ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

خلا میں جھانکئے اور دیکھئے انسان علم کی کس معراج تک جاپہنچا
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by محمد شعیب »

مریخ پر بھیجی گئی مشین ..

علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by علی خان »

v;g v;g
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by اضواء »

بہت خوب :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by پپو »

v;g v;g
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by رضی الدین قاضی »

zub;ar
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by چاند بابو »

عمدہ ویڈیو ہے.
مگر یار میرا ایک سوال جو ابھی تک تشنہ ہے اس کا جواب تو دیں.
میں نے اس بارےمیں اکثر سوچا ہے مگر کبھی اس کا جواب نہیں تلاش کر پایا ہوں.
اس کی وجہ شاید میرا محدود علم ہے.
جیسا کہ ہم جیٹ انجن کے بارے میں یا ایک راکٹ کے بارے میں جانتے ہیں.
ان دونوں کا اصول ایک ہی ہے کہ دونوں ہی اپنے اندر ایندھن جلاتے ہیں اور اس جلنے والے ایندھن سے اس کے پچھلے حصے سے بہت تیزی سے گیسز نکلتی ہیں چونکہ ان گیسز کی رفتار عام ہوا سے بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہوا اس راکٹ کو آگے کی طرف دھکیل دیتی ہے. یعنی یہ سب ایک قسم کی رگڑ کی قوت کا نتیجہ ہے گیسز اس راکٹ کو آگے دھکیلتی ہیں کیونکہ جہاں سے وہ پیچھے نکلتی ہیں وہاں موجود ہوا اسے رگڑ مہیا کرتی ہے.

اب جو بات میری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ خلاء جہاں پر ہوا کا کوئی وجود نہیں ہے وہاں یہ گیسز کس چیز سے رگڑ کھاتی ہیں. میری خیال میں تو وہاں راکٹ کی گیسز کا کوئی درعمل نہیں ہونا چاہئے اور اگر گیس پیچھے کی طرف نکلتی ہے تو اسے پیچھے ہی پیچھے نکل جانا چاہئے اور راکٹ کو آگے نہیں بڑھنا چاہئے مگر اس ویڈیو میں بھی ایسا ہی دیکھا ہے اور دیگر بے شمار ویڈیوز میں بھی یہی دیکھا جاتا ہے کہ خلاء میں پہنچ کر بھی یہی اصول کام کر رہا ہوتا ہے.
اس کی وضاحت اگر کوئی دوست سائنسی بنیادوں پر کر سکتا ہے تو ضرور کرے. کیونکہ میرے خیال میں تو خلاء میں داخلے کے وقت ایک راکٹ جس رفتار اور رخ سے خلاء میں داخل ہوا ہو اسے اسی رفتار اور اسی رخ پر جانا چاہئے مگر ویڈیو میں تو دیکھایا جاتا ہے کہ اپنے مقام پر پہنچ کر اس خلائی گاڑی سے ایک پیراشوٹ بھی کھلتا ہے اور اس میں ہوا بھر جاتی ہے جس سے وہ آہستہ آہستہ اپنے مقام پر اتر جاتا ہے. مگر جب خلاء میں ہوا ہی نہیں ہے تو پھر پیراشوٹ میں کیا بھرتا ہے اور راکٹ کی گیسز کو رگڑ کی قوت کس چیز سے ملتی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ناسا کی ایک حیران کن ویڈیو

Post by محمد شعیب »

میں آپ کے سوال کا جواب اپنی سوچ کے مطابق دیتا ہوں. ممکن ہے غلط ہو. لیکن کچھ سنا ہے اور کچھ سوچا ہے تو یہ بات سامنے آئی کہ
خلا میں کسی چیز کو حرکت دینے کے لئے کسی بیرونی قوت کی ضرورت نہیں ہوتی. وہاں ایک متحرک جسم خود ہی متحرک رہتا ہے اور ایک ساکن جسم ساکن ہوتا ہے.
جب شیٹل متحرک حالت میں خلا تک پہنچ جاتا ہے تو اب اسے آگے بڑھنے کے لئے ایندھن کی ضرورت نہیں ہوتی. بلکہ پیچھے سے جو حرکت اسے ملی ہوتی ہے، اسی کی بنیاد پر آگے بڑھتا ہے.
البتہ باقی تمام کام (پیراشوٹ کا کھلنا، ہواکا بھرنا وغیرہ) یہ زمین سے بیٹھ کر انسان خود کر رہے ہوتے ہیں. یعنی اس شیٹل کو روبوٹ کی طرح استعمال کرتے ہوئے زمین سے اسے کنٹرول کیا جاتا ہے.
اس شیٹل میں ہوا کے سلنڈر ہوتے ہیں جن سے ہوا بھری جاتی ہے.
جب یہ مشین کسی سیارے پر رکھ دی جاری ہے، تب بھی اسے زمین سے ہی کنٹرول کیا جاتا ہے.
Post Reply

Return to “سپیس سائنس”