Page 2 of 2

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 09, 2015 8:26 pm
by چاند بابو
بہت خوب عرفان حیدر صاحب مسئلہ حل کرنے کے لئے بھی اور ساتھ میں ایک بہترین سافٹ وئیر دینے اور ٹوٹیوریل شئیر کرنے کا بھی.

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Wed Jun 10, 2015 9:23 am
by عرفان حیدر
سلام،

براہ مہربانی اس موضوع کو حل شدہ کرکے بند کردیں.

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Wed Jun 10, 2015 9:36 am
by عبیداللہ عبید
نہیں !

چندا ماموں ابھی اس موضوع کو بند نہ کریں میں کچھ باتیں جاننا چاہتا ہوں موضوع کے حوالے سے .

یہی سافٹ ویر میرے پاس بھی ہے لیکن امانت علی گوہر کے نام سے کسی نے شیر کیا تھا اور میں نے کہیں سے ڈاونلوڈ کیا .

لیکن اس میں مصیبت یہ ہے کہ کبھی درست کام کرتا ہے اور کبھی بالکل نہیں کرتا یہ کیا وجہ ہے ؟

کیا خاور لطیف صاحب نے اس میں کچھ بہتری لائی ہے ؟

میں وینڈوز 7 استعمال کرتا ہوں

اور میرے سسٹم میں اردو اور انگریزی کے ساتھ ساتھ عربی اور پشتو لینگویج سپورٹ بھی ہوتا ہے .

کی بورڈ اردو پاک سائن والا استعمال کرتا ہوں فونیٹیک نہیں .

کیا درست انداز میں کام نہ کرنے کی وجہ عربی اور کی بورڈ تو نہیں .

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Wed Jun 10, 2015 9:46 am
by عبیداللہ عبید
عرفان بھائی !

1.5 ورژن میرے پاس بھی ہے اور آپ نے ڈراپ باکس پر جو شیر کیا ہے وہ بھی 1.5 ہے اور دونوں پر سافٹ ویر ڈیویلپڈ بائی امانت علی گوہر مندرج ہے .

پھر میرے پاس یہ کام کیوں نہیں کرتا جبکہ طریقہ کار میں نے ٹیوٹوریل میں شامل استعمال کیا ہے مجھے سارا معاملہ یہ عربی اور پشتو سپورٹ کا لگتا ہے جس سے یہ سافٹ ویر سرگردان و حیران و پریشان ہوجاتا ہے .

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Wed Jun 10, 2015 12:27 pm
by عرفان حیدر
سلام،

بہت ممکن ہے کہ ایسا ہو لیکن میرے حساب سے اسمیں یہ مسئلہ ہونا نہیں چاہیے.
اسکے لیے آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں اور وی ایم وئیر پر وینڈوز ایکس پی کو انسٹال کرکے دیکھ لیں.
اسمیں ایک بات اور بھی ہوسکتی ہے جو کہ سافٹ وئیرز کی ترتیب ہے جس ترتیب میں انکو کھولا جاتا ہے، ایسا اس لیے بول رہا ہوں کہ اگر ان پیج کوکورل ڈرا کے بعد کھول دیا جائے تو پھر کاپی کا فنکشن ٹھیک سے کام نہیں کرتا اور اسکی وجہ فونٹس کا سسٹم میں لوڈ نہ ہونا ہوتا ہے جو کہ ان پیج لوڈ کرتا ہے.
خیر میں نے جو طریقہ اپنایا وہ یہ تھا.
1.پہلے ورڈ کھولا
2.ٹیکسٹ کو ورڈ میں سلیکٹ کرکے کاپی کیا
3. اسکے بعد سافٹ وئیر
4.کاپی شدہ ٹیکسٹ کو پیسٹ کرکے تبدیل کیا اور پھر دوبارہ اسی وقت سلیکٹ کرکے کاپی کیا
5.اسکے بعد ان پیج
6.نئی فائل بنانے کے بعد کاپی شدہ ٹیکسٹ کو پیسٹ کردیا.

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Wed Jun 10, 2015 12:30 pm
by عرفان حیدر
سلام،

ویسے میرے حساب سے موضوع تبدیل ہوچکا ہے اسکے لیے بہتر ہے کہ ایک الگ دھاگہ بنا کر اسمیں یہ ساری بات کی جائے اور اس موضوع کو بند کردیا جائے.

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Sat Jun 13, 2015 8:22 am
by عبیداللہ عبید
عرفان حیدر wrote:سلام،

ویسے میرے حساب سے موضوع تبدیل ہوچکا ہے اسکے لیے بہتر ہے کہ ایک الگ دھاگہ بنا کر اسمیں یہ ساری بات کی جائے اور اس موضوع کو بند کردیا جائے.

وسلام
وعلیکم السلام

درست ہے عرفان بھائی !

ماموں اس کے لیے کوئی تھریڈ بنالیں. وہاں پر اسے ڈسکس کرلیں گے.

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 16, 2015 7:05 am
by محمد اسفند
لو بھائی لوگ اس ویب سائٹ کو استعمال کرو میں تو اس سے کنورٹ کرتا ہوں
[link]http://urdu.ca/convert[/link]

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Sat Jul 11, 2015 11:55 am
by عبیداللہ عبید
محمد اسفند wrote:لو بھائی لوگ اس ویب سائٹ کو استعمال کرو میں تو اس سے کنورٹ کرتا ہوں
[link]http://urdu.ca/convert[/link]
معذرت بھائی !

اس ویب سائٹ میں یونیکوڈ ٹو ان پیج کہاں ہے ؟؟

موضوع دیکھ کر جواب دیا کریں تو کچھ بہتری کی شکل ہو.