آزمائے ہوئے نسخہ جات

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

آزمائے ہوئے نسخہ جات

Post by علی خان »

آزمائے ہوئے نسخہ جات
پانچ منٹ میں درد گردہ غائب نسخہ: سونف آدھا پائو، الائچی سبز ایک تولہ، ست پودینہ ایک تولہ۔پہلی دونوں دوائوں کو کوٹ پیس لیں بعد میں ست پودینہ ڈالیں۔ خوراک: 4 گرام ہمراہ پانی۔ خدا کے فضل سے گھڑی کا ٹائم دیکھ لیں پانچ منٹ میں درد ختم ہوجائے گا۔
سُستی نامردی کیلئے نسخہ: پان جڑ ایک چھٹانک، دار چینی ایک چھٹانک، زعفران ایک تولہ، عقرقرحا ایک چھٹانک۔ یہ چار چیزیں یک جان کرکے رکھ لیں۔ خوراک: آدھ تولہ ہمراہ گرم دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ استعمال کریں۔ ایک گھنٹہ بعد کھانا کھالیں۔
دھات احتلام نسخہ: تال مکھانہ ایک چھٹانک، تخم ریحان ایک چھٹانک، دارچینی ایک چھٹانک، چارموصلی ایک ایک چھٹانک۔ ان سب کو باریک کرکے کپڑ چھان کرکے رکھ لیں۔ خوراک: ایک تولہ سیب کے جوس کے ساتھ صبح نہار منہ کھائیں ایک گھنٹے بعد کھانا کھالیں۔
دردگردہ پتھری ، مثانہ کیلئے لاجواب نسخہ نسخہ: قلمی شورہ آدھ کلو، نوشادر آدھ پائو، سوہاگہ آدھ پائو، جوکھار آدھ پائو، سنگ یہود آدھ پائو، ریٹھے آدھ پائو، بھلاوے ایک پائو۔ یہ سب چیزیں عمدہ کوٹ چھان لیں پھر لوہے کی کڑاہی لیں نیچے ہلکی آگ جلائیں، اس میں پہلے قلمی شورہ ڈال دیں جب پانی ہوجائے پھر باقی چیزیں ڈال دیں ۔ دھواں آنکھوں کو نہ لگنے پائے جب کڑاہی سے دھواں ختم ہوجائے تو دوائی تیار ہے۔کوٹ پیس لیں۔ خوراک: 2 گرام دوائی ہمراہ سیون اپ کی بوتل کے ساتھ کھالیں پھر چار گھنٹے بعد قابل برداشت گرم پانی کے ٹب میں بیٹھ جائیں۔ ساتھ خوب گرم پانی رکھ لیں اور تھوڑا تھوڑا ٹب میں ملاتے جائیں تاکہ پانی گرم رہے۔ جب آدھ گھنٹہ ہوجائے تو ایک کپ چائے کا ایک عدد لیموں نچوڑ کر پی لیں آدھ گھنٹہ اور پانی میں رہیں جو آپ کو پیشاب آئے گا وہ پانی والے ٹب میں ہی کریں انشاءاللہ آپ کی پتھری پہلی خوراک سے ختم ہوکر نکل جائے گی اگر نہ نکلے تو دوسرے دن پھر ایسا ہی کریں۔ میں نے یہ نسخہ جس کو بھی دیا ہے اس کی پتھری پہلی دفعہ سے ہی نکل گئی ہے۔ اگر پتھری کھجور کی گٹھلی سے بڑی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر چھوٹی ہو تو نکل جائے گی۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “طب”