Page 1 of 1

آسان وظائف مگر تیر بہدف اور آزمودہ

Posted: Fri May 09, 2014 11:47 am
by علی خان
یہاں اس سیکشن میں انشاء اللہ میں ایک نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں. جس میں ہم اسلامی طریقہ علاج اور اُسکے علاوہ عملیات اور تسبیح کے متعلق مختلف قسم کے پوسٹیں شئیر کریں گے.
ان وظائف اور طریقہ علاج کو جانچنے کے بعد ہی یہاں پر شامل کیا جائے گا. انشاءاللہ

آسان وظائف مگر تیربہدف اور آزمودہ )
سورة الاخلاص کا مجرب عمل باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں پہلی مرتبہ پڑھنے سے پہلے پوری بسم اللہ پڑھیں پھر باقی بغیر بسم اللہ کے پڑھیں‘ عمل کے اول آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں آخر میں اپنے مطلب کیلئے دعا کریں بہت طاقتور عمل ہے۔ بعض نے اس کو ”اسم اعظم“ قرار دیا ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کا مجرب عمل اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف جائے نماز پر قبلے کی طرف منہ کرکے بیٹھیں۔ 1000 مرتبہ پوری بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر پھر دو رکعت نماز پڑھیں۔ پھر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔ اس طرح یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں اس طرح کل بارہ ہزار بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کی تلاوت ہوگی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور بارہ مرتبہ دعا ہوگی اور دعا میں ہر بار ایک حاجت یا دو تین حاجتیں پیش کریںاس سے زیادہ نہیں۔ یہ عمل بے حد موثر اور مفید ہے۔ ناجائز کاموں اور نہ ہی مکروہ اور فضول کاموں کیلئے ہرگز نہ کریں
۔ یَاھَادِیُ کا مجرب عمل دو رکعت صلوٰة الحاجت پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیة الکرسی اور دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں پھر سلام پھیر کرایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں۔ انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہوگی۔ اول و آخر درود شریف سات سات مرتبہ ضرور پڑھیں
۔ جب ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے جب کوئی ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے تو نماز تہجد کے بعد ایک سو ایک بار یہ آیت شریف خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیں۔ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِّی عَزِیز (حج 40)
ہرقسم کی بیماری سے نجات ہرقسم کی بیماری کیلئے روزانہ فجر کی نماز کے بعد 21 دن باوضو حالت میں 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں انشاءاللہ بہت جلد مرض میں افاقہ ہوگا۔
مشکل کا آخری حل ایسی مشکل جو اچانک آن پڑی ہو اور اس کے حل کا کوئی امکان نظر نہ آتا ہو تو چاہیے کہ نماز عشاءکے بعد قبلہ رخ ہوکر بیٹھے اور پہلے 41 مرتبہ درودشریف پڑھے پھر سجدے میںسر رکھ کر 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھے اس کے بعد اپنی مشکل کیلئے دعا کرے بفضل باری تعالیٰ بہت جلد مشکل آسان ہوگی جب تک کام نہ بنے پڑھتا رہے۔

حاجت پوری کرنے کیلئے جائز ہر طرح کی حاجت کیلئے روزانہ نماز عشاءکے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر ستر مرتبہ یہ پڑھے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِحَقِّ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ ہر ایک بار پڑھنے کے بعد بارگاہ الٰہی میں اپنا مطلب بیان کریںاس طرح ستر مرتبہ پڑھے40 روز پڑھے۔ اول و آخر درود پاک ضرور پڑھے

Re: آسان وظائف مگر تیر بہدف اور آزمودہ

Posted: Fri May 09, 2014 11:58 am
by محمد شعیب
جزاک اللہ
شئرنگ کا شکریہ
البتہ عملیات کے بارے میں ایک ضروری وضاحت عرض ہے کہ عملیات کی کئی اقسام ہیں.
1. مسنون
2.مجرب
3.غیر اسلامی (یہ عملیات نہیں ہیں لیکن عاملین اسے بھی عملیات میں شامل کر دیتے ہیں)

اب ان کی تھوڑی سے تفصیل:
1. مسنون: مسنون عملیات وہ ہیں جو قرآن و حدیث میں مذکور ہیں. ان کی صحت کو تسلیم کرنا اور ان کے اثر پر یقین رکھنا دونوں ضروری ہیں.
2. مجرب: یہ وہ عملیات ہیں جو قرآن و حدیث میں تو مذکور نہیں البتہ کسی اللہ والے نے تجربہ کر کے دیکھا تو اسے فائدہ ہوا. ان عملیات کو محض سبب کی حد تک کرنا صحیح ہے. یعنی ان کو اس درجے میں رکھا جائے جس درجے میں ادویات کو رکھا جاتا ہے. مثلا کسی نے پیناڈول کی گولی کھائی اور اس کا بخار ٹھیک ہو گیا. اب وہ شخص کسی دوسرے کو کہتا ہے کہ پیناڈول کی گولی بخار دفع کرنے میں مفید ہے، تو یہ ایک مجرب گولی ہوئی. بالکل اسی طرح اس قسم کے اعمال بھی مجرب اعمال کہلائیں گے نہ کہ مسنون. ان پر سب کا یقین کرنا یا تسلیم کرنا ضروری نہیں.
3. غیر اسلامی: دراصل عملیات کا کام کرنے والے بہت سے لاعلم لوگوں نے شیطانی کاموں کو عملیات کا نام دے دیا ہے. جس میں بعض تو انسان کو ایمان سے بھی خالی کر دیتے ہیں. اس لئے عملیات کے کام میں علم اور تقویٰ کی بہت ضرورت ہے. تاکہ غیر اسلامی عملیات سے بچا جا سکے.
وما علینا الا البلاغ

Re: آسان وظائف مگر تیر بہدف اور آزمودہ

Posted: Fri May 09, 2014 12:22 pm
by علی خان
شعیب بھیا.

اپکے کمنٹس اور وضاحت کا بہت بہت شکریہ.

میری اپ سے ایک عرضی ہے. کہ میں یہاں پر جو کچھ بھی پیش کروں. اپ اپنے علم کے مطابق جہاں تک ممکن ہو اُسکو چیک کر لیا کریں. اگر کہیں پر کوئی بھی غلطی ہو، تو اُسکو ٹھیک کر لیا کریں. اور اگر پوری کی پوری پوسٹ ہی غلط ہو، تو بغیر اطلاع کے اُسکو ختم کر دیا کریں.

بہت بہت شکریہ.

Re: آسان وظائف مگر تیر بہدف اور آزمودہ

Posted: Sat May 10, 2014 6:05 pm
by محمد شعیب
حکمت کے معاملے میں تو بندہ صفر ہے.
البتہ عملیات کے بارے میں آپ اس اصول کو دیکھ لیا کریں کہ یہ عمل کس زمرے میں ہے. مسنون اعمال تو ضرور شئر کریں. البتہ مجرب کے ساتھ لکھ دیا کریں کہ یہ مجرب ہے.
اور غیر اسلامی تو کا حکم تو واضح ہے کہ انہیں شئر کرنا بھی گناہ ہے.

Re: آسان وظائف مگر تیر بہدف اور آزمودہ

Posted: Sat May 10, 2014 9:36 pm
by علی خان
اس لئے تو آپ سے کہا ہے. کہ میری پوسٹ کے اُوپر آپ لکھ دیا کریں. کیونکہ بندہ اس معاملے میں صفر ہے. اور اگر پوسٹ ہی غلط لگے تو مکمل پوسٹ ہی سرے سے ختم کر دیا کریں.