Page 1 of 1

اسکاٹ لینڈ : 14سالہ مسلمان طالبہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل

Posted: Fri May 09, 2014 11:48 am
by محمد شعیب
اسکاٹ لینڈ نے 14سالہ مسلمان طالبہ کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا
Image
ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ نے 14 سالہ مسلمان طالبہ ابتاہا مقصود کو قومی ویمنز ٹیم کیلیے کھلا دیا، وہ ایسٹ ووڈ ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔
انھیں عمدہ پرفارمنس پر منتخب کیا گیا جہاں پر لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتی تھیں، انھوں نے قومی ٹیم کیلیے 2میچز کھیلے، ان میں سے ایک میں فتح اور دوسری میں شکست ہوئی، یہ مقابلے ڈربی شائر اور لیسٹرشائر کے خلاف تھے۔ ابتاہا مقصود کا کہنا ہے کہ وہ میرے لیے ایک بہترین تجربہ تھا، میں وہاں سب سے چھوٹی تھی مگر سب کا میرے ساتھ رویہ کافی اچھا رہا، مجھے امید ہے کہ2ہفتوں بعد شیڈول میچز میں بھی مجھے منتخب کیا جائے گا۔

Re: اسکاٹ لینڈ : 14سالہ مسلمان طالبہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل

Posted: Fri May 09, 2014 12:22 pm
by افتخار
خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ

Re: اسکاٹ لینڈ : 14سالہ مسلمان طالبہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل

Posted: Sun May 11, 2014 12:24 am
by اضواء
معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