ھمارا یہ نیا دور، نئی نسل اور فضول خرچیاں،!!!!!!!!

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
Post Reply
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

ھمارا یہ نیا دور، نئی نسل اور فضول خرچیاں،!!!!!!!!

Post by عبدالرحمن سید »

ھم اس دور میں کیوں ھیں،؟؟؟؟؟؟؟ میں خود بھی اپنے آپ سے سوال کرتا ھوں کہ وہ پرانا دور بھی دیکھا اور اب اس دور سے بھی گزررھا ھوں، کبھی کبھی میں یہ بھی سوچتا ھوں کاش کہ میں اس زمانے کے شروعات سے پہلے ھی اس دنیا سے گزر جاتا تو کتنی اچھی بات ھوتی،!!!!!!!

ایک تو میں یہی کہوں کہ جو پرانے لوگ ھیں انہیں اس دور کی نئی نسل کو اپنے پرانے وقتوں کے حوالے سے سدھارنے کی کوشش کرنی چاھئے، اور آج کل کی نئی نسل کو بھی چاھئے کہ وہ اپنے بڑوں کی اچھی باتوں اور نصیحتوں ‌کو سنیں سمجھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی کریں،!!!!!

یہ ھمارے اس گزرتے ھوئے دور کا کوئی قصور نہیں ھے، یہ ھمارا اپنا قصور ھے کہ ھم نے اپنی روایتوں کو بدل ڈالا اور اپنی قدروں کو کھو بھی چکے، ھم خود ھی اپنے بنائے ھوئے جال میں پھنستے جارھے ھیں، جس کا کہ ھمیں خود ھی اندازہ نہیں ھے، ھم نے خود اپنی ضروریات زندگی کے معیار کو جدید فیشن کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بہت ھی زیادہ بڑھالیا ھے، جبکہ اس کے بغیر بھی زندگی رواں دواں رہ سکتی تھی، اور اپنے وسائل میں رھتے ھوئے بھی اپنی زندگی بہت ھی اھم ضروریات کو نئے تقاضوں کے مطابق پورا بھی کرسکتے تھے،!!!!! لیکن ھم مہنگائی کا رونا روتے بیٹھ جاتے ھیں،!!!!!!!

ایک تو ھم نے کفائت شعاری اور میانہ روی کو بالائے طاق رکھ دیا ھے، بھوک سے زیادہ کھانے کو ترجیح، اور ضرورت سے زیادہ مقدار میں کھانے پینے کا سامان اپنے ریفریجریٹر میں ذخیرہ کرتے ھوئے ھر پکوان میں ایک نئی جدت کے ساتھ وافر مقدار میں کھانا پکانے کی تیاری کرکے ایک اچھی خاصی مقدار کو ضائع بھی کررھے ھیں،!!!!!

اس کے علاوہ نت نئے فیشن، شادی بیاہ کی فضول رسومات سے متعلق کپڑے اور دوسری تیاریوں اور جدید ایجادات کا مارکیٹ میں دیکھ کر اسکے حصول کیلئے اپنے ایک دیوانے پن کا مظاہرہ کرتے ھوئے اپنی قلیل آمدنی کا ایک اچھا خاصہ بڑا حصہ اسکی نظر کردیتے ھیں،!!!!!! بچت نہ ھونے کے باوجود بھی آپ قرض لینے سے بھی نہیں چوکتے اور اپنے آپ کو قرض کی ادائیگی کے سلسلے میں بنکوں اور دوسروں لوگوں کو سود جیسی حرام چیز میں اپنے آپ کو ملوث کر لیتے ھیں،!!!!!!

کیا ھم آپس میں مل بیٹھ کر آپس کے باھمی مشوروں سے ان تمام فضولیات کو روکنے میں کیا کوئی اقدام اٹھا نہیں سکتے، ایک چھوٹی سی مثال کہ کیا اپنے بچے کو ایک مہنگا ترین موبائل دینے کے بجائے ایک سادے اور سستے موبائل کی طرف اس کی رغبت نہیں کراسکتے، بجائے گوشت اور سبزیوں کے فضول ریفریجریٹر میں جمع کرنے کے کیا آپ روز اپنی ضرورت کے مطابق تازہ گوشت سبزی نہیں لا سکتے،!!!!!!

کیا ضروری ھے کہ پینے کیلئے برف یا ریفریجریٹر کا ھی پانی پیا جائے، مٹی کے مٹکے کے پانی کا اپنا ھی ایک الگ صواد ھے،!!!!!!! کیا کبھی ھم نے کچھ اس بارے میں سوچا ھے،؟؟؟؟؟؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم
بڑے بھیا اپنے مخلص جذبات کی عکاس ایک بہت اچھی تحریر کے ساتھ واپسی مبارک ہو۔ آج میں بہت مصروف ہوں اور شہر سے باہر بھی جا رہا ہوں انشااللہ کل ملاقات بھی ہو گی اور گلے شکوے بھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

Post by عبدالرحمن سید »

بہت شکریہ چھوٹے بھیاء،!!!!!
ھمیں تو آپ سے بھی شکوہ ھے، بھئی ھم چھٹی گئے ھوئے تھے، اب تو نواسی کی پیدائش پر نانا بن چکے ھیں،!!!!!
خوش رھو،!!!!
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

سید صاحب بہت ہی بڑھیا تحریر کے لیئے شکریہ۔
Post Reply

Return to “نثر”