کلمے کی توہین پرہالینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ داروں پر پابندی

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کلمے کی توہین پرہالینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ داروں پر پابندی

Post by محمد شعیب »

سعودی حکومت نے پرچم پر لکھے گئے کلمے کی توہین پرہالینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ داروں پر پابندی لگا دی
Image
ریاض: سعودی حکومت نے ہالینڈ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کلمے کی توہین کے مرتکب ہونے پر ملک میں جاری ہالینڈ کی تعمیراتی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کی آمد پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن اور انتہا پسند مسیحی سیاستدان گیرت وائلڈر نے سعودی پرچم پر کلمہ طیبہ لکھے ہونے پر اعتراض کے ساتھ اس کی توہین بھی کی جس پر سعودی حکام کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ، ہالینڈ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کلمے کی توہین کرنے پر سعودی حکام کی اعلی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے دوروں کو روک دیا جائے جبکہ فیصلے سے متعلق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی کونسل کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
سعودی حکام نے سعودی کمپنیوں اور تاجروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ ہالینڈ کی کسی کمپنی کو ترقیاتی منصوبوں میں شریک نہ کریں جب کہ متعلقہ حکام کو ہالینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لئے ویزوں کی تعداد اور ویزوں کی مدت بھی کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ہالینڈ کے وزارت خارجہ کے ترجمان فریسو ویجان کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے غیر مناسب حرکت کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو دورکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کلمے کی توہین پرہالینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ داروں پر پا

Post by اضواء »

اللهم أعز الإسلام والمسلمين، وأذل الشرك والمشركين، ودمر أعداءك أعداء الدين.
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کلمے کی توہین پرہالینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ داروں پر پا

Post by علی خان »

سعودی عرب کے حکام نےبہت ہی زبردست اقدام اُٹھایا ہے. میں سعودی حکام کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں. ;fl;ow;er;
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”