Page 7 of 7

مار دو جان سے کوئی غم نہیں

Posted: Mon Sep 14, 2015 4:41 pm
by nizamuddin
[center]مار دو جان سے کوئی غم نہیں، پر یہ سزا مت دو
کہ ہمارے سامنے بیٹھ کر ہم کو تم اجنبی سے لگو
(پروین شاکر)[/center]

یہ کیسا نشہ ہے، میں کس عجب خمار میں ہوں

Posted: Sat Sep 19, 2015 2:49 pm
by nizamuddin
یہ کیسا نشہ ہے، میں کس عجب خمار میں ہوں
تو آکے جا بھی چکا ہے، میں انتظار میں ہوں
(منیر نیازی)

وہ چل دیئے تو کئی داستانیں چھوڑ گئے

Posted: Tue Sep 22, 2015 3:42 pm
by nizamuddin
وہ چل دیئے تو کئی داستانیں چھوڑ گئے
وہ مل گئے تو کوئی بات روبرو نہ ہوئی
(محسن نقوی)

سکوں ایسا کہ مرجانے کو جی چاہتا ہے

Posted: Wed Sep 30, 2015 3:38 pm
by nizamuddin
[center]ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے
عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مرجانے کو جی چاہتا ہے
(فیض احمد فیض)[/center]

Re: پسندیدہ اشعار ۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Wed Sep 30, 2015 9:33 pm
by سید حماد رضا بخاری
واہ جناب نظام الدین صاحب، بہت عمدہ ذوق ہے آپ کا. ہر شعر بہت خوبصورت...................

کوئی بتلائے یہ تکمیلِ وفا ہے کہ نہیں

Posted: Thu Oct 01, 2015 3:10 pm
by nizamuddin
کوئی بتلائے یہ تکمیلِ وفا ہے کہ نہیں
اشک بن کر کسی مژگاں پہ نمایاں ہونا
(عبید اللہ علیم)

دل ناامید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے

Posted: Sat Oct 10, 2015 3:38 pm
by nizamuddin
دل ناامید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
(فیض احمد فیض)

وہ جو پاس آکے یونہی چپ سا کھڑا رہتا تھا

Posted: Tue Oct 27, 2015 2:37 pm
by nizamuddin
وہ جو پاس آکے یونہی چپ سا کھڑا رہتا تھا
اُس کی تو خُو تھی یہی، تم ہی بلاتے اُس کو
(منیر نیازی)

فیصلہ موجِ ہوا نے لکھا!

Posted: Thu Nov 05, 2015 12:42 pm
by nizamuddin
[center]فیصلہ موجِ ہوا نے لکھا!
آندھیاں میری، بہاریں اُس کی
(پروین شاکر)[/center]

تجھ سے مانگوں میں تجھی کو

Posted: Fri Nov 06, 2015 3:39 pm
by nizamuddin
[center]تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائے
سو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
(امیر مینائی)[/center]

Re: پسندیدہ اشعار ۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Tue Nov 10, 2015 10:02 am
by ایم ابراہیم حسین
واہ بہت ہی عمدہ
محترم نظام الدین پیارے بھائی بہت ہی عمدہ انتخاب ہے آپ کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے پڑھ کر
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و سلامت رہکھے آمین

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk

عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی

Posted: Wed Nov 11, 2015 2:29 pm
by nizamuddin
[center]عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
(علامہ اقبال)[/center]

اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود

Posted: Thu Dec 03, 2015 2:48 pm
by nizamuddin
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
(ناصر کاظمی)

میں عرصۂ دراز سے خود میں اسیر ہوں

Posted: Fri Dec 04, 2015 3:30 pm
by nizamuddin
[center]میں عرصۂ دراز سے خود میں اسیر ہوں
تنہائیوں کی قید سے اب تو رہائی دے
ایسا نہ ہو انا میں گزر جائے زندگی
پھر سے تو میرے ہاتھ میں دستِ حنائی دے
(ارشاد دہلوی)[/center]

Re: پسندیدہ اشعار ۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Tue Dec 08, 2015 2:25 pm
by nizamuddin
Image

نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں

Posted: Thu Dec 10, 2015 1:21 pm
by nizamuddin
نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی
(مسرور انور)

قطعات (جون ایلیا)

Posted: Sat Dec 12, 2015 3:30 pm
by nizamuddin
[center]قطعات (جون ایلیا)
ہے یہ بازار جھوٹ کا بازار
پھر یہی جنس کیوں نہ تولیں ہم
کرکے اک دوسرے سے عہد وفا
آؤ کچھ دیر جھوٹ بولیں ہم
۔۔۔۔۔۔۔
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال
متاع جاں ہیں ترے قول و قسم کی طرح
گزشتہ سال انہیں میں نے گن کے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح[/center]

Re: پسندیدہ اشعار ۔۔۔۔۔ نظام الدین

Posted: Fri Mar 11, 2016 4:25 pm
by محمد شعیب
نہ خوفِ پُرسشِ محشر، نہ فِکرِ روزِ حِساب
بَشر گُناہ پہ آئے تو بے حِساب کرے

کنورمہندرسنگھ بیدی سحر