Page 1 of 1

ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Wed May 14, 2014 9:09 pm
by محمد اسفند
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہم آپنا ذاتی وئرلیس سسٹم کیسے بنا سکتے ہیں اسکلئے کون کون سی ڈیوائسزز درکار ہوں گی اور کیا اس کی اجازت بھی لینی پڑتی ہے؟
مثلا پہلے جب موبائل عام نہی تھا تب میں نے دیکھا تھا کہ گھر میں ایک ایٹینا لگا ہوتا تھا اور اس کے ساتھ دو رسیور ہوتے تھے اس کو ہم 3 4 کلو میٹر کی رینج میں استعمال کر سکتے تھے.
2.جیسا عام طور پر پولیس والوں کے پاس ہوتا ہے.کیا اس جیسا ہم سسٹم بنا سکتے ہیں

Re: ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Thu May 15, 2014 9:43 am
by محمد شعیب
اس کا طریقہ اردو نامہ پر شئر ہو چکا ہے. آپ یہ لنک دیکھیں
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=65&t=8045[/link]
اس کی ویڈیوز یوٹیوب پر اپلوڈ ہیں. اگر آپ پاکستان میں ہیں تو آپ کو پراکسی کے ذریعے دیکھنی ہونگی.

Re: ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Thu May 15, 2014 12:02 pm
by محمد اسفند
محمد شعیب wrote:اس کا طریقہ اردو نامہ پر شئر ہو چکا ہے. آپ یہ لنک دیکھیں
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=65&t=8045[/link]
اس کی ویڈیوز یوٹیوب پر اپلوڈ ہیں. اگر آپ پاکستان میں ہیں تو آپ کو پراکسی کے ذریعے دیکھنی ہونگی.
جناب آپ نے یہ کیا طریقہ بتایا ہے میں نے کیا پوچھا تھا آپ نے کیا دیا ہے مجھے
یہ پتہ کرنا ہے کہ ہم بات چیت کرنے کلئے آپنا ذاتی تیٹورک کیسے بنائیں

Re: ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Thu May 15, 2014 2:01 pm
by محمد شعیب
اوہ اچھا
میں انٹرنیٹ وائیرلیس سروس سمجھا تھا.
آپ ٹیلی کام وائرلیس سسٹم کا پوچھ رہے ہیں.
بھائی ٹیلی کام وائرلیس سسٹم کے لئے لائسنس ضروری ہے. ایف ایم فریکونسی سے نیچے کی فریکوینسی خریدنی ہو گی. اس کا بہت زیادہ خرچہ ہے. بغیر لائسنس ایسے آلات کا استعمال جرم ہے.
موبائل کمپنیز نے ایک فکس فریکوینسی خریدی ہوتی ہے. ایف ایم ریڈیو والے بھی فریکونسیسز خریدتے ہیں. البتہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مختلف فریکونسیسز الاٹ کی جاتی ہیں.

Re: ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Thu May 15, 2014 6:40 pm
by چاند بابو
بغیر اجازت ایسے آلات کا استعمال جرم ہے.

Re: ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Fri May 16, 2014 10:17 am
by محمد اسفند
تو جناب آپ بتا تو دیں اجازت بھی لے لیں گیں..
اور یہ بھی بتا دیں اجازت کہا سے لینی ہو گی :)

Re: ذاتی وئرلیس سسٹم بنانا

Posted: Fri May 16, 2014 8:56 pm
by محمد شعیب
اجازت پی ٹی اے سے لینی ہو گی.
[link]http://www.pta.gov.pk/[/link]
یہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ کا لنک ہے.
اور اس سسٹم کے آلات اس ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں.
[link]http://www.telewave.com/[/link]