Page 1 of 1

پانی کے 54 نمونوں میں کلورین شامل نہ ہونے کا انکشاف

Posted: Fri Jun 06, 2014 2:58 am
by مسلم
Image
کئی علاقوں میں کلورین کی مطلوبہ مقداربھی کم پائی گئی، یومیہ بنیاد پر نمونے حاصل کیے جارہے ہیں،رپورٹ وزیرصحت کوبھیجی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے جانیوالے پانی کے54 نمونوں میں کلورین شامل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہر کے کئی علاقوں سے حاصل کیے جانے والے پانی کے نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار بھی کم پائی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق انسداد نگلیریا کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 دن میں کراچی کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 192پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ان نمونوں میںکلورین کی مقدارکے کیمیائی تجزیے کے دوران انکشاف ہوا کہ 54 پانی کے نمونوں میں کلورین کی مقدار شامل نہیں، پانی کے نمونے گڈاپ ٹاؤن، کورنگی،نارتھ ناظم آباد،ملیر،گلشن اقبال کے علاقوں، پی ای سی ایچ ایس ، نارتھ کراچی سے حاصل کیے گئے تھے جن کا کیمیائی تجزیہ واٹربورڈکی لیبارٹری سی او ڈی فلٹریشن پلانٹ سے کرایا گیا۔
پانی میں کلورین کے جانچ کی تجزیاتی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قراردیا جارہا ہے، واضح رہے کہ3 دن قبل انسداد نگلیریا کمیٹی نے پانی کے مجموعی طور پر79 نمونے حاصل کیے تھے ان نمونوںکی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پانی کے14 نمونوں میں سرے سے کلورین شامل نہیں جبکہ دیگرعلاقوں سے حاصل کیے جانیوالے14نمونوں میںکلورین مطلوبہ مقدار سے کم شامل تھی،کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 40 فیصد پانی میںکلورین کی مقدارغیر تسلی بخش پائی گئی، انسداد نگلیریا کمیٹی میں شامل ماہرین کے مطابق پانی کے نمونے یومیہ بنیادوں پرحاصل کیے جارہے ہیں اوران نمونوں میںکلورین کی مقدار کی تجزیاتی رپورٹ وزیر صحت کو بھیجی جارہی ہے، شہر بھر سے پانی کے نمونے حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دریں اثنا ماہرین صحت کے مطابق پینے کے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار لازمی شامل کی جائے تاکہ صاف پانی میں نشوونما پانے والے نگلیریا جرثومے کا خاتمہ ممکن ہوسکے، گرمیوں میں نگلیریا جرثومہ صاف پانی میں نشوونما پاتا ہے تاہم پانی میں کلورین مطلوبہ مقدار شامل ہونے سے مختلف جراثیموں کی پرورش نہیں ہوپاتی، ماہرین صحت نے عوام سے کہا ہے کہ گھروں میں پانی کی ٹنکیوںکی صفائی کرائیں اور گھروں میں پانی کی بوتلوں کو بھی اچھی طرح صاف کرکے استعمال کیا جائے۔
[link]http://www.express.pk/story/260373/[/link]

Re: پانی کے 54 نمونوں میں کلورین شامل نہ ہونے کا انکشاف

Posted: Fri Jun 06, 2014 6:42 am
by اضواء
خبر کی شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ

Re: پانی کے 54 نمونوں میں کلورین شامل نہ ہونے کا انکشاف

Posted: Fri Jun 06, 2014 12:16 pm
by محمد شعیب
کراچی میں پینے کا صاف پانی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے.
بہت سے علاقوں میں پانی خرید کر پینا پڑتا ہے. پاکستان کا تو اللہ حافظ

Re: پانی کے 54 نمونوں میں کلورین شامل نہ ہونے کا انکشاف

Posted: Mon Jun 09, 2014 8:10 am
by بلال احمد
خبر کے اشتراک کے لیے شکریہ