Page 1 of 1

زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 6:54 pm
by محمد شعیب
سائنسدانوں نے زمین سے مشابہہ نیا سیارہ دریافت کرلیا، پانی کی موجودگی کا امکان
Image
’کیپلر 186 ایف‘‘ ایک ستارے کے گرد تقریباً 500 نوری سالوں کی دوری پر گردش کر رہا ہے
-----------------------------------------------------------
نیویارک: سائنسدانوں اور خلا بازوں کے ایک عالمی گروپ نے کہکشاں میں زمین سے مشابہہ سیارہ دریافت کرلیا ہے جس پر پانی کو موجودگی کا بھی امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق زمین سے مشابہہ ’’کیپلر 186 ایف‘‘ نامی یہ سیارہ نہ تو بہت بڑا ہے اور نہ ہی بہت چھوٹا، یہ بہت سرد بھی نہیں ہے اور بہت گرم بھی نہیں ہے۔ اس سیارے کے حالات بھی زمین سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔ یہ سیارہ ایک ستارے کے گرد تقریباً 500 نوری سالوں کی دوری پر گردش کر رہا ہے تاہم یہ سیارہ جس ستارے کے گرد گردش کررہا ہے وہ ہمارے سورج کے مقابلے میں چھوٹا اور ٹھنڈا ہے۔
امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ کئی حوالوں سے مشابہت کے باوجود کیپلر 186 ایف اور ہماری زمین میں ہو بہو مماثلت نہیں، ایسے کئی عوامل ہیں جو اسے زمین سے الگ کرتے ہیں تاہم ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اب ہمیں ایک ایسے سیارے کا پتہ ہے جس کا حجم زمین جتنا ہے اور جو اپنے ستارے کے مدار میں گردش کرتا ہے۔

[link]http://www.express.pk/story/246851/[/link]

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:04 pm
by میاں محمد اشفاق
ٹکٹ بک کروا لیں اگلی فلائٹس سے وہاں کا چکر لگاتے ہیں! :fubar:

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:07 pm
by محمد شعیب
بھائی چکر نہیں. وہاں کسی پلاٹ پر قبضہ کر کے گھر بنوا لیں. ورنہ وہاں بھی قبضے شروع ہو گئے تو پنگہ ہو جائے گا .. n;a;n;a

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:09 pm
by یاسر عمران مرزا
اگر کوئی مجھ سے پہلے وہاں پہنچ گیا تو میرا پلاٹ بھی رکھے اپنے پلاٹ کے ساتھ، ہو سکتا ہے مکان ہی بنانا پڑ جائے وہاں.

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:15 pm
by محمد شعیب
یاسر عمران مرزا wrote:اگر کوئی مجھ سے پہلے وہاں پہنچ گیا تو میرا پلاٹ بھی رکھے اپنے پلاٹ کے ساتھ، ہو سکتا ہے مکان ہی بنانا پڑ جائے وہاں.
میں نے اس سیارے کے بالکل کونے والا پلاٹ قبضہ کر لیا ہے. وہاں سے پاکستان پورا نظر آرہا ہے. کیا وہیں آپ کا بھی رکھ لوں ؟ ;)

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:16 pm
by میاں محمد اشفاق
اگر وہاں چاند بابو نہیں ہیں تو ورنہ کہیں اور دیکھ لیتا ہوں

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:26 pm
by محمد شعیب
میاں محمد اشفاق wrote:اگر وہاں چاند بابو نہیں ہیں تو ورنہ کہیں اور دیکھ لیتا ہوں
v_v_f
ویسے چاند بابو تو چاند پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں. انہیں ہمارے اس نئے سیارے میں شاید دلچسپی نہ ہو ..

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:50 pm
by میاں محمد اشفاق
اب جناب چاند پر روس کی نظریں ہیں وہ نکل گیا چاند بابو کے ہاتھ سے

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 11:40 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:
میاں محمد اشفاق wrote:اگر وہاں چاند بابو نہیں ہیں تو ورنہ کہیں اور دیکھ لیتا ہوں
v_v_f
ویسے چاند بابو تو چاند پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں. انہیں ہمارے اس نئے سیارے میں شاید دلچسپی نہ ہو ..
ویسے شاید آپ احباب بھول رہے ہیں کہ وہ سیارہ بھی کسی ستارے کے چاند جیسا ہے اس لئے ہمارا ہے.
چلئے اب جس جس کو وہاں پلاٹ لینا ہے وہ بیعانہ ہمارے پاس جمع کروا کے رسید حاصل کر لے.

