Page 1 of 1

یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Tue May 06, 2014 11:38 pm
by محمد شعیب
Image
دنیا میں کہیں کوئی حادثہ ہو، قدرتی آفت آئے، کوئی سانحہ رونما ہو، کوئی دل چسپ واقعہ جنم لے، کوئی حیرت انگیز نظارہ سامنے آئے، حادثات، سانحات، آفتوں، واقعات اور نظاروں میں سے کم ہی ایسے ہوں گے جو وڈیو کلپ کی صورت میں یوٹیوب کی زینت نہ بنیں۔
یہی نہیں آن لائن دنیا سے تعلق استوار کرنے والوں میں سے ہر وہ شخص جو کسی فن پر عبور رکھتا ہے، اپنی صلاحیت کا اظہار وڈیو کی صورت میں اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر لاکر داد وصول کرتا اور اپنے ایکسپلوژر کی کاوش کرتا ہے۔ یوں وڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ یوٹیوب ہمیں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات سے متعلق بصری مواد فراہم کرنے کے ساتھ ہمیں اپنی صلاحیتوں، مہارتوں اور قابلیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع بھی دیتی ہے۔ اظہار اور معلومات حاصل کرنے کے مواقع سے مالامال اس سوشل ویب سائٹ نے گذشتہ دنوں اپنی نویں سال گرہ منائی۔ آئیے! اس موقع پر یوٹیوب کے بارے میں کچھ حقائق جانتے ہیں۔
٭یوٹیوب کے تینوں بانی Chad Hurley ، Steve Chen اور جاوید کریم ایک اور سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم PayPal کے ذریعے ایک دوسرے سے واقف ہوئے اور قریب آئے تھے۔

٭یوٹیوب کو ابتدا میں ایک ڈیٹنگ سائٹ کے طور پر سامنے لانے کا آئیڈیا تھا، جو بعد میں تبدیل ہوگیا۔ اس ویب سائٹ کا لوگو بھی ایک ڈیٹنگ سائٹ کے لوگو کی نقل ہے۔
٭یوٹیوب کی سرگرمیوں کا آغاز اس سوشل ویب سائٹ کے شریک بانی جاوید کریم کے ایک وڈیو کلپ سے ہوا، جو انھوں نے 23 اپریل 2005 کو اپ لوڈ کی۔
٭جاوید کریم کی اس وڈیو کا دورانیہ 18 سیکنڈ تھا، جسے ’’جاوید‘‘ کے یوزر نیم کے ساتھ اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں دکھایا گیا کہ جاوید کریم سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں ہاتھی کے پنجرے کے سامنے کھڑے ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
٭جاوید کریم کی بنائی ہوئی یہ وڈیو نو سال پہلے اپنے اپ لوڈ ہونے کے بعد سے آج تک 14 ملین مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔
٭یوٹیوب کو ہر ماہ ایک بلین یوزرز استعمال کرتے ہیں اور اس سوشل ویب سائٹ پر ہر ایک منٹ کے دوران 100 گھنٹوں کے دورانیے پر محیط وڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔
٭یوٹیوب دنیا کے 39 ممالک میں لوکلائزڈ ہوچکی ہے اور اس کا مواد 54 زبانوں میں دست یاب ہے۔
٭اس وڈیواپ لوڈنگ پلیٹ فارم پر ہر ہفتے 100 ملین افراد کوئی سرگرمی انجام دیتے ہیں، جیسے لائیک کرنا، شیئر کرنا، کمنٹ کرنا اور دیگر سرگرمیاں۔
٭ہر ماہ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے 92 بلین پیجز دیکھے جاتے ہیں۔ یوزرز ہر مہینے یوٹیوب پر مجموعی طور پر 2.9 بلین گھنٹے صرف کرتے ہیں، جو 325,000 سال بنتے ہیں۔
٭یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر اوسطاً ہر ایک منٹ میں یوٹیوب کے مواد پر مبنی 400 ٹوئٹس کیے جاتے ہیں، جب کہ فیس بک پر یومیہ 150 برسوں کے دورانیے پر مشتمل یوٹیوب وڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

٭یوٹیوب پر ہر قسم کی وڈیوز اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں، جن میں جانوروں کے پُرمزاح کلپس سے لے کر پاپولر میوزک وڈیوز اور تعلیمی وتربیتی وڈیوز سے وڈیو بلاگز تک ہر نوعیت کا بصری مواد شامل ہے۔
٭جہاں اس سوشل ویب سائٹ کے مثبت پہلو ہیں وہیں اس کے منفی پہلو بھی ہیں، جن میں نمایاں ترین پہلو یہ ہے کہ اس پر ایسی وڈیوز بھی اپ لوڈ کردی جاتی ہیں جو کسی کی تذلیل اور تحقیر پر مبنی ہوتی ہیں۔
٭یوٹیوب کو کاپی رائٹ کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیوں کہ اس پر یوزرز پوری پوری فلمیں، ٹی وی شوز اور میوزک ان کے تخلیق کرنے والوں کی اجازت کے بغیر پوسٹ کردیتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی عدالتوں میں کئی مقدمات چل رہے ہیں۔

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Wed May 07, 2014 5:39 am
by علی خان
v;g

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Wed May 07, 2014 7:01 am
by رضی الدین قاضی
بہت خوب

شیئرنگ کے لیئے شکریہ

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Wed May 07, 2014 8:48 am
by اضواء
بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Wed May 07, 2014 2:45 pm
by یاسر عمران مرزا
بہت عمدہ، یو ٹیوب پر میرا ایک چینل بھی ہے جہاں میں نے کافی ساری ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی ہیں.

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Wed May 07, 2014 3:58 pm
by چاند بابو
بہت خوب بہت بہترین معلومات ہیں.

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Wed May 07, 2014 11:06 pm
by عبیداللہ عبید
یاسر عمران مرزا wrote:بہت عمدہ، یو ٹیوب پر میرا ایک چینل بھی ہے جہاں میں نے کافی ساری ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی ہیں.
یاسر بھائی ایڈریس کی(یو آر ایل )کیا ہے ؟؟؟

Re: یوٹیوب کے بارے میں دلچسپ معلومات

Posted: Thu May 08, 2014 8:01 pm
by محمد شعیب
میرےیوٹیوب چینل کا لنک
[link]http://www.youtube.com/user/virzonecom/[/link]
یہ ہے ..