Page 4 of 8

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Sun Jun 21, 2015 10:49 pm
by محمد شعیب
آئینہ نور wrote:میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی.....!!

ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے وار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی ....!!

سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی....!!

نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی...!!

مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی ....!!

تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی....!!

میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی...!!

جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے
جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی وہ یہیں سہی ...!!

اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی.....!!
(نصیرالدین شاہ)



Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
یہ نصیرالدین شاہ کون ہیں ؟ کیا ان کا تعارف کر سکتی ہیں ؟

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Mon Jun 22, 2015 2:32 am
by چاند بابو
شعیب بھیا یہ پیر نصیر الدین شاہ گولڑہ شریف والے ہیں ان کے بارے میں مزید معلومات ان کی آفیشل ویب سائٹ سے مل سکتی ہیں جس کا ایڈریس درج ذیل ہے

http://www.tajdaregolra.com/

چاند بابو

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Mon Jun 22, 2015 2:46 am
by اریبہ راؤ
محمد شعیب wrote:
آئینہ نور wrote:میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی.....!!

ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے وار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی ....!!

سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی....!!

نہ ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انھی کا تھا میں انھی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی...!!

مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری اجنمن کا قریں سہی ....!!

تیرا در تو ہمکو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی....!!

میری زندگی کا نصیب ہے، نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اسکا غم تو نصیب ہے، وہ اگر نہیں تو نہیں سہی...!!

جو ہو فیصلہ وہ سنائیے، اسے حشر پہ نہ اٹھایئے
جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی وہ یہیں سہی ...!!

اسے دیکھنے کی جو لو لگی، تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو، وہ ہزار پردہ نشیں سہی.....!!
(نصیرالدین شاہ)



Sent from my EK-GC100 using Tapatalk
یہ نصیرالدین شاہ کون ہیں ؟ کیا ان کا تعارف کر سکتی ہیں ؟
 ء> ماہنامہ دختران اسلام > اپریل 2009 ء > میں ان کے بارے میں کچھ یوں لکھا گیا....
ملک کی معروف علمی و روحانی اور ادبی شخصیت حضرت صاحبزادہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ وطن عزیز کے معروف روحانی خانوادہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین تھے اور ان کا شمار ملک کے چوٹی کے شعراء میں ہوتا تھا۔ وہ صاحب علم اور محقق تھے۔ انہوں نے بہت سے موضوعات پر قلم اٹھایا اور شاندار علمی ورثہ مرتب کیا۔ ان کی 40 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ وہ بیک وقت فارسی، اردو، عربی اور پنجابی میں شعر کہتے تھے۔ ان کے متعدد شعری مجموعے اہل ذوق سے تحسین حاصل کر چکے ہیں۔ وہ خانقاہی نظام کو روائتی تصوف کی بجائے ایک فعال علمی اور تربیتی کردار کا حامل دیکھنے کے متمنی تھے.......!!


Sent from my EK-GC100 using Tapatalk

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Mon Jun 22, 2015 12:33 pm
by محمد شعیب
اچھاااااا..
ان حضرت سے تو میری بالمشافہ ملاقات ہوئی تھی. اب فوت ہو چکے ہیں. فوت ہوتے وقت بھی عمر بہت زیادہ نہ تھی. اپنے بھائیوں میں یہ سب سے زیادہ موحد تھی. بدعات کے خلاف تھے.
دراصل اس نام کی ایک اور شخصیت بھی مشہور ہے.

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Mon Jun 22, 2015 3:41 pm
by اریبہ راؤ
محمد شعیب wrote:اچھاااااا..
ان حضرت سے تو میری بالمشافہ ملاقات ہوئی تھی. اب فوت ہو چکے ہیں. فوت ہوتے وقت بھی عمر بہت زیادہ نہ تھی. اپنے بھائیوں میں یہ سب سے زیادہ موحد تھی. بدعات کے خلاف تھے.
دراصل اس نام کی ایک اور شخصیت بھی مشہور ہے.
فلم انڈسٹری میں اک ایسا نام جانا پہچانا ھے....

