Page 2 of 4

Re: عربی شاعری

Posted: Sat Oct 23, 2010 3:22 pm
by rohaani_babaa
مدرس بھیا میں ایک کم علم سا بندہ ہوں اگر میرے حوصلہ افزائی سے آپ کا جذبہ پرشباب ہوتا ہے تو ضرور حوصلہ افزائی کرتا رہونگا۔

Re: عربی شاعری

Posted: Sat Oct 23, 2010 6:08 pm
by محمد شعیب
وزن الکلام اذاانطقت فانما
یبدی عیوب ذوی العیوب المنطق

ترجمہ: جب بات کرو تو پہلے اسے تول لو
کیونکہ منطق عیب والے کے عیب کو ظاہر کر دیتی ہے

Re: عربی شاعری

Posted: Sat Oct 23, 2010 11:25 pm
by چاند بابو
بہت خوب بہت اچھا کام ہو رہا ہے،
مدرس بھیا آپ کو کیا چاہئے یہ آپ مجھے ذاتی پیغام میں بتا دیں میں آپ کو مہیا کرنے کی کوشش کروں گا۔

Re: عربی شاعری

Posted: Sun Oct 24, 2010 1:39 am
by محمد شعیب
ھوایا مع الرکب الیمانین مصعد
جنیب وجثمانی بمکۃ موثق

Re: عربی شاعری

Posted: Sun Oct 24, 2010 10:10 am
by rohaani_babaa
متمم بن نویرہ نے اپنے بھائی مالک کی موت کے بعد ایک قبر کو دیکھ کر بڑے معرکے کا مرثیہ کہا تھا۔
لقد الامنی عندالقبور البکا
رفیقی لتذراف الدموع السوافک
فقال ابتکی کل قبر رایتہ
بقبر ثویٰ بین اللّویٰ فالد کارک
فقلت محمد ان الشجا یبعث الشجا
فدعنی فھٰذا کلہ قبر مالک

مدرس بھیا اور شعیب بھائی سے ترجمہ کی درخواست ہے

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Oct 25, 2010 2:56 pm
by مدرس
روحانی بابا میرے خیال میں‌ان اشعار میں کچھ غلطیاں ہیں‌ ہو سکتا ہے آپ کی ٹائپنگ میں‌ہو گئی ہوں‌
میں‌عنقریب ان کی صحیح عربی تلاش کرکے صحیح‌تر جمہ پیش کروں گا
شاید یہ صحیح ہیں‌
لقد لامني عند القبور على البكا ** رفيقي لتذراف الدموع السوافك
فقال أتبكي كـل قـــبر رأيـتــه *** لقبر ثوى بين اللوى فالدوانــك
فقلت له إن الشجا يبعث الشــجــا ** فدعني فهذا كله قبر مالـــــك


ترجمہ حاضر ہے .
[center]تحقیق مجھے ملامت کی قبر کے پاس بیٹھ کر رو نے کی وجہ سے
دوستوں نے مسلسل بہنے والے آنسوؤں‌کی وجہ سے
اور یوں‌کہنے لگے
کیا تو ہر قبر کو دیکھ کر رویاکریگا
چاہےوہ قبریں‌مقام لویٰ ،ثویٰ اور دکادک ہی کی کیوں‌نہ ہو
تو میں نے کہا بے شک غم کی زیادتی غم کو اور بڑھاتی رہتی ہے
اور تو مجھے رونے دے مجھے تو یہ ساری قبریں مالک (میرے بھائی) کی قبریں نظر آتی ہیں‌
.[/center]

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Oct 25, 2010 10:14 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:ھوایا مع الرکب الیمانین مصعد
جنیب وجثمانی بمکۃ موثق
یہ کیا ہے کیونکہ ہمارا گوگل تو جواب دے چکا ہے اور آپ کے فقرے کا ترجمہ یہ کیا ہے۔
ھ ی oa بہتر جانتے ہیں ک ب القاعدہ ی آدمی ی ن لفٹ کے ساتھ ایک
Shrubs اور Bm کۃ کی لاشیں موجود ہے

Re: عربی شاعری

Posted: Tue Oct 26, 2010 12:37 pm
by مدرس
چاند بھائی یہ ایک عاشق اپنے معشوق کے بارے میں‌کہہ رہاہے
جس کا معشوق یمنی قافلہ کے ساتھ جارہاہے
میری تمام حسرتین اورآرزوئیں یمنی قافلے کے ساتھ رواں‌ہیں‌
اور میراجسم وجاں‌مکہ میں‌قید ہیں‌.

