Page 73 of 75

Posted: Mon Jun 29, 2009 7:56 am
by رضی الدین قاضی
چاند بھائی مجیب بھائی کی طرف سے کوئی خوش خبر اب تک نہیں ملی۔

Posted: Tue Jun 30, 2009 1:30 am
by مجیب منصور
پانچ دن ہسپتال میں رہنے اور کٹھن مراحل طے کرنے کے بعد
آج الحمدللہ آپ سب کے ساتھ ہوں
اور فضل ہوا خالق کائنات کا کہ بیٹی کی عظیم رحمت سے نوازا

Posted: Tue Jun 30, 2009 8:47 am
by رضی الدین قاضی
مجیب بھائی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ معصوم بچی کو جلد صحت عطا فرمائے۔ آمین!

Posted: Tue Jun 30, 2009 6:43 pm
by چاند بابو
مجیب بھیا میری طرف سے اس عظیم نعمت کے حصول پر بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کے وہ ننھی پری کو دنیا و آخرت کی بہتری نصیب فرمائے۔(آمین)

Posted: Wed Jul 01, 2009 8:19 am
by رضی الدین قاضی
آمین ،ثمہ آمین !

Posted: Thu Jul 02, 2009 8:18 am
by رضی الدین قاضی
السلام علیکم
چاند بھائی اراکین اردو نامہ نے یہاں کا رخ کرنا کم کر دیا ہے۔
کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

Posted: Thu Jul 02, 2009 6:58 pm
by چاند بابو
صرف ہماری سستی اور عدم توجہی ہی ہے اور کچھ نہیں۔

Posted: Thu Jul 02, 2009 7:17 pm
by مجیب منصور
رضی الدین wrote:مجیب بھائی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ معصوم بچی کو جلد صحت عطا فرمائے۔ آمین!
الحمدللہ رضی بھیا بے بی کافی حد تک صحت مند ہوگئی ہے
آُپ بھائیوں کی دعاؤں کا ثمر ہ ہے

Posted: Thu Jul 02, 2009 7:34 pm
by مجیب منصور
چاند بابو wrote:مجیب بھیا میری طرف سے اس عظیم نعمت کے حصول پر بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کے وہ ننھی پری کو دنیا و آخرت کی بہتری نصیب فرمائے۔(آمین)
خیر مبارک الحمدللہ ۔۔ماجد بھائی
اور آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ

Posted: Thu Jul 02, 2009 7:40 pm
by مجیب منصور
رضی الدین wrote:السلام علیکم
چاند بھائی اراکین اردو نامہ نے یہاں کا رخ کرنا کم کر دیا ہے۔
کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
کوئی مسئلہ نہیں رضی بھیا یہ ہوتارہتاہے ،حوصلہ بلند رکھیے
ویسے ہرفورم پر آجکل یہی حال ہے
چاندبابواقتباس
صرف ہماری سستی اور عدم توجہی ہی ہے اور کچھ نہیں۔
ایسی بات بھی نہیں ہے ماجد بھیا یہ تو ہوتارہتاہے
ہر انسان مصروف رہتاہے ،کبھی کم کبھی زیادہ،کبھی کیا مسئلہ کبھی کوئی امتحان وغیرہ
ان شاء اللہ رونقں میں اضافہ ہوتارہے گا

Posted: Fri Jul 03, 2009 7:11 pm
by چاند بابو
اسلام علیکم

مجیب بھیا آپ کی بات بالکل بجا ہے لیکن میں بھی اپنی مصروفیات کی وجہ سے سائیٹ کو زیادہ وقت نہیں دے پاتا ہوں اور باقی احباب کی صورتحال بھی اس مختلف نہیں ہے۔
بہرحال انشااللہ اردونامہ پر لوگ آتے جاتے ہی رہیں گے اور سلسلہ چلتا ہی رہے گا۔
آج ہی مجھے فاطمہ بہن کی میل ملی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے علاقے کا نیٹ خراب ہو چکا ہے اور اب ان کی واپسی نیٹ کی دستیابی کی صورت میں ہی ہو سکتی ہے جس کی دور دور تک کوئی امید نہیں ہے۔ مجھے میل کرنے کے لئے بھی انہوں نے کہیں سے وائرلیس سیٹ ادھار لیا اور میل کی۔

Posted: Sat Jul 04, 2009 8:11 am
by رضی الدین قاضی
شکریہ دونوں بھائیوں کا ۔
آپ نے بالکل درست کہا۔
ہر ایک کے ساتھ الگ الگ مسلے ہیں۔ بہر حال اردو نامہ یوں ہی چلتا رہے گا ، انشاء اللہ !

Posted: Sat Jul 04, 2009 10:52 am
by مجیب منصور
السلام علیکم
چلیں اب آتے ہیں اصل مقصد کی طرف
رضی بھیا میری حاضری لگادیں
اور ماجد بھائی کی غیر حاضری لگادیں جلدی سے
دیر نہ کریں ورنہ وہ آپہنچے گے،ویسے بھی آجکل وہ وزیراعظم اور صدر بننے کے چکر میں علاقوں کا گشت کرتے پھررہے ہیں

Posted: Sat Jul 04, 2009 4:32 pm
by چاند بابو
یہ کون ہے جو حکومتِ اگلا وقت کے بارے میں سازشی بیانات دے رہا ہے۔
رضی تھانیدار اسے ابھی پکڑ کر ہمارے سامنے پیش کرو۔

Posted: Sat Jul 04, 2009 7:16 pm
by مجیب منصور
رضی بھیا دیکھا آُپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنے سے پہلے ہی پرویزی بولیاں شروع ہوگئیں۔۔ان کی اطلاع زرا پاکستانی پولیس کو تو کردیں

Posted: Sat Jul 04, 2009 10:43 pm
by چاند بابو
یار کیا اب بندہ مذاق بھی نہ کرے :shock:

Posted: Sun Jul 05, 2009 7:50 am
by رضی الدین قاضی
چاند بھائی یہ کس نے کہا کہ آپ مذاق نہ کریں؟
مگر مستقبل کے وزیر اعظم کو یہ زیب نہیں دیتا۔
اور ہاں یہاں غیر حاضری بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
ورنہ اس کا انجام ۔۔۔۔۔۔

Posted: Sun Jul 05, 2009 9:30 pm
by چاند بابو
ورنہ اس کا انجام 50 ٹو بی کے تحت حکومت گرجائے گی۔

Posted: Mon Jul 06, 2009 9:00 am
by رضی الدین قاضی
اردو نامہ پر نہ آنے کا انجام اتنا خوفناک بھی ہو سکتا ہے کہ حکومت بھی گر جائے!

Posted: Mon Jul 06, 2009 4:57 pm
by اسداللہ شاہ
السلام علیکم