Page 2 of 2

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Sun Dec 15, 2013 12:00 pm
by محمد شعیب
جی بالکل. اسفند صاحب ! نیک کام میں دیر نہ کریں ..

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Fri Feb 21, 2014 7:29 pm
by محمد شعیب
اشفاق علی صاحب
اگر پی ٹی سی ایل راؤٹر (مین راؤٹر) پر سیکیورٹی کے لئے پاسورڈ لگا ہو اور ایکسس پوائنٹ پر سیکیورٹی کے لئے پاسورڈ کے بجائے میک فلٹریشن کر دی جائے تو کیا یہ ایکسس پوائنٹ نیٹ چلائے گا ؟ یا پھر پی ٹی سی ایل راؤٹر اور ایکسس پوائنٹ دونوں پر ایک طرح کی سیٹنگ ضروری ہے ؟

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Sun Feb 23, 2014 6:24 am
by علی خان
محمد شعیب wrote:اشفاق علی صاحب
اگر پی ٹی سی ایل راؤٹر (مین راؤٹر) پر سیکیورٹی کے لئے پاسورڈ لگا ہو اور ایکسس پوائنٹ پر سیکیورٹی کے لئے پاسورڈ کے بجائے میک فلٹریشن کر دی جائے تو کیا یہ ایکسس پوائنٹ نیٹ چلائے گا ؟ یا پھر پی ٹی سی ایل راؤٹر اور ایکسس پوائنٹ دونوں پر ایک طرح کی سیٹنگ ضروری ہے ؟
شعیب بھیا.

پی ٹی سی ایل اور ایکسس پوائنٹ کے سیکورٹی کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں سوائے اسکے کے یہ ایکسس پوائنٹ لین کے ذریعے موڈیم سے انٹرنیٹ حاصل کرتا ہے. باقی ان دونوں کی وائرلیس سیکورٹی اپنی اپنی ہوتی ہے. اس لئے اپکو دونوں میں علیٰحدہ علٰیحدہ سیکورئی اور میک فلٹر کی سیٹنگ کرنی ہوگی.

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Tue Feb 25, 2014 6:23 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ اشفاق علی صاحب
میں چیک کر کے بتلاتا ہوں

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Wed Aug 27, 2014 7:33 pm
by محمد شعیب
انٹرنیٹ پر TP-LINK TL-WA5110G کی اردو میں مکمل کنفگریشن سیٹنگز صرف اور صرف اردو نامہ پر ہیں.
گوگل پر سرچ کر کے دیکھ لیں.
اس طرح اور بہت کچھ صرف اردو نامہ پر ہی مل سکتا ہے اگر اشفاق علی صاحب اپنا تعاؤن جاری رکھیں.
انونٹری سسٹم کی جو معلومات میں نے اردو نامہ پر شئر کی ہیں، وہ بھی اردو زبان میں صرف اردو نامہ پر ہی ہیں. اگر کسی کو اس بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو بتلائیں.

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Thu Aug 28, 2014 5:17 am
by علی خان
شعیب بھیا.
میرا تعاون تو روز اول سے ہی اُردونامہ کے ساتھ ہے. اسکے لئے تو میں نے تمام تر دوسرے فورمز چھوڑدیئے ہیں. اور انشاء اللہ آگے بھی جو کوئی بھی دوست یہاں پر کوئی بھی سوال کرے اور مجھے اُسکا جواب معلوم ہوں تو انشاءاللہ میں اپنی پوری کوشش کے ساتھ اس سوال کا جواب دونگا .

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Posted: Thu Aug 28, 2014 12:47 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ اشفاق علی صاحب