لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by asakpke »

Image
۔ یو نیٹ بوٹن ڈاؤنلوڈ کریں اور چلائیں، سائز تقریبا 5 ایم بی ہے۔
2۔ اپنی پسند کی ڈسڑوبیوشن اور اسکا ورژن متنخب کریں۔
3۔ ٹائیپ میں‌ ہارڈ ڈسک متنخب کریں۔
4۔ اوکے پر کلک کریں اور آپ کا کام ختم۔

اس طریقے میں یہ نیٹ سے لینکس کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کرے گا جو کہ کافی وقت لیں گی۔ نیٹ کی سپیڈ اچھی ہونی چاہیے۔
اسکے بعد کمپیوٹر ریسٹارٹ کریں اور شروع میں لینکس متنخب کریں۔

زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی پسند کی لینکس آئی ایس او فائل خود ڈاؤنلوڈ کریں اور اوپر طریقہ کار میں نمبر 2 پر ڈسک ایمج میں وہ آئی ایس او فائل متنخب کریں۔ میں آپ کو تجویز دیتا ہوں کہ زورن او ایس ڈاؤنلوڈ کریں۔
http://www.youtube.com/watch?v=jefw39urklw

لینکس کو کمپیوٹر سے ختم کرنے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں، یہ خود بخود ان انسٹال کی آپشن دے دے گا۔

نوٹ:‌ جب لینکس بوٹ ہو جائے تو ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹالیشن شائد ممکن نہیں۔ ریم بیسڈ لینکس شائد انسٹال ہو جائیں۔ بحرحال آپ لائیو لینکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بعد میں جب آپ لینکس سے مطمعن ہو جائیں تو لینکس کو سی ڈی یا یو ایس بی پر رائیٹ کر لیں۔سی دی بنانے کے لیے آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر رائیٹ کریں اور یو ایس بی بنانے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں اور ٹائیپ میں‌ یو ایس بی متنخب کریں۔ سی ڈی یا یو ایس بی بننے کے بعد آپ ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹال کر سکیں گے۔
Last edited by asakpke on Tue Mar 01, 2011 8:19 pm, edited 1 time in total.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم عامر شہزاد صاحب آپ تو لینکس کے بادشاہ لگتے ہیں۔
بہت بہترین ٹوٹیوریل شئیر کرنے کا شکریہ۔
میرے خیال میں یہ لینکس جس طرح آپ نے چلانے کی بات کی ہے وہ تقریبا ویسا ہی ماحول نہیں جیسے پورٹیبل سافٹ وئیرز ہوتے ہیں؟؟
اور اگر ایسا ہی ہے تو کیا ہماری ونڈوز سلامت ہی رہے گی یا یہ ختم ہو جائے گی؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by asakpke »

لیکن ہوں نہیں، بس لینکس کا تھوڑا سا شوق ہے.

یو نیٹ بوٹن غالبا پورٹیبل سافٹ وئیر ہے، پر لینکس مختلف چیز ہے.

امید ہے آپ کی ونڈو سلامت رہے گی، باقی جو خدا کو منظور ہو گا. :)
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by چاند بابو »

یہ کیا گول مول جواب ہے بھئی۔
اگر تجربہ کروانا ہی ہے تو پہلے خود تجربہ کر کے نفع نقصان کا بتا دیں۔
کیونکہ یہ میرا زندگی میں لینکس کے استعمال کا پہلا تجربہ ہو گا اور اگر میرا کوئی نقصان ہو گیا تو پھر دوبارہ کبھی اسے ہاتھ نہیں لگا پاؤں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by asakpke »

میں تجربات کر چکا ہوں ونڈوز ایکس پی اور 7 پر اور کوئی مسلہ نہیں ہوا :) مگر میں کسی کے سسٹم کی گارنٹی نہیں اٹھا سکتا، سو طرح کے مسلے ہو سکتے ہیں جو لازمی نہیں کہ اس طریقہ کار کی وجہ سے ہوں اور الزام مفت میں مجھے آئے گا.

اگر آپ نے تجربہ کرنا ہے تو میرا مشورہ زورن او ایس استعمال کرنے کا ہے.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by چاند بابو »

یو نیٹ بوٹن ونڈوز والا ڈاونلوڈ کرنا ہے یا لینکس والا؟
میں نے ارادہ بنا ہی لیا ہے لینکس کرنے کا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by asakpke »

ونڈوز والا

اور اللہ آپ کے ارادے کو پختہ کرے.

زورن او ایس کی آئی ایس او فائل اس ربط سے اتارنی ہے.

اور اوپر طریقہ کار میں نمبر 2 پر ڈسک ایمج میں زورن او ایس کی آئی ایس او فائل متنخب کرنی ہے۔

اگر آئی ایس او فائل سے ڈی وی ڈی یا یو ایس بی بنا لیں تو ذیادہ بہتر ہے، مثلا آپ زورن او ایس انسٹال کر سکیں گے.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by چاند بابو »

جی بہت بہت شکریہ بھیا میں انشااللہ کل یہ کام کرتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by asakpke »

پھر بھی مسلہ ہو تو میں ٹیم ویور پر آ سکتا ہوں
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by شازل »

میں پہلے ہی اوبنٹو استعمال کررہا ہوں
معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

Post by چاند بابو »

asakpke wrote:پھر بھی مسلہ ہو تو میں ٹیم ویور پر آ سکتا ہوں
عامر بھیا نہایت شکریہ لیکن افسوس آج میں دفتر میں اتنا زیادہ مصروف رہا کہ مجھے سرکھجانے کی فرصت تک نا ملی۔
اب واپس آیا ہی ہوں، لیکن اب کچھ اور کرنے کی ہمت نہیں ہے، کل میں چھٹی پر ہوں شہر سے باہر جانا ہو گا۔
انشااللہ واپسی پر میں یہ کام ضرور کروں گا، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ کو ٹیم ویور پر ضرور تکلیف دوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”