Page 1 of 1

جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 3:19 pm
by میاں محمد اشفاق
جڑواں بچے تو کئی مرتبہ سنے اور دیکھے ہوں گے لیکن ایک جیسی شکلیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں ، برازیل کا ایک قصبہ آج کل خبروں میں ہے جہاں بیشتر بچے جڑواں پیدا ہوتے ہیں اور اس حدتک ’ٹوئنز‘میں مشابہت ہوتی ہے کہ عام آدمی کیلئے پہچان مشکل ہوجاتی ہے ۔اس قصبے کی انوکھی خوبی کی وجہ سے لوگوں نے قصبے کا نام ہی ٹوئن لینڈ رکھ دیا ہے جہاں ہر طرف جڑاں بچے نظر آتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئن لینڈمیں سالہا سال سے جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں، بچوں کے ساتھ 60, 50 برس کی عمر کے جڑواں افراد بھی نظرآتے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش کے متعلق کئی سائنسی تحقیقات بھی پیش کی جاچکی ہیں جبکہ کئی لوک کہانیاں بھی سننے کو ملتی ہیں لیکن ان سب باتوں کے باوجود اس قصبے میں جاکر انسان اتنی زیادہ تعداد میں جڑواں افراد دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے.
Image

Image

Image
Image

Re: جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 5:49 pm
by افتخار
واہ کیا بات ھے

Re: جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 6:44 pm
by محمد شعیب
ٹوئن لینڈ
ارے واہ
بہت خوب

Re: جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:12 pm
by یاسر عمران مرزا
ایک سوال ہے
کیا یہ ضروری ہے کہ جڑواں لوگوں کی شکلیں بھی ملتی ہوں.

Re: جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:17 pm
by میاں محمد اشفاق
نہیں مگر میں نے آج تک جنہیں زاتی طور پر دیکھا ان کی نا قابل یقین حد تک ملتی تھی

Re: جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sat Apr 19, 2014 8:20 pm
by محمد شعیب
ضروری تو نہیں لیکن ایسا ہی ہوتا ہے ..

Re: جڑواں لوگوں کا قصبہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 1:01 am
by اضواء
بہت خوب ;fl;ow;er;