یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ قرارد

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
رئیل فرنیڈ
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Sat May 03, 2014 10:17 pm
جنس:: مرد

یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ قرارد

Post by رئیل فرنیڈ »

[center]

Image

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ایک متفقہ قرار داد منظور کی ہے جس کہ مطابق یوٹیوب پر پابندی کا عملی طور پر کوئی فائدہ نہیں اس لئے ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب کو پاکستان کو بحال کردیا جائے۔

اس کمیٹی کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر افراسیاب خٹک کررہے تھے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے، پاکستان پیپلز پارٹی کی اس قرار داد کی مخالفت کی تھی جس میں یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کا کہا گیا تھا۔ یہ قرار داد شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں پیش کی تھی۔

پاکستان میں یوٹیوب پر گزشتہ کئی سالوں سے پابندی ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بحالی متنازعہ فلم Innocence of Islam کا یوٹیوب سے ہٹائے جانے سے مشروط ہے۔ اس فلم کا ٹریلر جولائی201ء میں یوٹیوب پر پیش کیا گیا۔ فلم کے منظر عام پر آتے ہیں 2012ء میں پاکستان میں اس کے خلاف مظاہروں کے دوران درجنوں پرتشدد واقعات پیش آئے جن میں تقریباً سترہ لوگ جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ مجموعی طور پر ملک میں کئی ہڑتالیں کی گئیں جس سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ باقی دنیا میں ہونے والا نقصان بھی کسی طرح سے کم نہیں۔ ایران، بھارت،بنگلہ دیش سمیت کئی عرب ممالک میں اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا اور ان مظاہروں کے دوران بھی املاک کو نقصان پہنچا اور لوگ زخمی ہوئے۔ کئی سخت گیر مذہبی تنظیموں نے فلمساز اور اس کے فنکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں یا انہیں جان سے مارنے پر انعام کا اعلان کیا۔ گوگل شدید احتجاج کے باوجود اس ویڈیو کو ہٹانے سے منکر رہا ہے تاہم چھ ممالک جن میں سعودی عرب اور بھارت بھی شامل ہیں، میں اس ویڈیو تک رسائی گوگل کی جانب سے بند کردی گئی تھی یعنی ان ممالک کے انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو کو نہیں دیکھ سکتے۔


بشکریہ ماہنامہ کمپیوٹنگ
[/center]
User avatar
رئیل فرنیڈ
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Sat May 03, 2014 10:17 pm
جنس:: مرد

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ ق

Post by رئیل فرنیڈ »

فورم کے معزز بہن بھائیوں آپ کو میری فرسٹ تھریڈ کیسی لگی؟

اور بھائیوں کو کس قسم کے تھریڈ اچھے لگتے ہے
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ ق

Post by محمد اسفند »

50 بار سن چکے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہی ہوا
User avatar
رئیل فرنیڈ
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Sat May 03, 2014 10:17 pm
جنس:: مرد

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ ق

Post by رئیل فرنیڈ »

نہیں سر جی میرے ہاں تو اوپن ہو رہا ہے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ ق

Post by محمد شعیب »

رئیل فرنیڈ wrote:فورم کے معزز بہن بھائیوں آپ کو میری فرسٹ تھریڈ کیسی لگی؟

اور بھائیوں کو کس قسم کے تھریڈ اچھے لگتے ہے
بہت خوب. جاری رکھیں
ایسا مواد جس سے کسی کو سیکھنے کا موقع ملے اور وہ اردو زبان میں نہ ہو یا کم ہو اسے اردو میں پیش کرنے کی ضرورت ہے.
جزاک اللہ
رئیل فرنیڈ wrote:نہیں سر جی میرے ہاں تو اوپن ہو رہا ہے
میرے پاس تو نہیں کھل رہی ؟
کہیں آپ نے پراکسی پر تو نہیں چلائی ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے، سینیٹ کی کمیٹی میں متفقہ ق

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم وقاص خان صاحب آپ تو واقعی رئیل فرنیڈ ہیں.
جیسا کہ پہلے شعیب بھیا بتا چکے ہیں اردونامہ پر جتنا زیادہ سیکھنے سکھانے والا مواد شئیر کریں گے
اور جتنی زیادہ سائنسی اور ٹیکنالوجی کے متعلق معلومات شئیر کریں گے ہمیں اتنی ہی زیادہ خوشی ہو گی،
بہرحال اس کے علاوہ بھی آپ اپنی پسند کی ہر چیز یہاں شئیر کرسکتے ہیں مگر تھوڑا سا دھیان رکھئے گا کہ وہ اردونامہ کے قوانین سے متصادم نہ ہو.
اردونامہ کے قوانین کا مطالعہ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”