Page 1 of 1

کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Sun May 18, 2014 11:38 am
by محمد شعیب
کچھ علامات ایسی ہیں جن کا صحیح استعمال مجھے معلوم نہیں. اگر آپ میں سے کسی کو معلوم ہو تو برائے مہربانی تفصیل سے سمجھائیں.
Image
اسے انگریزی میں Exclamation mark کہتے ہیں. اردو میں اس کا کیا نام ہے ؟
اردو تحریر میں اس کا استعمال کن مواقع پر کیا جاتا ہے ؟
کیا اردو اور انگریزی میں اس کا استعمال الگ الگ ہے ؟ یہ ایک طرح ؟

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Sun May 18, 2014 7:30 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا اس نشان کا استعمال اردو اور انگریزی میں ایک جیسا ہی ہے.
اردومیں اسے فجائیہ کی علامت کہتے ہیں.
آسان ترین الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ اس علامت کا استعمال اردو اور انگریزی میں ان الفاظ کے بعد کیا جاتا ہے جن میں کوئی پکار شامل ہو. اس سے بھی آسان الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ان الفاظ‌کے سامنے لکھا جاتا ہے جن کو ایک فقرے سے پہلے یا بعد میں بہت زور سے پکارا جاتا ہو. مثال کے طور پر.

Code: Select all

Ow! That hurt!
Hello! How are you?
اس کے علاوہ جہاں فقرے میں‌ جذبات کا اظہار مقصود ہو وہاں پر یہی علامت استعمال کی جاتی ہے.
اس کے علاوہ اس علامت کا استعمال فقرے میں بریکٹ میں‌بھی کیا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لکھنے والے نے اس جگہ تک کے فقرے کو مزاق کے طور پر سمجھ کر لکھا ہے. یعنی

Code: Select all

She says she’s stopped feeling insecure (!) since she met him.
آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق لوگ اس علامت کا بہت زیادہ اور بے جا استعمال کرتے ہیں حالانکہ یہ درست نہیں ہوتا ہے اور وہاں استعمال کرنا مناسب نہیں اس لئے اسے بے جا استعمال نہیں کرنا چاہئے یہ صرف وہاں استعمال ہونا چاہئے جہاں پر اس کی کوئی وجہ بنتی ہو.


اردو زبان میں بھی اس علامت کا بالکل ایسے ہی استعمال ہوتا ہے. مثال کے طور پر.
استعمال کے مختلف طریقے
ان جملوں کے سامنے جن میں کوئی جذبہ ظاہر ہو۔
جس کو پکارا جائے، اس کے نام کے بعد مثلا اے اللہ! بھائیو! وغیرہ
اظہار حکم کے وقت مثلا خاموش!
اظہار خواہش کے وقت مثلا مرحبا!
تحسین وشاباش کے وقت مثلا مرحبا!
اظہار تعجب کے وقت مثلا کیا واقعی!

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Sun May 18, 2014 8:54 pm
by علی خان
واہ کیا بات ہے . واقعی میں مزہ آگیا
بہت بہت شکریہ ماجد بھائی.

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Mon May 19, 2014 7:09 am
by اضواء
اضافی معلومات پر آپ کا بہت بہت شکریہ چاند بھیا ;fl;ow;er; :clap:

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Mon May 19, 2014 2:35 pm
by محمد شعیب
یعنی کسی کو مخاطب کرتے وقت استعمال کرنا صحیح ہے.
مثلا
چاند بابو!
آپ کا کیا حال ہے؟


کیا یہ درست ہے ؟

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Tue May 20, 2014 6:46 pm
by چاند بابو
نہیں یہ درست نہیں‌ ہے.
نام کے آگے یہ علامت استعمال نہیں ہو سکتی ہے.

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Wed May 21, 2014 11:12 am
by محمد شعیب
اچھا کی بورڈ میں ایک اور سیمبل ہے Tilde
Image
کیا یہ کمپیوٹر کوڈنگ میں استعمال ہوتا ہے یا انگریزی میں بھی اس کا کوئی استعال ہے ؟

Re: کچھ علامات کے بارے میں

Posted: Thu Jun 12, 2014 11:37 am
by محمد شعیب
|( |( |(