کمپیوٹر کی ساٹھویں سالگرہ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

کمپیوٹر کی ساٹھویں سالگرہ

Post by رضی الدین قاضی »

ساٹھ سال قبل مانچسٹر کی ایک لیباٹری میں جدید کمپیوٹر کو تخلیق کیا گیا تھا۔چھوٹے پیمانے پر بنائی گئی اس تجرباتی مشین یا وہ پہلی ایسی مشین تھی جس میں یاداشت کی صلاحیت تھی اور جس پر کس پروگرام کو سٹور کیا جا سکتا تھا۔
ایک کمرے کے برابر اس کمپیوٹر کے مختلف کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے کچھ لوگ اس کو جدید کمپیوٹر کا پہلا نمونہ قرار دیتے ہیں۔
اس کمپیوٹر کی ایک سو اٹھائیس بائٹس کی میموری یا یاداشت کی صلاحیت کی وجہ سے اس نے پہلی مرتبہ اکیس جون انیس سو اڑتالیس کو حساب کا ایک سوال حل کیا تھا۔
اس کمپیوٹر کے خالقوں میں شامل جیف ٹوئل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم بہت خوش تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس کے بعد ہم کینٹین میں لنچ کے لیے چلے گئے۔‘
ٹوئل اور اس کمپیٹور کے خالقون میں شامل تین اور سائنسدانوں کو برطانوی کمپیوٹر سوسائٹی کی طرف سے مانچسٹر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اعزاز دیا جائے گا۔
اس کمپیوٹر کی طرز پر امریکہ میں ای این آئی اے سی اوار برطانیہ میں کولوسس بنائی گئیں۔
امریکہ کی ای این آئی اے سی مشین کو امریکی فوج کے لیے بنائے جانے والے میزائیلوں کا راستہ یا ’ٹرائجیکٹری‘ کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ برطانوی مشین کو دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے خفیہ پیغام کو سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔
دونوں کمپیوٹرز کو دوبارہ پروگرام کرنے کی سہولت تھی لیکن میں کئی دن لگ جاتے تھے۔
کمپیوٹر کنزویش سوسائٹی کے کرس برٹن کے مطابق آج کی دنیا میں کمپوٹر جس کو کہا جاتا ہے اس لحاظ سے یہی مشین دنیا کا پہلا کمپیوٹر تھی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

کمپیوٹر کی اختراع کے بارے میں مفید معلومات دینے پر رضی بھائی آپ کا شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Post by شازل »

اچھی معلومات ہیں
اگر کل اور آج کا تقابل کریں تو زمیں اسمان کا فرق نظر آئے گا۔
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”