Page 71 of 75

Posted: Sun Jun 07, 2009 9:07 pm
by چاند بابو
رضی بھیا یہ باقی لوگ کہاں ہیں آج تو کوئی بھی نہیں آیا ہے کیا خیال ہے سب کو دوبارہ سے میل نہ کی جائے۔

Posted: Sun Jun 07, 2009 11:38 pm
by مجیب منصور
Image
میری حاضری لگادی جائے
اور ماجد بھائی کیوں پریشان ہورہے ہیں اپ ڈاؤن ہوتارہتاہے

Posted: Mon Jun 08, 2009 12:09 am
by چاند بابو
جی میں پریشان نہیں صرف یہ چاہتا ہوں کہ اردونامہ پر لوگ آتے جاتے رہیں بس۔

Posted: Mon Jun 08, 2009 12:35 am
by مجیب منصور
ان شاء اللہ ایس اہی ہوتارہے گا
نہیں تو ہم تینوں بھائی کیا کم ہیں؟

Posted: Mon Jun 08, 2009 5:52 pm
by چاند بابو
جی انشااللہ جلد ہی وہ لوگ بھی آ جائیں گے ورنہ ہم بھائی تو ہیں ہی۔

Posted: Tue Jun 09, 2009 12:52 am
by مجیب منصور
بلکل صحیح
لیکن کیا بات ہے آج رضی بھائی نہیں آئے؟

Posted: Tue Jun 09, 2009 9:25 am
by شازل
مجھے بھی میل ملی تھی اسی لیے دھڑا دھڑ پوسٹ کررہا ہوں
واقعی یہ ایک موثر طریقہ ہے
تجویز دینے والی بھائی کا بہت شکریہ

Posted: Tue Jun 09, 2009 9:26 am
by شازل
مجیب منصور wrote:ان شاء اللہ ایس اہی ہوتارہے گا
نہیں تو ہم تینوں بھائی کیا کم ہیں؟
تینوں نہیں چاروں
مجھے بھی شامل سمجھیں

Posted: Tue Jun 09, 2009 8:05 pm
by چاند بابو
شازل wrote:مجھے بھی میل ملی تھی اسی لیے دھڑا دھڑ پوسٹ کررہا ہوں
واقعی یہ ایک موثر طریقہ ہے
تجویز دینے والی بھائی کا بہت شکریہ

اجی یہ والی بھائی کونسی ہے۔
تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔
امید ہے کہ اپ واقعی تینوں کی بجائے چاروں والی بات پر عمل کرتے ہوئے اردونامہ کو نہیں بھولیں گے۔

Posted: Wed Jun 10, 2009 12:01 am
by شازل
جی یہ والی کا چکر ہو گیا
لیکن جب آپ کسی کے گھر جائیں گے (سوری) آپ کی گھر والی آئے گی تو پتہ چلے گا کہ زباں کیسے پھسلتی ہے
جیسے ہماری پھسل پڑی :lol:

Posted: Wed Jun 10, 2009 9:40 am
by سسی
السلام علیکم ۔کیا حال ہیں سب کے میرا نام کٹ تو نہیں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حاضری لگایئں گے یا میں‌پھر سے لمبا غوطہ مارنے چلی جاوں‌

Posted: Wed Jun 10, 2009 4:29 pm
by چاند بابو
ارے شازل بھیا بہت دور کی کہی آپ نے ۔

ارے سسی جی آپ کی حاضریاں لگ سکتی ہیں اس کے لئے مجھے رضی بھیا سے آپ کی سفارش کرنا ہو گی بہرحال آپ ہر گز ہر گز بھی یہاں سے دوبارہ غوطہ پر نہیں جانا۔

Posted: Thu Jun 11, 2009 6:58 pm
by رضی الدین قاضی
السلام علیکم
بھایئوں اور بہنوں میں اتور کے روز ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا تب سے آج تک ہسپتال ہی میں تھا۔
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر گذار ہوں کہ جان بچ گئی۔
آج ہی گھر لوٹا ہوں۔

Posted: Thu Jun 11, 2009 9:13 pm
by چاند بابو
اسلام علیکم

رضی بھیا بہت افسوس ہوا سن کر۔ کیسے ہوا یہ حادثہ اور آپ کو خدانخواستہ کوئی گہری چوٹ تو نہیں لگی ہے۔ کیا اب آپ بالکل ٹھیک ہیں۔ ہماری ساری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالٰی آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو جلد از جلد صحت یاب فرمائیں۔

Posted: Fri Jun 12, 2009 12:00 pm
by مجیب منصور
رضی الدین wrote:السلام علیکم
بھایئوں اور بہنوں میں اتور کے روز ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا تب سے آج تک ہسپتال ہی میں تھا۔
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر گذار ہوں کہ جان بچ گئی۔
آج ہی گھر لوٹا ہوں۔
سن کر بہت افسوس ہوا ۔اللہ تعالی ٓپ کو حفظ وامان میں رکھے رضی بھیا،یقینا اس چھوٹے سے واقعے میں اللہ تعالی نے ٓٓآپ کو کئی بڑی مصیبتوں سے نجات دیدی

Posted: Fri Jun 12, 2009 3:43 pm
by چاند بابو
مجیب بھیا نے بالکل درست فرمایا ہے واقعی اللہ تعالٰی چھوٹی آزمائشوں کے ذریعے بڑے حادثوں کو ٹالتے ہیں۔

Posted: Sat Jun 13, 2009 4:58 pm
by مجیب منصور
شکریہ ماجد بھائی
لیکن رضی بھیا ابھی تک پہنچے نہیں ہیں ،لگتاہے ان کی طبیعت تاحال ناساز ہے
اللہ تعالی انھیں صحت وعافیت کاملہ ،دائمہ عاجلہ اور مستمرہ عطافرمائے۔آمین۔

Posted: Sat Jun 13, 2009 9:53 pm
by چاند بابو
جی مجیب بھیا بات تو واقعی تشویش ناک ہے اللہ تعالٰی انہیں اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے اور جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائے (آمین)

Posted: Sun Jun 14, 2009 9:01 pm
by مجیب منصور
اللہ خیر ہی کرے گا
آپ سنائیں ماجد بھائی ۔یہ جو لڑکیاں یہاں آئیں تھیں وہ آجکل نظر ہی نہیں آرہیں،کہاں ہیں،کچھ لڑکے بھی دائیں بائیں ہیںِ؟

Posted: Sun Jun 14, 2009 10:48 pm
by چاند بابو
مجیب بھیا پتہ نہیں کہاں غائب ہیں سب لوگ لیکن انشااللہ جلد ہی سب کو کان سے پکڑ کے حاضر کر لوں گا ماسوائے چند لوگوں کے کیونکہ ان کے کان نہیں پکڑ سکتا ورنہ وہ لوگ میرے کان پکڑوا دیں گے۔ :)