بھارت ہار گیا جنوبی افریقہ کی تین وکٹوں سے جیت

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

بھارت ہار گیا جنوبی افریقہ کی تین وکٹوں سے جیت

Post by چاند بابو »

ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کےگروپ بی میں بھارت کے خلاف 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
جنوبی افریقہ کے بالر سٹین مین آف دی میچ قرار پائے۔
جنوبی افریقہ نے یہ ہدف 49.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔پلیسس نے پچیس رنز بنائے اور پیٹرسن نے اٹھارہ رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوئے۔
آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز گریم سمتھ تھے جو ظہیر خان کی گیند پر تندولکر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
دوسری وکٹ کے لیے ہاشم آملہ اور کیلس کے درمیان چھیاسی رنز کی شراکت ہوئی۔ آملہ اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر ہربھجن سنگھ کا شکار بنے جبکہ ژاک کیلس نے بھی نصف سنچری بنائی، وہ انہتر رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
چوتھی وکٹ کا نقصان جنوبی افریقہ کو اس وقت اٹھانا پڑا جب ڈی ویلیئرز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا اور چھ عوکے اور ایک چھکا مارا۔
ڈیومنی جو جارحانہ بیٹنگ کر رہے تھے وہ 23 رنز پر سٹمپ ہو گئے۔ نو رنز بعد ہی وین وائیک صرف پانچ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کی ساتویں وکٹ 279 کے مجموعی سکور پر گری جب بوتھا 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی طرف سے بربھجن نے تین، پٹیل نے دو اور ظہیر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ناگپور میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں بھارتی ٹیم انچاسویں اوور میں دو سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ اننگز کی بدولت ایک موقع پر ایسا لگتا تھا کہ بھارت باآسانی ساڑھے تین سو سے زائد رن بنا لےگا لیکن اختتامی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے بھارت کی نو وکٹیں صرف انتیس رن کے عوض حاصل کر لیں۔
ڈیل سٹین پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب جنوبی افریقی بولر رہے
بھارتی کپتان مہندر دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اوپنرز سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔ ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے ایک سو بیالیس رنز کی شراکت قائم کی۔
اس شراکت کا خاتمہ ڈوپلیسس نے سہواگ کو تہتر کے سکور پر بولڈ کر کے کیا۔ یہ ڈوپلیسس کی پہلی ون ڈے وکٹ تھی۔
سچن تندولکر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ان کی چھٹی، ایک روزہ میچوں میں اڑتالیسویں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر ننانویویں سنچری ہے۔
وہ ایک سو گیارہ رن بنا کر مورکل کی گیند پر کیچ ہوئے اور انہوں نے انہتر رن بنانے والے گوتم گمبھیر کے ساتھ بھی سنچری شراکت بنائی۔
تاہم اس کے بعد جنوبی افریقی بولرز اپنی نپی تلی بولنگ کی بدولت ٹیم کو میچ میں واپس لائے اور بھارت کی آخری آٹھ وکٹیں مجموعی سکور میں صرف اٹھائیس رن کے اضافے کے بعدگرگئیں۔ ڈیل سٹین پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب جنوبی افریقی بولر رہے۔
اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی ہے اور بھارت نے پیوش چاؤلہ کی جگہ مناف پٹیل کو کھلایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے زخمی سپنر عمران طاہر کی جگہ یوہان بوتھا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں بھارت کا پانچواں جبکہ جنوبی افریقہ کا چوتھا میچ ہے۔ بھارت نے اب تک نیدرلینڈز، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کو شکست دی ہے جبکہ انگلینڈ سے اس کا میچ برابر رہا تھا۔ جنوبی افریقہ نے جہاں ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کو ہرایا ہے وہیں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکستت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اب تک پینسٹھ ون ڈے میچوں میں مدِمقابل آ چکی ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے انتالیس جبکہ بھارت نے چوبیس میچ جیتے ہیں جبکہ دو میچ بےنتیجہ رہے ہیں۔
بھارت کی ٹیم: سچن تندولکر، وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر، مہندر دھونی، یوسف پٹھان، ہربھجن سنگھ، مناف پٹیل، ظہیر خان اور اشیش نہرا
جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ہاشم آملہ، ژاک کیلس، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، فاف ڈوپلیسس، وین وک، رابن پیٹرسن، مورنی مورکل، ڈیل سٹین، یوہان بوتھا


بشکریہ بی بی سی اردو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بھارت ہار گیا جنوبی افریقہ کی تین وکٹوں سے جیت

Post by نورمحمد »

بہت خوب . . .

شکریہ قبول کریں . دیر ہی سے صحیح
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”