جنوبی افریقہ پھر ہمت ہار گئی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

جنوبی افریقہ پھر ہمت ہار گئی

Post by لدھیانوی »

دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو انچاس رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کولمبو میں انتیس مارچ کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا یا انگلینڈ سے ہوگا۔
بنگلہ دیش میں میرپور کے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر دو سو اکیس رن بنائے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم چوالیسویں اوور میں ایک سو بہّتر رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اہم کردار جیکب اورم کی شاندار بولنگ اور فیلڈنگ نے ادا کیا۔ اورم نے نہ صرف انتالیس رنز کے عوض چار وکٹیں لیں بلکہ دو اہم کیچ بھی پکڑے۔ اورم کے علاوہ نیتھن میککلم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ژاک کیلس نے سینتالیس رنز بنائے۔ دوسری وکٹ کے لیے کیلس اور سمتھ میں اکسٹھ رنز کی شراکت ہوئی تھی جس کا خاتمہ اورم نے سمتھ کو آؤٹ کر کے کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات جیسی رائیڈر اور راس ٹیلر کی ذمہ دارانہ بلے بازی تھی۔
ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے ایک سو چودہ رنز کی شراکت قائم کی۔ رائیڈر نے تراسی رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ راس ٹیلر نے تینتالیس رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے تین، عمران طاہر اور ڈیل سٹین نے دو، دو جبکہ رابن پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ دس ورلڈ کپ مقابلوں میں چھٹا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہے تاہم وہ ابھی تک ایک بار بھی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پائی ہے۔
اس میچ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حصہ لینے والی ٹیم سے وین پارنل، سوٹسوبے اور مورنی وین وک کو ڈراپ کیا گیا اور ٹیم میں ڈیل سٹین، مورنی مورکل اور ابراہم ڈی ویلیئرز کی واپسی ہوئی۔
نیوزی لینڈ نے بھی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئی ہیں اور ڈینیئل ویٹوری، برینڈن میککلم اور لیوک وڈکاک آج کا میچ کھیلے۔
جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ اس سے قبل ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچ بار آمنے سامنے آئیں۔ پانچ میں سے دو بار جنوبی افریقہ اور تین بار نیوزی لینڈ فاتح رہی۔ ورلڈ کپ میں آخری بار یہ دونوں ٹیمیں دو ہزار سات کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں اور اس میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے اکیاون ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے تیس اور نیوزی لینڈ نے سترہ میچ جیتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ہاشم آملہ، ژاک کیلس، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، فاف ڈوپلیسس، رابن پیٹرسن، مورنی مورکل، ڈیل سٹین، یوہان بوتھا، عمران طاہر
نیوزی لینڈ کی ٹیم: برینڈن میککلم، مارٹن گپتل، جیسی رائیڈر، راس ٹیلر، کین ولیمسن، سکاٹ سٹائرس، لیوک وڈ کاک، نیتھن میککلم، جیکب اورم، ڈینیئل ویٹوری اور ٹم ساؤدی۔
بشکریہ بی بی سی اردو
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: جنوبی افریقہ پھر ہمت ہار گئی

Post by اعجازالحسینی »

:o :o
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جنوبی افریقہ پھر ہمت ہار گئی

Post by بلال احمد »

میچ میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے.


مزہ تو 30مارچ کو آئے گا l:a:r:a:i l:a:r:a:i l:a:r:a:i
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جنوبی افریقہ پھر ہمت ہار گئی

Post by افتخار »

بس یار بہت افسوس ہوا۔
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”