کیا یہی زندگی ھے۔؟

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

کیا یہی زندگی ھے۔؟

Post by افتخار »

[center]زندگی ایک باغ کی مانند ھے جہاں کبھی مایوسی کے بادل چھاتے ھیں کبھی امید کا سورج چمکنے لگتا ھے کبھی سکون چاندنی کی طرح ھر شے پر چھا جاتا ھے . کبھی غم اماوس کی رات طرح ھر چیز کو اندھیرے میں چھپا لیتا ھے . کبھی خوشیوں کی برسات ھوتی ھے .اور کبھی آزمائشوں کی تپش جلا دیتی ھے . کبھی انسان نئے عزم سے کھلنے لگتا ھے .تو کبھی موسمِ خزاں سوکھے پتوں کی طرح حوصلے ٹوٹنے لگتے ھیں ..
جو ان سب باتوں کو برداشت کرتا ھے اسی پہ بہار آتی ھے وہی پودے پھل لاتے ھیں جو ھر خشک گرم و سرد موسم کو برداشت کرتے ھیں ھر تکلیف اور آزمائش سے گزرنے کے بعد پھول کھلتا ھے اور باغ خوشبو سے مہکتا ھے ..
ایسی طرح جو زندگی کی آزمائشوں سے گزرتا ھے ھر دکھ درد مایوسی کے حالات سے مقابلہ کرتا ھے وہ دنیا میں نام پیدا کرتے ھے اسے صبر کا پھل ملتا ھے …
جو زرا سی تکلیف سے بے دل ھوجائے اور مایوس ھو کر بیٹھ جائے اس کی زندگی میں کبھی بہار نہیں آتی ..اونچائ کی طرف سفر کرنا بہت مشکل ھے ایک ایک قدم رک رک کے فاصلہ طے ھوتا ھے. سانس اکھڑنے لگتا ھے ھمت ساتھ چھوڑنے لگتی ھے مگر حوصلے سے کام لیا جائے تو انسان منزل پا لیتا ھے ….بلندی سے پستی کی طرف جاتے ھوئے ایک غلط
قدم سے انسان اتھاہ گہرائیوں میں گر جاتا ھے ….
زندگی میں خوشیاں چاہیے تو سرد و گرم خزاں ھر موسم کو ھمت سے برداشت کرو گے تو بہاریں تمہارا استقبال کریں گی……..!!!!![/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کیا یہی زندگی ھے۔؟

Post by عتیق »

آمین اللہ ہمیں برداشت کی توفیق نصیب کرے تاکہ ہم اچھی زندگی گزار سکتے.




اچھی شئیرنگ کا شکریہ
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: کیا یہی زندگی ھے۔؟

Post by محمد »

اچھی شیئرنگ ہے. شکریہ.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کیا یہی زندگی ھے۔؟

Post by افتخار »

پسند کرنے کا شکریہ۔
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: کیا یہی زندگی ھے۔؟

Post by نورمحمد »

شکریہ جناب
Post Reply

Return to “اردو کالم”