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 12:33 am
by اضواء
میں نے وہ سیارہ خرید لیا ہے اگر آپ میں سے کسی کو چاہئیے تو ڈسکاونٹ کیلئے

تیار ہوں ۔۔۔۔ :P

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 7:45 am
by رضی الدین قاضی
{أضواء} wrote:میں نے وہ سیارہ خرید لیا ہے اگر آپ میں سے کسی کو چاہئیے تو ڈسکاونٹ کیلئے

تیار ہوں ۔۔۔۔ :P

میں نے اس دنیا سے تنگ آ کر ایک نئی دنیا بنائی وہاں بھی پہونچ گئے میرا سکون چھیننے.

بہنا جب میں نے وہ سیارہ فروخت ہی نہیں کیا تو آپ نے خریدا کس سے؟

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 11:51 am
by اضواء
رضی الدین قاضی wrote:
{أضواء} wrote:میں نے وہ سیارہ خرید لیا ہے اگر آپ میں سے کسی کو چاہئیے تو ڈسکاونٹ کیلئے

تیار ہوں ۔۔۔۔ :P

میں نے اس دنیا سے تنگ آ کر ایک نئی دنیا بنائی وہاں بھی پہونچ گئے میرا سکون چھیننے.

بہنا جب میں نے وہ سیارہ فروخت ہی نہیں کیا تو آپ نے خریدا کس سے؟

مان گئے استاد :clap: :clap:

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 12:35 pm
by یاسر عمران مرزا
محمد شعیب wrote:
یاسر عمران مرزا wrote:اگر کوئی مجھ سے پہلے وہاں پہنچ گیا تو میرا پلاٹ بھی رکھے اپنے پلاٹ کے ساتھ، ہو سکتا ہے مکان ہی بنانا پڑ جائے وہاں.
میں نے اس سیارے کے بالکل کونے والا پلاٹ قبضہ کر لیا ہے. وہاں سے پاکستان پورا نظر آرہا ہے. کیا وہیں آپ کا بھی رکھ لوں ؟ ;)

چلے گا... رکھ لیں s;mi;i;e

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 12:59 pm
by محمد شعیب
یاسر عمران مرزا wrote:
محمد شعیب wrote:
یاسر عمران مرزا wrote:اگر کوئی مجھ سے پہلے وہاں پہنچ گیا تو میرا پلاٹ بھی رکھے اپنے پلاٹ کے ساتھ، ہو سکتا ہے مکان ہی بنانا پڑ جائے وہاں.
میں نے اس سیارے کے بالکل کونے والا پلاٹ قبضہ کر لیا ہے. وہاں سے پاکستان پورا نظر آرہا ہے. کیا وہیں آپ کا بھی رکھ لوں ؟ ;)

چلے گا... رکھ لیں s;mi;i;e
ٹھیک ہے بھائی. میں نے وہاں ایک بحریہ ٹاؤن بنانا شروع کیا ہے. اس میں ہی آپ کا پلاٹ رکھ دیا ہے.

Image

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Mon Apr 21, 2014 2:29 pm

بھائی جان میں نے دو چار سال پلاٹ رکھ کر بعد میں بیچنا ہی ہے ، تا کہ چار پیسے منافع مل جائے ]:)

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Mon Apr 21, 2014 4:21 pm
by محمد شعیب
Kepler-186f ہمارے نظام شمسی سے بہت دور ہے. کیا سائنس دان وہاں تک پہنچ جائیں گے ؟؟
اگر وہاں تک رسائی ہو گئی تو شاید یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہو گی ..

Re: زمین کے مشابہہ سیارہ

Posted: Tue Apr 22, 2014 9:57 am
by پپو
چلو بھئی دنیا سے تنگ آئے تو کوئی جگہ تو ہوگی زندگی بتانے کے واسطے