پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by محمد شعیب »

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی
احمد شہزاد کی سنچری

Image
میرپور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں پاکستان بلے بازوں کے بعد بالرز نے بھی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر حسین 23، انعام الحق 18، محمود اللھ اور مشرفی مرتضیٰ 17، 17 اور تمیم اقبال 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 3 ، سعید اجمل نے 2 جب کہ ذوالفقار بابر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابتدا ہی میں بنگلا دیش کے بالرز کو اپنے خطرناک عزائم سے آگاہ کردیا ، دونوں کھلاڑیوں نے 43 کی شراکت قائم کی تاہم اس کا اختتام کامران اکمل کے آؤٹ ہونے پر ہوا۔ کامران اکمل کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ نبھانے کپتان محمد حفیظ کریز پر آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 70 کے اسکور پر اسٹمپ ہوکر واپس لوٹ آئے۔ جس کے بعد عمر اکمل آئے لیکن وہ اپنا کھاتہ کھولے بنا ہی وکٹ گنوا بیٹھے، اس موقع پر شعیب ملک نے احمد شہزاد کا خوب ساتھ نبھایا۔
شعیب ملک اور احمد شہزاد نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 9.96 کے رنز اوسط 8.2 اوورز میں 83 رنز کی شراکت قائم کی۔ 154 رنز کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے فوری بعد احمد شہزاد نے اپنی اور پاکستان کی جانب سے مختصر ترین فارمیٹ میں اولین سنچری بنائی۔ انہوں نے 58 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا۔ شاہد آفریدی نے 9 گیندوں پر 22 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 111 رنز جبکہ صہیب مقصود ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بالر عبدالرزاق رہے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ الامین حسین، شکیب الحسن، محموداللہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by میاں محمد اشفاق »

مجھے پاکستان اور انڈیا میں فائنل ہوتا نظر آآ رہا ہے جناب :geek: :geek:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by چاند بابو »

اچھا بابا جی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by محمد شعیب »

میاں محمد اشفاق wrote:مجھے پاکستان اور انڈیا میں فائنل ہوتا نظر آآ رہا ہے جناب :geek: :geek:
پیر صاحب !
آپ کا اندازہ غلط نکلا.
پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گیا ...
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by میاں محمد اشفاق »

اگر فائنل میں جاتے تو پاکستان اور انڈیا کا میچ ہونا تھا یہ وہاں گئے ہی نہیں تو میں کیا کروں جی
اور ویسے بھی اب انڈیا کا بگ تھری پر قبضہ ہے انہوں نے جان بوجھ کے ساڈا میچ سخت ٹیم نال رکھ دیتا جاو اسی اگوں نئیں کھیلدے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Post by محمد شعیب »

Image
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”