بورڈ پر ہوتا ہے۔جس کو ایک چھوٹی بیٹری کے ذریعے برقی کرنٹ مہیا کیا جاتا ہے۔
دوستوں آجکل مدر بورڈ میں Nicad بیٹری استعمال ہوتی ہے،جو ہر دفعہ کمپیوٹر آن ہونے پر خود بخود چارج ہوتی ہے۔اسی لئے آپ جب بھی BIOS سیٹ اپ ریفریش کرنا چاہتے ہے،تو محض COMS سیل ہٹانے سے کام سکتا ہے۔اسی طرح COMS کلیئر چیمبر کے ذریعیبھی آپ کا یہ کام کرسکتے ہیں۔یہ چمبر بیٹری کے قریب واقع ہوتا ہے۔
میں نے تو rtl کیا اور عبارت درست ہو گئی. وہی پیراگراف کاپی کر کے یہاں پیسٹ کیا تو اس طرح آیا.
میں نے اس فائل کو اپلوڈ کیا ہے.
[link]http://www.mediafire.com/download/y97re ... /Bios.docx[/link]

آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کریں.

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 8:12 pm
by فہیم
محمد شعیب wrote:

جی یہ فائل تو ٹھیک ہے. لیکن مجھ سے نہیں ہو رہا ؟
یہ کچھ فائلز ہیں ان کو ایڈٹ کر دیں یا پھر مجھے بتائیں ان فائلز میں مجھ سے کیا غلطی ہو رہی ہے
https://www.dropbox.com/s/516zy9b6r4wsb4l/abc.rar" onclick="window.open(this.href);return false;

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 8:36 pm
by یاسر عمران مرزا
اچھی بات ہے کہ شعیب صاحب نے آپکا مسئلہ حل کر دیا.

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Tue Jun 10, 2014 10:00 pm
by اےآرفاروقی
فہیم wrote: جی یہ فائل تو ٹھیک ہے. لیکن مجھ سے نہیں ہو رہا ؟
یہ کچھ فائلز ہیں ان کو ایڈٹ کر دیں یا پھر مجھے بتائیں ان فائلز میں مجھ سے کیا غلطی ہو رہی ہے
https://www.dropbox.com/s/516zy9b6r4wsb4l/abc.rar" onclick="window.open(this.href);return false;
جس فائل کو ٹھیک کرنا ہو اسے اوپن کریں اور Ctrl+Aسے تمام متن سلیکٹ کریں اور پھر رائٹ تو لیفٹ والی آپشن استعمال کریں ۔

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Wed Jun 11, 2014 7:56 am
by چاند بابو
میرے خیال میں‌فہیم بھیا بجائے RTL کا آپشن استعمال کرنے کے اس کی Alignment کو رائیٹ کر رہے ہیں.

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Wed Jun 11, 2014 9:14 am
by فہیم
چاند بابو wrote:میرے خیال میں‌فہیم بھیا بجائے RTL کا آپشن استعمال کرنے کے اس کی Alignment کو رائیٹ کر رہے ہیں.
جی بالکل یہی چکر تھا اب سمجھ گیا. سب دوستوں کا شکریہ

Re: ایم ایس ورڈ 2010 میں اردو انگریزی اکھٹے لکھنے میں مسئلہ

Posted: Thu Jun 12, 2014 8:29 am
by چاند بابو
چلئے شکر ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہوا.