ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

انٹرنیٹ کے بارے میں کلاسز اور ٹوٹیوریلز
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

[center]میں آج کل نیٹ کے حوالے سے کافی پریشان ہوں جبکہ نیٹ ورکنگ میں‌ نے سیکھی ہے.لیکن جب بندہ خود تجربے کرتا ہے تو پتہ چلتا ہے. کیا ہے ؟
اس لیے اس دھاگے میں ہم اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ نیٹ ورکنگ کس طرح کرنی چاہیے
کس کے بعد کیا کرنا چاہیے بہت سی جگہوں پر چیدہ چیدہ باتیں ہوتیں ہیں جو ہمیں اس وقت معلوم ہوتا ہے جب ہم پریٹکل پر آتے ہیں.امید ہے کہ مدیر صاحب کے علاوہ باقی ایکسپرٹ حضرات بھی اپنی قیمتی مشاہدوں سے مستفیض فرمائیں گے.
پہلے میں اپنے گھر میں کس طر ح نیٹ کی سروس فراہم کی ہے اس بارے میں بتاتا ہوں
پی ٹی سی ایل کے موڈیم سے ایک تار ٹینڈا راؤٹر کے ان پوٹ "WAN" میں لگایا ہے.
Image
اور پھر ٹینڈا کے "LAN"
Image
سے سوئچ میں لگایا ہے.اور سوئچ
Image
سے تمام یوزر کو سروس فراہم کی ہے.

مسئلے:
کبھی کبھی یوزرکا نیٹ بند ہوجاتا ہے.اورلمیٹڈ کنیک شن کا ایرر آجاتا ہے.
کبھی کبھی بہت جام ہوجاتا ہے جب بند کرکے کھولو تو پھر کھل جاتا ہے.torrents کے استعمال سے بھی نیٹ جام ہوجاتا ہے.
سوال:
کیا IP یا آٹو ہودونوں صورتوں میں سوئچ کے پورٹ کی بھی ترتیب وارتار لگانے ہوتے ہیں.یعنی 1234567 یہ نہیں.سوئچ میں اگر "ان" کا آپشین ہو تو وہاں تو لگانا ضروری ہے.
ہمیں نیٹ کی پرفارمس کو برقرار ہو جام نہ ہونے کی لیے کیا کرنا چاہیے



[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

[quote]کبھی کبھی یوزرکا نیٹ بند ہوجاتا ہے.اورلمیٹڈ کنیک شن کا ایرر آجاتا ہے.[/quote]

عتیق بھائی اگر یوزر کا نیٹ بندہوجائے اور لمیٹڈ کنکشن کا ایرر آئے تو آپکو چاہیے کہ ہر یوزرکو آئی پی اسائن کر دیں. آئی پی اسائن کرنے کے بعد نیٹ بند نہیں ہوگا (آئی پی کے ساتھ ڈی این ایس ایڈریس دینا مت بولیں)

[quote]کیا IP یا آٹو ہودونوں صورتوں میں سوئچ کے پورٹ کی بھی ترتیب وارتار لگانے ہوتے ہیں.یعنی 1234567 یہ نہیں.سوئچ میں اگر "ان" کا آپشین ہو تو وہاں تو لگانا ضروری ہے.[/quote]
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کسی کو بھی کسی بھی پورٹ میں لگا سکتے ہیں یہ صرف پہچان آپنے رکھنی ہے کہ کونسی پورٹ میں کونسا یوزر لگا ہے اور وہ آن ہے یا آف اس کے علاوہ اگر اس کا نیٹ بند کرنا ہو تو صرف آپکو اس کا ہی کنکٹر اتارناہوگا باقیوں کو چھیڑے بغیر.

[quote]torrents کے استعمال سے بھی نیٹ جام ہوجاتا ہے.[/quote]
نیٹ کا سورس چونکہ ایک ہوتا ہے تو اگر کوئی ٹورنٹ لگادیا جائے تو سپیڈ ادھر استعمال ہونا شروع ہو جاتی ہے اور باقی لوگوں کے نا تو سائٹ کھلے گی اور نہ ہی کوئی اور کام ہوپائے گا حتہ کہ میسنجر بھی کنکٹ ہونے میں مسئلہ کرے گا.(اس کا میرے پاس کوئی حل نہیں ہے اگر کسی کے پاس ہو تو برائے کرم بتا دے)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by نورمحمد »

شکریہ آپ حضرات کا . .

مگر عتیق بھائی .. میرے خیال سے . . .نیٹ ورکنگ توبہت بڑا سبجیکٹ ہے . اور آپ نے چند لفظوں میں ہی اسے ختم شدہ کر دیا ؟‌؟‌؟‌
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

[quote]نیٹ کا سورس چونکہ ایک ہوتا ہے تو اگر کوئی ٹورنٹ لگادیا جائے تو سپیڈ ادھر استعمال ہونا شروع ہو جاتی ہے اور باقی لوگوں کے نا تو سائٹ کھلے گی اور نہ ہی کوئی اور کام ہوپائے گا حتہ کہ میسنجر بھی کنکٹ ہونے میں مسئلہ کرے گا.(اس کا میرے پاس کوئی حل نہیں ہے اگر کسی کے پاس ہو تو برائے کرم بتا دے)[/quote]



شکریہ اور بہت بہت شکریہ بلال بھیا کہ آپ نے میرے اس دھاگے میں نظر کرم فرمایا
میں کافی دن سے انتظار پر تھا.


اس مسئلے کا حل ہے میرے پاس ہے. لیکن یقینی نہیں ہے اکثر راؤٹر میں موجود Port Range Forwarding
کا آپشن ہوتا ہے جس میں

TCP
UDP
Both
کے آپشنز موجود ہوتے ہیں جو یہ کام سرانجام دیتے ہیں لیکن کس آپشن میں کیا ہوتا ہے اور مخفف الفاظ کے معنی کیا ہیں اس کا علم نہیں ہے.
اگر کسی کو ان مخفف الفاظ کے معانی اور کام معلوم ہوں تو ممکن ہے مسئلے کا حل نکل جائے.
باقی شکریہ




اورنور محمد بھیا یہ بات درست کہی آپ نے کہ میں نے چند الفاظ میں ہی نیٹ ورکنگ کو سمجھا دیا ہے. پر یہ دھاگہ میں نے اس لیے شروع کیا ہے کہ اس پر تفصیلی بحث کی جاتے تاکہ ہماری مشکلات حل ہوسکیں.



[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

نور محمد wrote:نیٹ ورکنگ توبہت بڑا سبجیکٹ ہے . اور آپ نے چند لفظوں میں ہی اسے ختم شدہ کر دیا ؟‌؟‌؟‌
بھائی یہ نیٹ کی بہت سمپل قسم ہے نیٹ ورکنگ واقعی ایک علیحدہ سبجیکٹ ہے اور اتنی آسان نہیں. باقی یہ ہے کہ عتیق بھائی نے کچھ مسائل کے بابت پوچھا جو میں نے اپنے تئیں‌بتادیا اور بس.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by asakpke »

بلال احمد wrote:نیٹ کا سورس چونکہ ایک ہوتا ہے تو اگر کوئی ٹورنٹ لگادیا جائے تو سپیڈ ادھر استعمال ہونا شروع ہو جاتی ہے اور باقی لوگوں کے نا تو سائٹ کھلے گی اور نہ ہی کوئی اور کام ہوپائے گا حتہ کہ میسنجر بھی کنکٹ ہونے میں مسئلہ کرے گا.(اس کا میرے پاس کوئی حل نہیں ہے اگر کسی کے پاس ہو تو برائے کرم بتا دے)
میرے خیال میں ٹورنٹ پروگرام کے اندر ڈائونلوڈ سپیڈ کم یا زیادہ کرنے کی آپشن ہوتی ہے.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

واہ ہو سکتا ہو
میں تو استعمال اس لیے نہیں کرتا کہ ایک تو وائرس بہت ہی زیادہ آتے ہیں میں کچھ زیادہ احتیاط کرتا ہوں کیوں کہ کام میرا ایک اسلامی ادارے کا ہے اور کوئی ڈیٹا خراب ہوا تو پھر be;a




[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

asakpke wrote:میرے خیال میں ٹورنٹ پروگرام کے اندر ڈائونلوڈ سپیڈ کم یا زیادہ کرنے کی آپشن ہوتی ہے.
عامر بھائی جس طرح عتیق بھائی کہہ رہے ہیں تو ہم کسی کو تو منع نہیں‌نہ کر سکتے ہیں ٹورنٹ لگانے سے یا سپیڈ کم کرنے کیلئے. اس لئے جس کی جو مرضی جتنی مرضی سپیڈ رکھے تو باقی یوزرز متاثر ہوتے ہیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

جی ہاں بلال بھیا یوزر تو متاثر ہوتا ہی ہے.

اکثر ہمارے موڈیم راؤٹر یا سوئچ وغیرہ چلتے چلتے گرم کافی ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے نیٹ کی روانی اور کام میں کافی خلل پیدا ہوجاتا ہے اس کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے.
کیا ایک فین لگا دیں ؟
کھلی جگہ تو رکھ سکتے ہیں لیکن تار وغیرہ سے گھچ پچ ایک بہت ہی بڑا مسئلہ ہے کہ اس کو سمبھالوں اور ہر تار کو الگ الگ کرو.............................
میں نے گھر میں ایک بوکس بنادیا ہےبوکس کے اوپر سے دو انچ کے سوراخ کرکے اس میں سے یوزر کی نیٹ کیبل آتی ہے جبکہ سائٹ میں جو بوکس کی دیوار ہے.اس میں ایک طرف فین ہے جو ہوا کا داخل کرتی ہے.دوسری طرف بھی ایک فین ہے.جو ہوا کو نکالتی ہے.اس طرح موڈیم گرم بھی نہیں ہوتا اور نیٹ بھی اچھی طرح کام کرتا ہے..
===============================
گلی میں بجلی کے کھبموں پر کافی زنگ لگا ہوتا ہے اگر اس میں نیٹ کی وائر باندھے تو تار کافی جگہوں سے کٹ جاتے ہیں یہ گرمی کی وجہ سے کمزور ہوکر درمیان سے بریک ہوجاتے ہیں اس کے لیے کیا کر نا چاہئے.؟

کیا کھمبوں پر ٹیپ باندھ دی جائے.یہ اس کا کوئی خاص طریقہ ہے.

