13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by محمد شعیب »

Image
،،جسےاللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ کے مصداق میکسیکو کا ایک مچھیرا بحراوقیانوس کےغیر آباد جزیرے میں 13 ماہ تک تنہا موت سے لڑتا رہا۔ جوز سکواڈور الورنگا نامی Jose Salvador ماہی گیر دسمبر2012 ءمیں لاطینی امریکہ کے ساحلی علاقےسے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کشتی میں شکار کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تاہم اس کی کشتی طوفان میں گھر گئی اور بے رحم موجوں نے اس بحراوقیانوس کے وسیع سمندر میں پہنچا دیا،اس دوران طوفانی موجوں سے لڑتے ہوئے اس کا ساتھی ڈوب گیا۔ جب طوفان تھما تو وہ وسیع سمندر میں اپنی چھوٹی سی کشتی کے ساتھ تنہا رہ گیا تھا۔ جوز سمت کا اندازہ کئے بغیر آگے بڑھتا رہا، اس طرح وہ اپنے علاقے سے ساڑھے 12 ہزار کلو میٹر دور مارشل آئی لینڈز کے قریب پہنچ گیا اور اس کی کشتی ایک غیر آباد جزیرے میں چٹان سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگئی۔ اس جزیرے میں سوائے خودرو جھاڑیوں کے اور کوئی ایسی شے نہیں تھی جسے کھا کر وہ اپنے پیٹ کی آگ بجھتا۔ جوز سلواڈور ایک سال سے زائد عرصے تک وہاں کیڑے مکوڑے اورکیچوے وغیرہ کھا کر موت سے لڑتا رہا۔ پھر ایک دن اس جزیرے کے قریب سے گزرنے والے امریکی بحری جہاز کے عرشے پر کھڑے عملے کی جوز سلوا ڈور پر نظر پڑگئی اور وہ اسے موت کے جزیرے سے نکال کر اپنے ساتھ لے آئے ۔ لیکن اس عرصے میں نامساعداور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے والا 37 سالہ نوجوان جوز سلوا ڈور بوڑھا نظر آرہا تھا۔ مصری خبر رساں ادارے المحیط نے امریکی چینل سی این این اور وائس آف امریکہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو ایک امریکی بحری جہاز بحراوقیانوس میں واقع مارشل آئی لینڈ نامی جزائر کے قریب سے گزر رہا تھا ۔ اس دوران عرشے پر کھڑے ایک ملاح کو دور ایک جزیرے میں کوئی چیز پڑی نظر آئی ۔ ابتدا میں اس نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ اس لیے کہ اُس جزیرے کی لمبائی صرف7۔ 3 میٹر تھی۔ اس کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ اتنے چھوٹے جزیرے میں کوئی انسان بھی ہوسکتا ہے ۔ تاہم جب اس نے دور بین سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ کوئی انسان نما چیز ہے۔ ملاح کے شور مچانے پر جہاز کو اس جزیرے کے قریب لے جایا گیا تو اس کا شک یقین میں بدل گیا ۔ جہاز کو قریب آتے دیکھ کر زمین پر لیٹا شخص کھڑا ہوا اور زور زور سے ہاتھ ہلانے لگا۔ عملے کے افراد جہاز میں موجود چھوٹی کشتی کے ذریعے اس جزیرے تک پہنچے تو انہیں لمبے بالوں والا ایک نحیف شخص نظر آیا۔ ابھی اس سے کچھ پوچھا بھی نہیں گیا تھا کہ وہ ان سے لپٹ کر زاروقطار رونے لگا۔ ریسکیو عملہ اسے اپنے ساتھ کشتی پر بٹھا کر جہاز پر لے آیا۔ جہاں اسے خوراک مہیا کی گئی ۔ تاہم اس شخص کا ذہن صحیح طرح کام نہیں کر رہا تھا۔ اس لیے اس کے بارے میں عملے کو تفصیلات کا علم نہ ہو سکا ۔ مذکورہ جہاز امریکہ پہنچا تو اس شخص کو اسپتال میں داخل کر دیاگیا۔ وہاں حالت سنبھلنے پر اس نے اپنی داستان بیان کی ۔
العریبہ کے مطابق ، اس شخص نے بتایا کہ ’’میرا تعلق لاطینی امریکی ریاست میکسیکو سے ہے۔ میں دسمبر2012 ءمیں اپنے ایک 18 سالہ معاون کے ساتھ سمندر میں شکار کے لیے گیا تھا ۔ میں 15 سال سے اس پیشے سے وابستہ ہوں، تاہم کبھی بھی میرے ساتھ ایسی انہونی نہیں ہوئی تھی ۔ جو آخری بار ہوئی ۔ سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث میری کشتی ، دیگر کشتیوں سے دور چلی گئی ۔ میں انہیں تلاش کرتا رہا، لیکن ان کا نام و نشان نہیں ملا ۔ اس دوران حواس باختہ ہو کر میں راستہ بھی بھول گیا ۔ جبکہ کشتی کا انجن بھی فیول ختم ہونے کے باعث بند ہو گیا۔ پھر بھی میں چپوؤں کی مدد سے منزل کی تلاش میں کشتی چلاتا رہا، تاہم میں جس جانب سفر کر رہا تھا ، وہ میری منزل کے برعکس تھی۔ ہمارے پاس کھانے پینے کی تمام چیزیں ختم ہو گئیں ۔ ہم سمندر سے مچھلیاں پکڑ کر انہیں کھاتے اور سفر کرتے رہے۔ تاہم میں نے ہمت نہیں ہاری ۔ اس دوران ایک اور مصیبت ہماری منتظر تھی ۔ آگے مجھے ایک چھوٹا سا جزیرہ نظر آیا، میں اس کی سمت بڑھ رہا تھا کہ کشتی کسی چٹان سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگئی۔ اس حادثے میں میرا معاون ڈوب گیا، میں کسی نہ کسی طرح تیرتا ہوا جزیرے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ ایک ویران جزیرہ تھا ، مجھے مجبوراً وہیں پڑاؤ ڈالنا پڑا۔ میں روزانہ اردگرد دیکھتا کہ شاید کوئی جہاز نظر آئے ، جہاز دور سے نظر آتے مگر13 ماہ تک کوئی جہاز میرے قریب نہیں آیا ۔ اس دوران جزیرے پر اُگی خودرو جڑی بوٹیاں اور کیڑے مکوڑوں کو کھا کر زندہ رہا۔ تاہم میں کبھی مایوس نہیں ہوا۔ مجھے یقین تھا کہ ایک نہ ایک دن اس مصیبت سے میری جان چھوٹ جائے گی ۔ با لآخر ایسا ہی ہوا ‘‘۔ ادھر میکسیکومیں جوز سلواڈور کے گھر یہ خبر پہچنے کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اہل خانہ نے اسے مردہ سمجھ کر رسومات ادا کر دی تھیں ۔ امریکہ میں تعینات میکسیکو کے سفیر نے کہا ہے کہ ، ہم جلد ہی جوز کو اس کے گھر بھجوادیں گے۔ ابھی فی الحال اسے طبی امداد کی ضرورت ہے ۔ 13 ماہ تک مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے اس کی ذہنی کیفیت بھی متاثر ہے ، جبکہ جسمانی اعتبار سے بھی وہ اتنا کمزور ہوگیا ہے کہ بغیر سہارے چل نہیں سکتا۔ برطانوی جریدے گارجین کی رپورٹ کے مطابق ۔ جوز سلوا ڈور بحراوقیانوس کے جس جزیرے پر پہنچا تھا، گوگل کے نقشے کے مطابق میکسیکو کے ساحل سے وہاں تک کا فاصلہ ، 8 ہزار میل ( ساڑھے بارہ ہزار کلومیٹر ) بنتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ طویل فاصلہ جوز نے اپنی چھوٹی سی کشتی سے طے کیا ہے ۔ گوگل کے مطابق ، اس جزیرے میں صرف ایک درخت موجود ہے ۔

