پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی جس کی سری لنکن بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط کے ذریعے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے جس کی ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو سری لنکا کے صدر راجہ پاکسے کی خواہش پر خط لکھا جس میں سری لنکن ٹیم کو لاہور میں 2 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے ۔
ترجمان سری لنکن بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے جس پر غور کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کی صبح لبرٹی چوک پر گھات لگائے بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے سری لنکن ٹیم کی بس پر قذافی اسٹیڈیم لاہور جاتے ہوئے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ٹیم کے 6 ارکان زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
چلیں جی امید کرتے ہیں کرکٹ واپس آ جائے پاکستان میں....
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
ابھی دعوت دی گئی ہے قبول نہیں ہوئی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
چاند بابو
دعوت ملی ہے تو انشاءاللہ قبول بھی ہو جائے گی.
دعوت ملی ہے تو انشاءاللہ قبول بھی ہو جائے گی.
Re: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
سری لنکا نہیں آے گا ہمارے سات جوان ان کی خفاظت کرتے کرتے جان کی بازی ہار دی ٹیم ہماری آی سی یو میں رہی اور یہ صلہ ملا
http://www.facebook.com/punjab52.pk" onclick="window.open(this.href);return false;
its my official page
its my official page
Re: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
سری لنکا سمیت کسی بھی ملک کو پاکستان میں بلانا کوئی مشکل کام نہیں-مگر اس کے لئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے-
اگر صورت حال یہی رہی کہ ہم حالات کی خرابی کی وجہ سے اپنے دومیسٹک لیول کے ایونٹس ہی کینسل کرتے رہیں تو کیا خاک انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی-
بنگلہ دیش جیسی ٹیم آپ کے ہاں آنے سے منع کرچکی ہے- ہمارے پی سی بی کے ذمہ داران میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ اپنی بات کو منواسکیں-
انہیں اپنے عہدے بچانے کی فکر کھائے رہتی ہے-کسی اور طرف سوچنے کا ان کے پاس کہاں موقع-
اگر صورت حال یہی رہی کہ ہم حالات کی خرابی کی وجہ سے اپنے دومیسٹک لیول کے ایونٹس ہی کینسل کرتے رہیں تو کیا خاک انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی-
بنگلہ دیش جیسی ٹیم آپ کے ہاں آنے سے منع کرچکی ہے- ہمارے پی سی بی کے ذمہ داران میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ اپنی بات کو منواسکیں-
انہیں اپنے عہدے بچانے کی فکر کھائے رہتی ہے-کسی اور طرف سوچنے کا ان کے پاس کہاں موقع-
Re: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید
بنگلہ دیش سے امید رکھنا اخمقوں کی جنت میں رہنا ہے وہاں اسی باپ کی بیٹی ہے جو میر جعفر کوبھی پیچھے چھوڈ گیا
http://www.facebook.com/punjab52.pk" onclick="window.open(this.href);return false;
its my official page
its my official page