جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by سید انور محمود »

تاریخ : 23 مئی 2014
[center]جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا [/center]
تحریر: سید انور محمود
ایک خبر کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی میٹرو ٹرین لاہور میں چلے گی، چین سے1.6ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔منصوبے کواورنج لائن میٹرو ٹرین کا نام دیاگیاہے،منصوبہ رواں سال کے آخر میں شروع اورسوادوسال میں مکمل ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہےکہ عوام کیلئے آج بڑی خوشی کا دن ہے۔

روز نامہ نوائے وقت میں فاروق عالم انصاری نے "کہاں لےجاوں یہ فریاد مولا" کے عنوان سے ایک کالم لکھا تھا ، اُس کالم کا ایک حصہ کافی حد تک اس خبر سے مطابقت رکھتا ہے، فاروق عالم انصاری کے مطابق۔۔۔۔۔
بھاگتے کتے نے اپنے ساتھی کتے سے کہا
بھاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا
کتے ”آدمی کی موت“ مرنے سے خوفزدہ ہیں۔ یہ شاعرانہ مبالغہ نہیں، صورت احوال کی سچی تصویر ہے۔ آدمی کی موت میں مہنگائی سب سے مہلک کردار ادا کرتی ہے۔ ایک بچے سے پوچھا گیا کہ اگر تمہارا ایک لاکھ روپے کا انعامی بانڈ نکل آئے تو کیا کرو گے؟ وہ بڑے دکھ سے بولا! اب کیا ہو سکتا ہے ۔۔ یا تو یہ انعامی بانڈ ”جمہوری زرداری دور“ سے پہلے نکل آتا پھر تو کوئی بات تھی۔ جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا۔ آمریت میں آٹا 13 روپے فی کلو، جمہوریت میں 34 روپے فی کلو، آمریت میں چینی 28 روپے فی کلو، جمہوریت میں 67 روپے فی کلو۔ گیس بجلی کی قیمت کو چھوڑیں ویسے ہی کمیاب ہو گئی ہے اور غیر تربیت یافتہ مزدور کی تنخواہ وہی پانچ چھ ہزار روپیہ مہینہ۔ اب تو غریب عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ جمہوریت بڑی مہنگی چیز ہے اور ہمارے بس کی بات نہیں۔ سکوں سے خالی کِھیسہ اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔ ہمیں جمہوریت کا خواب نہیں دیکھنا چاہیے اور خواب جانتے ہو کیا ہوتے ہیں؟ خواب وہ نہیں جو آدمی رات نیند میں دیکھتا ہے۔ خواب وہ ہیں جو آدمی کو راتوں میں سونے نہیں دیتے۔ امن و امان کی صورت احوال یوں ہے کہ لاہور بڑا عجیب ہو گیا ہے اور کوفے سے قریب ہو گیا ہے۔ زندہ دلانِ لاہور اب زندہ کہاں ہیں، چلتے پھرتے لاشوں کو زندہ کون کہے گا۔ شعیب بن عزیز نے بغداد کا نوحہ لکھا تھا ....
کہاں لے جاوں یہ فریاد مولا
مرا بصرہ، میرا بغداد مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچی بات تو یہ ہے کہ اس ”جمہوری نواز شریف دور“میں بھی ملک کے عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں اس لیے کہنا پڑئے گا کہ"جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا"۔
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by علی خان »

سچ ہے. اور اس کے لئے میں پھر بھی یہی کہہ سکتا ہوں. کہ جمہوریت ہمارے جیسے لوگوں کے لئے مہنگا سودا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by یاسر عمران مرزا »

جمہوریت سے اچھی تو آمریت رہتی ہے، کم از کم پاکستان جیسے ملک کے لیے....
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by اضواء »

جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے .....

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ..
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by چاند بابو »

یاسر عمران بھیا نے درست کہا ہمارے لئے تو جمہوریت سے کہیں اچھی آمریت تھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by محمد اسفند »

کیا ہم خلافت کا نام بھی لے سکتے ہیں
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: جمہوریت بڑا مہنگا سودا ہے بابا

Post by منور چودری »

بات تو درست ہے پر بات ہے کہ اب کہاں سے لاہیں پہلے جیسے آمر :(
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
Post Reply

Return to “سیاست”