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk

جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے

Posted: Wed Jun 24, 2015 4:03 pm
by nizamuddin
جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے
اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے
سب کا احوال وہی ہے جو ہمارا ہے آج
یہ الگ بات کہ شکوہ کیا تنہا ہم نے
خود پشیماں ہوئے اسے شرمندہ نہ کیا
عشق کی وضع کو کیا خوب نبھایا ہم نے
عمر بھر سچ ہی کہا، سچ کے سوا کچھ نہ کہا
اجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے
کون سا قہر یہ آنکھوں پہ ہوا ہے نازل
ایک مدت سے کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے
(شہریار)

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

Posted: Thu Jun 25, 2015 4:26 pm
by nizamuddin
[center]ہجر کی شب نالۂ دل وہ صدا دینے لگے
سننے والے رات کٹنے کی دعا دینے لگے
کس نظر سے آپ نے دیکھا دلِ مجروح کو
زخم جو کچھ بھر چلے تھے پھر ہوا دینے لگے
جُز زمینِ کوئے جاناں کچھ نہیں پیشِ نگاہ
جس کا دروازہ نظر آیا صدا دینے لگے
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقتِ دفن
زندگی بھر کی محبت کا صلہ دینے لگے
آئینہ ہوجائے میرا عشق ان کے حسن کا
کیا مزا ہو درد اگر خود ہی دوا دینے لگے
(ثاقب لکھنوی)[/center]

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Sat Jun 27, 2015 1:29 am
by اضواء
بہترین ہے zub;ar ;fl;ow;er;

دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

Posted: Sat Jun 27, 2015 3:39 pm
by nizamuddin
[center]ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک! جستجو کریں
دل ہی نہیں رہا ہے جو کچھ آرزو کریں
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جا ابھی
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
سر تا قدم زبان ہیں جوں شمع گو کہ ہم
پر یہ کہاں مجال جو کچھ گفتگو کریں
ہر چند آئینہ ہوں پر اتنا ہوں نا قبول
منہ پھیر لے وہ جس کے مجھے روبرو کریں
نے گل کو ہے ثبات نہ ہم کو ہے اعتبار
کس بات پر چمن ہوسِ رنگ و بو کریں
(خواجہ میر درد)[/center]

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Sun Jun 28, 2015 3:45 am
by اضواء
بہت خوب ہے ;fl;ow;er;

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Sun Jun 28, 2015 1:34 pm
by محمد شعیب
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جا ابھی
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

یہ شعر کچھ اس طرح سنا تھا

تر دامنی پہ ہماری نہ جائیو حضور
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

ویسے مزہ آگیا. پرانی یاد تازہ ہو گئی

ہر چند آئینہ ہوں پر اتنا ہوں نا قبول
منہ پھیر لے وہ جس کے مجھے روبرو کریں

:) :)

لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امید

Posted: Mon Jun 29, 2015 4:15 pm
by nizamuddin
[center]تنگ آچکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
مایوسی مآل محبت نہ پوچھئے
اپنوں سے پیش آئے ہیں بیگانگی سے ہم
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امید
لو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم
ابھریں گے ایک بار ابھی دل کے ولولے
گو دب گئے ہیں بارِ غم زندگی سے ہم
گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے
پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم
اللہ رے قریب مشیت کہ آج تک
دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم
(ساحر لدھیانوی)[/center]

محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے

Posted: Thu Jul 02, 2015 3:48 pm
by nizamuddin
[center]محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
میں اکثر سوچتا ہوں پھول کب تک
شریک گریۂ شبنم نہ ہوں گے
ذرا دیر آشنا چشم کرم ہے
ستم ہی عشق میں پیہم نہ ہوں گے
دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی
گر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے
زمانے بھر کے غم یا اک تیرا غم
یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے
ہمارے دل میں سیل گریہ ہوگا
اگر بادیدۂ پرنم نہ ہوں گے
اگر تو اتفاقاً مل بھی جائے
تری فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے
حفیظ ان سے میں جتنا بدگماں ہوں
وہ مجھ سے اس قدر برہم نہ ہوں گے
(حفیظ ہوشیار پوری)[/center]