[link]http://en.wikipedia.org/wiki/Jos%C3%A9_ ... _Alvarenga[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by محمد شعیب »

Image

Image

Image

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by محمد شعیب »

وہ جزیرہ جہاں اس نے اتنا وقت گزارا

Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by رضی الدین قاضی »

سچ ہے بھیا جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے.
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by پپو »

زندگی باقی ہو تو بہانے بڑے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by چاند بابو »

بالکل پپو بھیا کی بات درست ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by محمد شعیب »

اگر کسی نے انگریزی فلم "کاسٹ اوے" دیکھی ہو تو یہ بالکل اس کا مصداق ہے.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by یاسر عمران مرزا »

میں بھی یہ فلم دیکھنا چاہوں گا..... اگر کوئی ٹورنٹ ہو تو شئر کریں میرے ساتھ، یا کہیں بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے موجود ہو.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by یاسر عمران مرزا »

شعیب بھائی کی کاوش سے میں نے یہ فلم cast awayدیکھ لی ہے اور بہت مزا آیا ہے.
شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by چاند بابو »

میں بھی ضرور دیکھا چاہوں گا.
یاسر عمران بھیا کیا کوئی فاسٹ ڈاونلوڈ کا لنک ہے آپ کے پاس اس کا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by یاسر عمران مرزا »

شعیب بھیا کے لنک سے دیکھی تھی آن لائن ہی
ڈاؤن لوڈ کیے بغیر.

لنک یہ رہا
http://putlocker.bz/watch-cast-away-onl ... ocker.html" onclick="window.open(this.href);return false;

معلوم نہیں پبلک فورم میں پیسٹ کرنے کی اجازت ہے یا نہیں

ویسے کیوں نہ ایک ایسا تھریڈ ، لڑی بنائی جائے جس میں اچھی اچھی فلمز کا ری ویو اور لنک مہیا کیا جائے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by محمد شعیب »

دراصل اس کام میں گناہ میں معاونت کا شبہ ہے. اس لئے میں عمومی یہ کام نہیں کرنا چاہتا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by چاند بابو »

جی بالکل یاسر عمران بھیا یہ کام تو رہنے ہی دیا جائے تو بہتر ہے.
بس اس بندے کی سٹوری پڑھ کر اس فلم میں دلچسپی پیدا ہو گئی.
وگرنہ اردونامہ فلم اور گانے سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by یاسر عمران مرزا »

جی شکریہ جناب. آپ کا اپنا نقطہ نظر ہے.
اس پر لمبی بحث ہو سکتی ہے ، لیکن میں بحث نہیں کروں گا.کوئی بات نہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 13 ماہ تک سمندر کے ایک جزیرے میں تنہا انسان

Post by چاند بابو »

ایسے موضوعات پر بحث سے اجتناب ہی بہتر ہے.
ہر بندے کی اپنی الگ رائے ہے اور ضروری نہیں کہ دوسرے کی رائے اس سے ملتی جلتی ہو.
بہت بہت شکریہ یاسر عمران بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”