شب معراج

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
زاہد رند
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Wed May 19, 2010 5:16 pm
جنس:: مرد
Location: Dubai, UAE

شب معراج

Post by زاہد رند »

تمام لوگوں کی شب معراج کی مبارکباد قبول ہو، اللہ کریم اس رات کی برکات و رحمتیں تمام پر نازل فرمایں۔۔۔۔۔آمین
ھما
مشاق
مشاق
Posts: 1511
Joined: Wed May 25, 2011 4:20 pm
جنس:: عورت

Re: شب معراج

Post by ھما »

تمام دوست و احباب کو شب معراج کی بابرکت رات مبارک ہو، اللہ تعالٰی کے حضور التماس ہے کہ اس بابرکت رات کی گزرتی ساعات میں اس گنہگار بندے کی اس تحریر کو قبولیت عطا فرمائے؛
اے رب العزت ! بے شک تو دلوں کے رازخوب جانتا ہے اور ہمارے ہر عمل سے مکمل آگاہ ہے،ہر شے تیرے حضور عاجز ہے ، مجال ہے کہ کوئی پتہ بھی ترے حکم کے بغیر سرک سکے۔
یہ زندگی اگر لاکھوں برس کی بھی ہو جائے مگر آخر اس نے اپنے انجام کو پہنچنا ہے اور تیرے حضور پیش ہونا پے ، یا باری تعالیٰ ! ہمیں ان اعمال کے کرنے کی توفیق عطا کر جو ہمیں تیرے حضور سرخرو کر سکیں اور ان اعمال سے بچالے جن کے انجام دینے سے ہم شرمدہ ہوں۔
یا مالک ! ہمارے ملک پاکستان میں ہم لوگ جن بدترین حالات سے گزر رہے ہیں ، ان سے نکال کر ہمیں اپنے امان میں رکھ
یاکریم! اپنا کرم کر اور سب کی بگڑی بنا دے
یارحیم! تیرے رحم کی بارش ہم پر ہمیشہ برستی رہے
یاسلام! ہمیں ہر تکلیف اور پریشانی سے نجات دلا دے
یامھیمین! اپنے امان میں رکھ
یا غفار! ہمارے تمام گناہ معاف کردے
یا قہار! عالم اسلام کے دشمنوں اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے والوں کو اپنے انجام تک پہنچا دے
یا فتاح! تیری مشکل کشائی کا واسطہ ہماری ہر مشکل پہ مدد کر
یا وہاب! تیرے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ، جب بھی تیرے حضور تیرے اس نام کے واسطے سے مانگا ہے ، تیرے انعام و اکرام کی بارش ہو گئی ہے اور اس مہربانی اور عنائیت کا جس قدر شکریہ ادا کروں کم ہے
آج رات کی ان مبارک ساعات میں اپنے لئے اور ان دوستوں کیلئے جو فکر معاش میں پریشان ہیں اورتنگی سے نکلنے کی کوئی بھی صورت نظر نہیں آتی ؛ ان ہر اپنا کرم کر اور مفلسی و ناداری کے معاملات سے نکال دے
یا باسط! رزق کے دروازے کھول دے
یا سمیع ! تو ہر بندے کی بات سنتا ہے اور سب کے حالات سے خوب آگاہ ہے ، اے رحمٰن اپنی رحمت کے درازے کھول دے
یا واسع! ہمارے قلب و نظر میں وسعت عطا فرما
یا ودود! ہمارے رشتوں میں کڑواہٹ دور کرکے ہماری دلوں میں اپنے عزیز و اقارب کیلئے محبت بیدار کردے ، ہم میں رشتوں کی قدروں کا احساس پیدا کردے
یا مجید! آپ سب سے بزرگ و بلند مرتبہ والے ہیں ؛ ہم آپکے نام لیو ا مگر ہم کسی بھی قابل نہیں ؛ اس نسبت سے جو ہم آپ سے رکھتے ہیں ، ہمیں معاملات زندگی میں سرخروع فرمادیں
یا ولی! آپ ہی تمام مومنین کے دوست ، حامی اور سرپرست ہیں اور ہمیں صرف اپنا ہی محتاج رکھیں کیونکہ آپ ہی قیوم ہیں؛ اپ ہی واجدہیں اور آپ ہی صمد اور آپ ہی البر ہیں
یا تواب ‘ یا عفو! ہمارے گناہ بخش دیں کہ ہم خطاکار ہیں
یا مالک الملک! آپ روف ہیں اور مغنی ہیں؛ ہمارے تمام مصائب دور کرنے والے ہیں ، ہم پر اپنے کرم کی نظر کریں
یا ھادی! ہمیں بھٹکنے سے بچالیں کہ آپ رشید ہیں

آمین!
[center]
Bura Nahi Socha Kabhi Bhi Mene Kisi K Liye

Jis Ki Jesi Soch , Usne Wesa He Jaana Mujhe
[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شب معراج

Post by بلال احمد »

ثم آمین
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: شب معراج

Post by پپو »

جزاک اللہ
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”