Re: عربی شاعری

Posted: Tue Oct 26, 2010 6:49 pm
by چاند بابو
لیجئے اور ہم سمجھ رہے تھے کہ آپ کوئی لاشوں وغیرہ کا ذکر کر رہے ہیں۔

Re: عربی شاعری

Posted: Tue Oct 26, 2010 7:28 pm
by مدرس

یہ ایک بدو نے کسی کافر سے کہے تھے

البعرۃ تدل علی البعیر
ومشئ الاقدام تدل علی المسیر
والسماء ذات ابراج
والارض‌ذات فجاج
کیف لا تدل علی اللہ الواحد القہار


اونٹ کی مینگنیاں‌اونٹ کا پتہ بتا تی ہیں‌
اور پاؤں کے نشانات چلے جانے والے پر دلالت کرتے ہیں
اور برجوں‌والا آسمان اور یہ بہت بڑی زمین کیسے
اللہ واحد قہار پر دلالت نہیں‌کرتی .

Re: عربی شاعری

Posted: Wed Oct 27, 2010 9:27 am
by اعجازالحسینی
بہت خوب مدرس بھیا :clap: :clap: :clap: :clap:

Re: عربی شاعری

Posted: Sun Feb 20, 2011 3:19 am
by مکی
من طلب العلا نام الليالي
فرش الفراش وقال مالي :rofl:

Re: عربی شاعری

Posted: Sun Feb 20, 2011 7:35 am
by افتخار
zub;ar

Re: عربی شاعری

Posted: Sun Feb 20, 2011 10:02 am
by محمد شعیب
[quote="مکی"]من طلب العلا نام الليالي
فرش الفراش وقال مالي :rofl:[/quote]

مکی بھائی یہ کیا لکھ دیا
یہ شعر تو


بقدر الکد تکتسب المعالی

و من طلب العلی سهر الیالی


ایسا ہے. اور اس کے ساتھ کچھ اور اشعار یہ ہیں

بقدرِ الكدِّ تكتسبُ المعالي ومن طلب العلا سهر الليالي
ومن رام العلا من غير كد أضاع العمر في طلب المحال
تروم العز ثم تنام ليلاً يغوص البحر من طلب اللآلي

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Feb 21, 2011 1:07 am
by چاند بابو
ارے یار کوئی اس کا مطلب بھی بتائے گا کیا۔
ہمارے ٹرانسلیٹر نے تو یہ کہا ہے۔

ئلا نام راتوں کی طلب / گذارش
برش بستر، "مالی نے کہا کہ

اب آپ خود ہی بتاؤ یہ کہاں کا شعر ہوا۔

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Feb 21, 2011 3:06 am
by مکی
محمد شعیب صاحب نے بات بڑھائی ہے تو اب ترجمہ بھی وہی کریں گے.. j;a;t;d;a;an;c;e

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Feb 21, 2011 9:35 am
by محمد شعیب
چلو بھائی یہ کام بھی میں ہی کر دیتا ہوں

بقدر الکد تکتسب المعالی
محنت کے بقدر مرتبے ملا کرتے ہیں

و من طلب العلی سهر الیالی
اور جو بلندیوں کا طالب ہوتا ہے، وہ راتوں کو جاگتا ہے.

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Feb 21, 2011 6:19 pm
by مدرس
لیکن مجھے تو مکی صاحب کے اشعار تر جمہ کرنے میں‌دلچسپی ہے
من طلب العلا نام الليالي
فرش الفراش وقال مالي


جو بلند مرتبوں‌کا طلبگار ہے وہ راتوں‌ سوتاہے
بستر بچھا کر کہتا ہے کہ مجھے کیا مطلب :lol:

Re: عربی شاعری

Posted: Mon Feb 21, 2011 7:29 pm
by چاند بابو
بہت خوب شعیب بھیا اور مدرس بھیا آپ دونوں‌کا بہت بہت شکریہ۔
مدرس بھیا والا ترجمہ خوب ہے۔

Re: عربی شاعری

Posted: Tue Feb 22, 2011 11:38 am
by محمد شعیب
مدرس کو اپنا کام ہی پسند آنا ہے :P