پاسپورٹ دکھاؤ یا بچہ چھوڑ جاؤ؛بھارت میں بچے کو جنم دینا جرم

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاسپورٹ دکھاؤ یا بچہ چھوڑ جاؤ؛بھارت میں بچے کو جنم دینا جرم

Post by محمد شعیب »

پاسپورٹ دکھاؤ یا بچہ چھوڑ جاؤ؛ پاکستانی خاتون کا بھارت میں بچے کو جنم دینا جرم بن گیا
Image
نئی دلی: بھارت میں بچے کو جنم دینا پاکستانی خاتون کے لئے جرم بن گیا بھارتی حکام نے نومولود بچے کا پاسپورٹ اور ویزا نہ ہونے پر والدین کو پاکستان واپس جانے سے ہی روک دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کی رہائشی مائی فاطمہ اپنے شوہر میر محمد مہر کے ہمراہ ڈیڑھ ماہ کے ویزے پر والد سے ملنے بھارت آئی تھی لیکن اسی دوران مائی فاطمہ کے والد کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے ویزے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ مائی فاطمہ جب فاطمہ بھارت آئی تو وہ 7ماہ کی حاملہ تھی، 14 اپریل کو بھارت کے ایک نجی اسپتال میں اس کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی اور مقامی میونسپل کونسل نے بچے کو سہیل خان کے نام سے پیدائش کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔
فاطمہ اپنے شوہر اور نومولود سہیل کے ہمراہ 25 اپریل کو پاکستان واپس آنے کے لیے روانہ ہوئی تو بھارت کے امیگریشن حکام نے انہیں مونا باؤ پر روک لیا اور کہا کہ یا تو دونوں میاں بیوی بچے کو چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں یا پھربچے کی دستاویزات پیش کی جائیں۔ دوسری جانب بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبد الباسط کا کہنا ہے مائی فاطمہ اور میر محمد مہر سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے، با ضابطہ کارروائی کے بعد بچے کی دستاویزات مکمل کردی جائیں گی۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: پاسپورٹ دکھاؤ یا بچہ چھوڑ جاؤ؛بھارت میں بچے کو جنم دینا

Post by یاسر عمران مرزا »

یہ کوئی اتنی عجیب بات نہیں. پورے کاغذات نہ ہونے پر کوئی بھی ملک بارڈر کراس کرنے نہیں دے گا.
میڈیا والوں نے جو خبر ہائی لائٹ کرنی ہے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور جو فضول ہوتی ہے اسے سر پر اٹھا لیتے ہیں.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاسپورٹ دکھاؤ یا بچہ چھوڑ جاؤ؛بھارت میں بچے کو جنم دینا

Post by اضواء »

تو پھر وہ لوگ بچے کی دستاویزات کیوں نہیں دیتے ہیں
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”