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Thu Jul 02, 2015 4:37 pm
by محمد شعیب
بہت خوب
:clap: :clap: :clap:

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Sun Jul 05, 2015 2:20 am
by اضواء
شئیرنگ پر آپ کا شکریہ

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

Posted: Fri Jul 10, 2015 3:33 pm
by nizamuddin
[center]خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو
خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو
ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
(احمد ندیم قاسمی)[/center]

Re: پسندیدہ غزلیں۔۔۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Fri Jul 10, 2015 3:55 pm
by محمد شعیب
آج احمد ندیم قاسمی کی برسی ہے. شئرنگ کا شکریہ
قاسمی صاحب نے پاک وطن کے لئے جن نیک تمناؤں کا ظہار کیاتھا، اللہ انہیں پورا فرمائے
آمین

جو ظلم تو سہتا ہے، بغاوت نہیں کرتا

Posted: Sat Jul 11, 2015 3:43 pm
by nizamuddin
[center]وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا
ہنستا ہے مجھے دیکھ کے، نفرت نہیں کرتا
گھر والوں کو غفلت پہ سبھی کوس رہے ہیں
چوروں کو مگر کوئی ملامت نہیں کرتا
دیتے ہیں اجالے میرے سجدوں کی گواہی
میں چھپ کے اندھیروں میں عبادت نہیں کرتا
بھولا نہیں میں آج بھی آداب جوانی
میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا
دنیا میں قتیل اس سا منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے، بغاوت نہیں کرتا
(قتیل شفائی)[/center]

میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکارا

Posted: Wed Jul 22, 2015 4:29 pm
by nizamuddin
میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکارا
وہ مجھ سے جیت بھی سکتا تھا جانے کیوں ہارا
برس کے کھُل گئے آنسو، نتھر گئی ہے فضا
چمک رہا ہے سرِ شام درد کا تارا
کسی کی آنکھ سے ٹپکا تھا، اک امانت ہے
مری ہتھیلی پہ رکھا ہوا یہ انگارا
جو پر سمیٹے تو اک شاخ بھی نہیں پائی
کُھلے تھے پر تو مرا آسمان تھا سارا
وہ سانپ چھوڑ دے ڈسنا یہ میں بھی کہتا ہوں
مگر نہ چھوڑیں گے لوگ اُس کو گر نہ پھنکارا
(جاوید اختر)

میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر

Posted: Fri Jul 24, 2015 5:08 pm
by nizamuddin
[center]میں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر
لایا ہوں ایک موج تغزل نکال کر
پیمانۂ طرب میں کہیں بال آگیا
میں گرچہ پی رہا تھا بہت ہی سنبھال کر
محفل جمی ہوئی ہے تری راہ میں کوئی
اے گردش زمانہ بس اتنا خیال کر
آزاد جنس دل کو فقط اک نظر پہ بیچ
سودا گراں نہیں نہ بہت قیل و قال کر
خط کے جواب میں نہ لگا اتنی دیر تو
میرا اگر نہیں ہے تو اپنا خیال کر
کیوں میں نے دل دیا ہے کسے میں نے دل دیا
اے عقل آج مجھ سے نہ اتنے سوال کر
اے دل یہ راہ عشق ہے راہ خرد نہیں
اس پر قدم بڑھا تو ذرا دیکھ بھال کر
پھر عشق بزم حسن کی جانب رواں ہے آج
دیوانگی کو عقل کے سانچے میں ڈھال کر
آزاد پھر دکن کا سمندر ہے اور تو
لے جا دل و نظر کا سفینہ سنبھال کر
(جگن ناتھ آزاد)[/center]