Page 1 of 1

مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر

Posted: Thu Jun 05, 2014 2:40 am
by مسلم
Image
شیخ محسن کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پونے: مودی حکومت آتے ہی جہاں انتہا پسند ہندو بھارت میں سینہ چوڑا کرکے چل رہے ہیں وہیں اپنی مسلمانوں سے ازلی دشمنی میں بھی اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ مسلمان آئی ٹی پروفیشنل کو صرف ایک تصویر کا بہانہ بنا کر مار مار کر شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ہدپسار کی بنکار کالونی کے 28 سالہ رہائشی شیخ محسن صادق نے ہندوؤں کے دیوتا ’’شیوا جی‘‘ اور ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے آنجہانی سربراہ بال ٹھاکرے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ڈالی جس پر احتجاج شروع ہوگیا اور انتہا پسند تنظیم ہندو راشٹرا سینا کے کارندوں نے موقع پاکر شیخ محسن پر حملہ کرکے لاٹھیوں کے وار سے شدید زخمی کردیا، شیخ محسن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ محسن پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/259974/[/link]

Re: مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر

Posted: Thu Jun 05, 2014 11:54 am
by محمد شعیب
یہ انتہائی افسوس ناک خبر ہے
اللہ مسلمانوں کی حفاظت فرمائے.

Re: مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر

Posted: Fri Jun 06, 2014 3:03 am
by مسلم
آمین

Re: مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر

Posted: Fri Jun 06, 2014 6:38 am
by اضواء
اللهم ارحم كل شهداء المسلمين وادخلهم فسيح جناتك ;( ;(

Re: مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر

Posted: Mon Jun 09, 2014 10:26 am
by بلال احمد
خبر کے اشتراک کے لیے شکریہ.

اللہ رب العزت مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور شیطان مردود کے شر سے بچائے.