دنیا کے قدیم سات عجوبے

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

دنیا کے قدیم سات عجوبے

Post by محمد شعیب »

ہم سب نے دنیا کے عجائب کے بارے میں سنا ہے. لیکن ان کی تفصیل بہت کم لوگ جانتے ہیں.
اس دھاگے میں ان عجائبات پر تفصیلی گفتگو ہو گی. ہر ممبر اپنی معلومات شئر کرے.
قدیم عجائبات کی لسٹ (جدید عجائب اور ہیں)

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دنیا کے سات عجوبے

Post by محمد شعیب »

اہرام مصر Egyptian pyramids

اہرام مصر کا شمار انسان کی بنائی ہوئی عظیم ترین تعمیرات میں ہوتا ہے۔ یہ اہرم زمانہء قدیم کی مصری تہذیب کے سب سے پرشکوہ اور لافانی یادگار ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ میں یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ ان اہرام کی تعمیر کا مقصد فراعین مصر اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کا مدفن تھا۔ اہرام مصر میں غزہ کا عظیم اہرام دنیا کے سات عجائبات میں سے وہ واحد عجوبہ ہے جو کہ ابھی تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
[link]http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%DB% ... 8%B5%D8%B1[/link]
Image
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: دنیا کے سات عجوبے

Post by میاں محمد اشفاق »

خوب اچھا خیال ہے کیا یہ بس سات تک ہی محدود رہے گا میرے خیال میں اسکا نام دنیا کے عجوبے کر دیں ورنہ سات کے بعد ؟
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دنیا کے سات عجوبے

Post by محمد شعیب »

بابل کے معلق باغات Hanging Gardens of Babylon

یہ باغات چھ سو قبل مسیح میں مشہور تاریخی شہر بابل کے فرمانروا نے اپنی ملکہ کے لئے بنائے تھے۔ دور سے دیکھنے پہ یہ باغات ہوا میں معلق دکھائی دیتے تھے اس نسبت سے انہیں بابل کے معلق باغات بھی کہا جاتا ہے۔ تاریخ میں انکا ذکر ملتا ہے
Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دنیا کے سات عجوبے

Post by محمد شعیب »

میاں محمد اشفاق wrote:خوب اچھا خیال ہے کیا یہ بس سات تک ہی محدود رہے گا میرے خیال میں اسکا نام دنیا کے عجوبے کر دیں ورنہ سات کے بعد ؟
دراصل یہ قدیم عجائبات ہیں. یہ سات ہی ہیں. اب جدید عجائب اور ہیں.

ایک سوئس تنظیم نے 2001ء میں دنیا کے جدید 7 عجائبات کے لئے دنیا بھر سے رائے مانگی۔ اس مقابلے میں ابتدائی طور پر 200 عجائبات شامل کیے گئے۔ یکم جنوری 2006ء کو ان عجائبات کی تعداد کم کرکے 21 کردی گئی۔ 7جولائی 2007ء کو درج ذیل عجائبات عالم کا اعلان کیا گیا:

1 دیوار چین (6400 کلومیٹردیوار، جو پانچویں صدی قبل مسیح سے سولہویں صدی عیسوی تک تعمیر ہوئی)۔

2 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ (12ا کتوبر 1931ء کو برازیل میں واقع مجسمہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا)۔

3 ماچو پیچو (پیرو میں واقع ایک قدیم پہاڑی)۔

4 روم کا کلوزیم (یہ اٹلی کا سب سے بڑا قدیم تفریحی مرکز ہے)

5 تاج محل آگرہ ( مغل بادشاہ شاہجہان نے 1648ء میں تعمیر کروایا)۔

6 چیچن اتزا (میکسیکو میں واقع "پری کولمبین" عہد کے آثار قدیمہ)۔

7 پیٹرا (اُردن کے جنوب مغرب میں واقع قدیم آثار)

8 اہرام مصر (ان کی تاریخ تکمیل اندازاً2٫680 قبل مسیح بیان کی جاتی ہے)۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: دنیا کے قدیم سات عجوبے

Post by پپو »

آگے چلیں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دنیا کے قدیم سات عجوبے

Post by محمد شعیب »

بقیہ عجائب کے بارے میں اردو میں معلومات بہت کم ہیں. صرف نام لکھا ہوتا ہے اور مضمون نہیں ہوتا.
اگر کسی اور دوست کے پاس معلومات ہوں تو شئر کریں.
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”