فیس بک پر زبردستی لائک اور شئیر کروانے والوں کے لئے بری خبر

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

فیس بک پر زبردستی لائک اور شئیر کروانے والوں کے لئے بری خبر

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
فیس بک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں نیوز فیڈ میں کی جانے والی کچھ تبدیلوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد ان پوسٹس کی حوصلہ شکنی کرنا جو صرف لائک اور کمنٹس حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہیں ۔فیس بک کے مطابق انہیں ایسی کئی پوسٹس کے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں جو کسی خاص مقصد کے بغیر بار بار پوسٹس کی جاتی ہیں نیوز فیڈ میں کی جانی والی تبدیلوں کے بعد آپ ایسی پوسٹس سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے تاہم فیس بک کے مطابق یہ اپڈیٹس ان پوسٹس پر اثر انداز نہیں ہوں گی جن میں کسی خاص موضوع کو لے کر صارفین کے درمیان بحث کی جا رہی ہو ۔ فیس بک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ زیادہ تر لوگ سپیم پوسٹنگ نہیں کر رہے لہذا وہ اس تبدیلی سے اثر انداز نہیں ہو گے اس فیصلے کا اثر صرف ان پر ہو گا جو غیر ضروری تصاویر یا کہانیاں فیس بک پر پوسٹس کرتے ہیں اور دیگر لوگوں کو کہتے ہیں کہ اس تصویر کو آگے پھیلانے کے لئے لائک یا شئیر کیجئے۔

ہمارے مطابق یہ ایک اچھا اقدام ہے پاکستان میں اس رواج میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے کہ اسلامی تصاویر کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ اگر پسند آئی تو شئیر کیجئےورنہ آپ مسلمان نہیں اب بندہ ان سے پوچھے کہ ایک تصویر شئیر نہ کرنے سے بندہ کا اسلام سے کیسے خارج ہو سکتا ہے، امید ہے کہ فیس بک کے اس اقدام سے صارفین کو معیاری پوسٹس دیکھنے کو ملیں گی اور ان غیر ضروری پوسٹس سے نجات مل جائے گی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فیس بک پر زبردستی لائک اور شئیر کروانے والوں کے لئے بری

Post by محمد شعیب »

اچھا اقدام ہے
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فیس بک پر زبردستی لائک اور شئیر کروانے والوں کے لئے بری

Post by یاسر عمران مرزا »

فیس بک والوں کو ٹیگ کرنے کا آپشن بھی ختم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ بھی فضول نوٹیفکیشن اور سپیمنگ کا باعث بنتا ہے ، تاہم میرے تجربے کے مطابق فیس بک والے جان بوجھ کر یہ نظام ختم نہیں کرتے کیوں کہ اس سے ان کی سائٹ کی ایکٹوٹی میں کمی آئے گی، ان کے شئرز گر جائیں گے اور دنیا بھر میں رینکنگ کے نظام جیسے الیکسا اور گوگل رینک بھی کم ہو جائے گا. جس سے لازمی طور پر فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی کمائی کم ہو جائے گی.

اور فیس بک والے ایسا کبھی بھی نہیں چاہے گے، فیس بک کا پہلے ہی ٹویٹر ، پن ٹرسٹ اور انسٹا گرام سے ٹکر کا مقابلہ چل رہا ہے.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”