رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Post Reply
سیفی خان
کارکن
کارکن
Posts: 102
Joined: Tue Jun 28, 2011 10:32 am
جنس:: مرد

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by سیفی خان »

ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہابیمار ہوئیں ان کاحال پو چھنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ،ایک صحابی عمران بن حصین رضی اللہ عنہ جو کہ قریش کے سردار تھے وہ بھی ساتھ تھے ،دروازے پر جاکر پوچھا کہ بیٹی اندر آئوں میرے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہے ،تو حضرت فاطمہ ؓرضی اللہ عنہانے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں اتنا کپڑا نہیں کہ میں پردہ کرسکوں چادر کوئی نہیں چہرہ چھپانے کیلئے ،ہمارے علم کے مطابق یہ کیسی بے بسی کی زندگی ہے ۔یہ بھی کوئی زندگی ہے کہ کپڑا کوئی نہ ہو ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پیاری بیٹی جنت کی عورتوں کی سردار اور جنت کے سردار وںکی ماں ،اللہ کے شیر کی بیوی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی اس حال میں ہے کہ گھر میں چادر پردے کو نہیں ،تو آپ نے اپنی چادر مرحمت فرما ئی کہ میری چادر سے پردہ کرلو ،آپ اندر تشریف لائے اور پو چھا بیٹی کیا حال ہے ،انہوں نے عرض کی اباجان بھوک بھی ہے اور بیماری کے علاج کے پیسے بھی نہیں ،تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گلے لگایا اور آپ بھی رونے لگے [center]اللہ اکبر[/center]
۔طائف میں پتھر وں کی بارش میںرونا نہیں آیا اور یہاں رونا آیا، بیٹیوں کا غم کتنا رلادینے والا ہوتا ہے اے بیٹی غم نہ کر اس ذات کی قسم جس نے تیرے باپ کونبی بنایا ہے آج تیسرا دن ہے میں نے بھی ایک لقمہ تک نہیں کھایا تیرے گھر میں فاقہ تو تیرے باپ کے گھر میں بھی فاقہ ہے،
،یہ اُس نبی اور اس کی بیٹی کے گھر کی حالت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے فر مایا تھا :کہ اگر آپ چاہیں تو سارے عرب کے پہاڑ کو سونا بنا دوں ، عرب کے پہاڑ مکہ اورمدینہ کے پہاڑ سونا بن جائیں ۔پھر یہ سونا بنکر کھڑے نہیں رہیں گے بلکہ آپ کے ساتھ چلیں گی۔
آپ کو توڑنے کی اور کاٹنے کی مشقت میں نہیں ڈالوں گا جتنا فرما ئیں گے اتنا ہوکر سامنے آئیں گے ۔
اے بیٹی میں نے انکار کیا اللہ تعالیٰ نے فرمایا :پھر کیا چاہیے ؟میں نے عرض کیا :مجھے یہ چاہیے اجوع یوما واشبع یوما ایک دن بھو کا رہوں اور ایک دن کھانا کھا ئوں ،اے اُمت کے غریبو !اگر تمہیں روٹی نہیں ملی تو تمہارے نبی کو بھی کئی کئی دن روٹی نہ ملی ، تمہارے بیٹے کے علاج کیلئے پیسے نہیں مل رہے تو تمہارے نبی کی سب سے محبوب بیٹی کی دواکیلئے بھی پیسے نہیں ملے تھے تمہارے بیٹوں کو پہننے کیلئے کپڑے نہیںمل رہے تو تمہارے نبی کی کی سب سے پیاری پیٹی کو بھی پردہ کرنے کیلئے کپڑے نہیں تھے ۔اب یہاں ہماری عقل برباد ہوگئی اور ہم نے ان گا ڑیوں اور کو ٹھیوں کو عزت کا معیار بنالیا اگر یہی ہے تو پھر قارون سب سے بڑا عزت والاتھا ۔اس جیسا دولت والا شخص دنیا میں کوئی نہیں گزرا نہ آئندہ کوئی آے گا ۔اللہ نے خزانوں سمیت اس کوغرق کردیا ،آپ نے فرمایا :میرے رب نے تو کہا تھا کہ یہ پہا ڑسونا بنادوں تو میں نے کہا نہیں مجھے جب بھوک لگے گی تو میرے اللہ تجھے یادکروں گا ،
تیرے سامنے آہ وزاری کروں گا اور جب کھا نا کھائوں گاتو تیراشکر ادا کروں گا اور تیری تعریف کروں گا
از افادات مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم سیفی صاحب بہت ایمان افروز تحریر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by بلال احمد »

نایاب شیئرنگ کیلئے شکریہ ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by پپو »

جزاک اللہ
قمرندیم
کارکن
کارکن
Posts: 26
Joined: Wed Mar 18, 2009 7:53 pm

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by قمرندیم »

v;g zub;ar
[center]نہ جا اس کے تحمل پر کہ بےڈھب ہے گرفت اسکی
ڈر اسکی دیرگیری سے کہ ہے سخت انتقام اسکا
[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by اعجازالحسینی »

zub;ar zub;ar v;g v;g
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by افتخار »

اس دنیا کی حقیقت کا نچوڑ آپ نے ھم سب کے لیے پیش کیا

بہت خوب اور

جزاک اللہ
سیفی خان
کارکن
کارکن
Posts: 102
Joined: Tue Jun 28, 2011 10:32 am
جنس:: مرد

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آنسو

Post by سیفی خان »

تمام احباب کی طرف سے حوصلہ افزائی کا شکریہ
Post Reply

Return to “سیرت سرورِ کائنات”