میں نے تو کھمبوں پر ایک ایک فٹ تک ٹیپ لگا دیا ہے تاکہ نیٹ کی کیبل خراب بھی نہ ہو اور نیٹ بھی بحال رہے.






[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by بلال احمد »

[quote]گلی میں بجلی کے کھبموں پر کافی زنگ لگا ہوتا ہے اگر اس میں نیٹ کی وائر باندھے تو تار کافی جگہوں سے کٹ جاتے ہیں یہ گرمی کی وجہ سے کمزور ہوکر درمیان سے بریک ہوجاتے ہیں اس کے لیے کیا کر نا چاہئے.؟[/quote]
عتیق بھائی بہتر تو یہ ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے نیٹ کی تار کو کراس نہ ہی کیا جائے. اگر مجبورا ایسا کرنا ہی ہے تو پھر بھی بجلی کی تاروں سے تھوڑے فاصلہ پر سے گزاریں. اگر وائر ایس ٹی پی(STP) ہے تو پھر تو اتنی جلدی بریک نہیں‌ہو سکتی اور اگر یوٹی پی(UTP) ہے تو پھر کسی بھی وقت بریک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

شکریہ بلال بھیا
اچھا مشورہ دیا آپ نے اگر ہو سکے تو

STP,UTP
کے بارے میں تعارف بیان کردیں تو اچھا ہوگا.

:) :)
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by علی خان »

[quote="عتیق"]
STP,UTP
کے بارے میں تعارف بیان کردیں تو اچھا ہوگا.
:) :)[/quote]
سلام عتیق صاحب.
نٹورکنگ کیبل میں 2 طرح کے کیبل آتے ہیں ایک کو (STP ( Shielded Twisted Fair کہا جاتا ہے. اصل میں یہ کیبل کی اچھی کوالٹی کی نشاندہی کرتی ہے. دونوں کیبل کی تصویر نیچے آپ ملا حظہ کر سکتے ہیں. اس کیبل میں اندرونی طرف ایک اور کور ہوتا ہے. جو اسکو اور مظبوط بناتا ہے.
اور دوسری قسم کو (UTP ( Unshielded Twisted Fair Cable کہا جاتا ہے. جو نیچے تصویر میں واضح ہے. اس کیبل میں اندرونی طرف والی کور نہیں ہوتی ہے.
Image


اور اپکے کمبے والے مسلے کا آسان سا حل یہ ہے. کہ تھوڑا سا پانی کا پائپ لے کر آپ اس کیبل کو اس میں سے گزار دیں. اور وہی جس جگہ کیبل میں کمبے کے اُوپر بینڈ آتا ہے. اسی جگہ اس پائپ کو اسمیں بینڈ کردیں. پھر اپکا کیبل نہ گرمی اور نہ سردی میں خراب ہونے کا خدشہ رہے گا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

شکریہ اشفاق بھیا
بہت ہی بہتر انداز سے رہنمائی کی آپ نے. یہ طریقہ کافی اچھا ہے. لیکن ہم جو
cat 6 اور اcat5 استعمال کرتے ہیں اس سے کیا مراد ہے ؟ ;fl;ow;er;
Last edited by عتیق on Wed Apr 13, 2011 3:49 am, edited 1 time in total.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by عتیق »

آج کل میں ٹینڈا کا راؤٹر استعمال کررہا ہوں اس میں DHCP Server کی سیٹنگ کام نہیں کررہی ہے.
یعنی اگر میں نے اس کی اسٹارٹ ائی پی 125 دیتا ہوں اور اینڈ آئی پی 130 دیتا ہوں تو کوئی دوسرا یوزر اگر چوری سے میرے راؤٹر میں آتا ہے.تو اس کا نیٹ آن ہوتا ہے
میں نے تو میک ایڈریس فلڑر کیا ہے اور نیٹ بینڈنگ کی لگائی ہے.لیکن پھر بھی کام نہیں ہوتا کیا وجہ ہے.
میک اڈریس کی چیکنگ تو میں ہر وقت کرتا ہوں ""Find MAC Address "سے .اور جہاں مجھے خطرہ محسوس ہو میں اس میک ایڈریس کو آف کردیتا ہوں اور بینڈنگ میں ڈل دیتا ہوں.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
سیدعباس حسین
کارکن
کارکن
Posts: 86
Joined: Mon Aug 10, 2009 12:31 am

Re: ہم نیٹ ورکنگ کس طرح کرتے ہیں؟

Post by سیدعباس حسین »

v;g
کیا تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ
قتلِِِِِِ شبیر ra: ہوا نعرہ تکبیر کے ساتھ
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ کلاس”